ثَرید ہمارے پاکستان میں تو شاید ہی کہیں ملے عرب اور عرب امارات میں اکثر گھروں میں یہ روٹین کا پکوان نہیں بلکہ کھانے کا انداز ہے۔یعنی گوشت کے شوربے میں روٹی توڑ کر ڈالنا اور جب شوربے میں تربتر ہوجائے تو پانچوں انگلیوں سے بڑھ بڑھ کر ، جھک جھک کر اور لپک لپک کر نعمتِ غیر مترقبہ سمجھ کر کھانا۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
آئیں گے ہم لاہور آپکےپاس
پتیسہ کھانے ۔۔۔ایک جگہ کا بھی مشہور ہے پر ہمیں نام یاد نہیں اندرون شہر ہے ۔۔۔۔
یہاں لاہور میں تو ماشاء اللہ ہر گلی ہر محلے میں کوئی نہ کوئی خاص چیز یا کوئی خاص چیز بنانے والا مشہور ہے۔ صرف یہیں نہیں ظاہر ہے کہ دوسرے شہروں میں بھی یہی معاملہ ہو گا ماشاء اللہ
 
اللہ اکبر ! یہاں کراچی میں لاہور کی طرح خوش پکوان جگہیں عنقا ہیں ۔نہاری کو ایک نے بدنام کررکھا ہے ، بریانی کو دوسرے نے ، تیسرے نے حلیم کو کہیں کا نہیں رہنے دیا اور ایک کے دم سے مچھلی زمانے میں ذلیل و رُسوا ہے البتہ میٹھے میں کھیر کھانی ہے تو سیدھے پہنچیں کھیر ہاؤس سعید منزل ۔ کھانے پینے کے معاملے میں لاہور زندہ باد اور اِس کے بعد چھوٹے چھوٹے شہروں میں بڑے بڑے پکوان مل جائیں گے ۔ اُن کی سادگی اور سادہ روی پر مت جائیں ، اُن کے پکوان وہ ہیں جو دنیا کے بڑے بڑے ہوٹلوں کے پکے ہوئے کھانوں اور اُن کے بنانے والوں کو مات کردیں۔
 
وجی

لائبریرین

ہیں ہیں ۔
بھائی یہ آپکا خیال ہوگا۔
پھر ہم امید رکھیں بھائی ہمیں نرالا کا پتیسہ کھلائیں گے 😊😊😊😊😊😊😊
نرالا میٹھائی والا ابھی موجود ہے لاہور میں باقی شہروں سے تو یہ غائب ہوگیا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہیں ہیں ۔
بھائی یہ آپکا خیال ہوگا۔

نرالا میٹھائی والا ابھی موجود ہے لاہور میں باقی شہروں سے تو یہ غائب ہوگیا ہے۔
وہی نرالا جنہوں نے کراچی میں دکان کھولی تھی ۔۔
اللہ اکبر ! یہاں کراچی میں لاہور کی طرح خوش پکوان جگہیں عنقا ہیں ۔نہاری کو ایک نے بدنام کررکھا ہے ، بریانی کو دوسرے نے ، تیسرے نے حلیم کو کہیں کا نہیں رہنے دیا اور ایک کے دم سے مچھلی زمانے میں ذلیل و رُسوا ہے البتہ میٹھے میں کھیر کھانی ہے تو سیدھے پہنچیں کھیر ہاؤس سعید منزل ۔ کھانے پینے کے معاملے میں لاہور زندہ باد اور اِس کے بعد چھوٹے چھوٹے شہروں میں بڑے بڑے پکوان مل جائیں گے ۔ اُن کی سادگی اور سادہ روی پر مت جائیں ، اُن کے پکوان وہ ہیں جو دنیا کے بڑے بڑے ہوٹلوں کے پکے ہوئے کھانوں اور اُن کے بنانے والوں کو مات کردیں۔
نرالا کی میٹھائی لاجواب ہے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

IMG-0855.jpg

لیجیے بھائی چائے پیجیے ۔۔
 
عظیم

محفلین
لیکن اتنی بارشوں کے بعد بھی جہاں ہر طرف سیلاب ہے (اللہ تعالیٰ رحم فرمائیں) یہ الٹی گنگا کیوں بہہ نہیں رہی؟
 
گرچہ کل یہاں کراچی میں ہلکی بارش ہوئی تھی مگر موسم مجموعی طور پر حبس،مرطوب اور گرم ہواؤں کا ہے ۔ بارش کے لیے باربار خواجہ میردرد کا یہ شعر کبھی زیرِ لب اور کبھی بآوازِ بلند پڑھ رہے ہیں:۔۔۔۔۔۔تیرا ہی حسن جگ میں ہر چند موجزن ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔تِس پر بھی۔ تِشنہ کامِ دیدار ۔ہیں تو ہم ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
کل کی بوندا باندی کے بعد زیادہ حبس ہے بھائی ۔۔

Top