گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذرہ برابر لاپرواہی نہ برتیے گا بھیا ۔۔دونوں بہن بھائی بیمار ہوگئے ہیں ۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20

ذرہ برابر لاپرواہی مت کیا کریں بھائی۔
ڈولا رے ڈولا رے دل ڈولا رے :ROFLMAO:
 

سیما علی

لائبریرین
حیرانی تو یہ کہ ملے محفل پہ۔ کب کے بچھڑے ہوئے۔
جلدی جلدی گانا گا لیں ؀
کب کے بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے
جیسے شمع سے کہیں لو یہ جھلملا کے ملے
کب کے بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے
جیسے ساون سے کہیں پیاسی گھٹا چھا کے ملے

بعد مدت کے رات مہکی ہے
دل دھڑکتا ہے، سانس بہکی ہے

دور شہنائی گیت گاتی ہے
دل کے تاروں کو چھیڑ جاتی ہے
یوں سپنوں کے پھول یہاں کھلتے ہیں
یوں دعائیں دل کی رنگ لاتی ہیں
برسوں کے بیگانے، الفت کے دیوانے، انجانے ایسے ملے
جیسے من چاہی دعائیں، برسوں آزما کے ملے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا ہے کہ اب وہ کوشش کرتی ہے کہ کسی چیز کو پکڑ کر کھڑی ہو جائے تو اسی کوشش میں کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے حالانکہ ہر وقت ایک بندہ اس کے آس پاس ہی رہتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوں ہی بیٹھے بیٹھے ایک سوال ذہن میں آیا تو سوچا کہ محفل کے سیانے لوگوں سے شاید جواب مل جائے۔
کہ اندھے لوگ کالا چشمہ کیوں پہنتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
ہمیں اتنا پتہ کہ نابینا لوگوں کو سورج کی روشنی سے جلن ہوتی ہے اس لئے وہ کالا چشمہ پہنتے ہیں ۔۔/
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ویسے سفید چھڑی بھی ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے !!یہ چھڑی ان لوگوں کو چلنے پھرنے میں تحفظ فراہم کرتی ہے ۔۔۔/
 

عظیم

محفلین
ناممکن نہیں کہ واقعی دھوپ سے جلن ہوتی ہو نابینا افراد کی آنکھوں میں، ویسے میرا خیال ہے کہ وہ صرف اپنی آنکھیں چھپانے کے لیے کالا چشمہ پہنتے ہیں
ہمیں اتنا پتہ کہ اندھے لوگوں کو سورج کی روشنی سے جلن ہوتی ہے اس لئے وہ کالا چشمہ پہنتے ہیں ۔۔/
 
Top