سیما علی

لائبریرین
چائے کا ذکر شکر ہے ۔۔حلوے مانڈے سے نہیں جوڑا جاسکتا ۔۔۔کوئی ہمارے پسندیدہ مشروب کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتا اپنی چائے وائے سے کام 😇😇😇😇
 

عظیم

محفلین
تو آخرکار ہمیں حاضری لگانے کی فرصت مل ہی گئی۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
پہلے آپ کی غیر حاضریاں چیک کی جائیں گی۔ اگر زیادہ ہوئیں تو سب کے سامنے ڈیسک پر کھڑا ہونے کو کہا جائے گا، ورنہ لڑی روم سے باہر جانا پڑے گا بریک ٹائم تک!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے آپ کی غیر حاضریاں چیک کی جائیں گی۔ اگر زیادہ ہوئیں تو سب کے سامنے ڈیسک پر کھڑا ہونے کو کہا جائے گا، ورنہ لڑی روم سے باہر جانا پڑے گا بریک ٹائم تک!
نہیں ہوں گی بہت زیادہ غیر حاضر یاں۔ سزا دینے کی خواہش ادھوری ہی رہ جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
قسم لے لیں مجھ سے، مجھے علم نہیں ہے کہ کم نظر آنا زیادہ پریشان کن ہے یا پھر کم بولنا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کم نظر آنا زیادہ پریشان کن ہے یا پھر کم بولنا ؟؟
کم بولنا :D
ایسا ہمارا سوچنا ہے۔ سب کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
ویسے کم بولنے سے ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور وہ یہ کہ جب یہاں آ کر اردو لکھتے ہیں تو اٹک اٹک کر لکھتے ہیں۔
 
Top