سیما علی

لائبریرین

دستِ زلیخا‘ اور ’دامنِ یوسف‘ کی سی دلکش تشبیہات سے سجا شعر یاد آگیا؀​

مثالِ دستِ زلیخا تپاک چاہتا ہے​

یہ دل بھی دامنِ یوسف ہے چاک چاہتا ہے​



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
ثناء ہے ربِ کریم کی اور حمدوثناء جتنی بھی کی جائے اُس رحمٰن و رحیم کی وہ کم ہے۔۔یہ خوشگوار موسم ،بارانِ رحمت،سرد مگر باعث فرحت ہوائیں ،رہ رہ کر بجلی کی چمک جس میں لطف و عنایت کی رمق بھی شامل،صبح کا وقت ہے،مرغ بانگ پر بانگ دے رہا ہے ،کبوتر بجلی کی تاروں پر بے نیازی اور استغنی ٰ کی تصویر بنے قطار میں بیٹھے ہیں،دفتر سے چھٹی اور چھٹی میں موسم کی یہ دلکش ادائیں ، کیوں نہ میں آپ اور سب خدا کا شکر بجالائیں ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹکڑے اماں بی نے پکائے
اور ہم سب نے مل کر کھائے
بیت بازی میں یہ شعر بہت پڑھتے تھے ہم، معلوم نہیں اب ٹکڑوں سے کوئی واقف بھی ہے یا نہیں!
 

سیما علی

لائبریرین
ثناء ہے ربِ کریم کی اور حمدوثناء جتنی بھی کی جائے اُس رحمٰن و رحیم کی وہ کم ہے۔۔
ٹوٹنا نہ چاہیے یہ سلسلۂ حمد و ثنا کا رہتی سانسو ں تک۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
ٹکڑے اماں بی نے پکائے
اور ہم سب نے مل کر کھائے
بیت بازی میں یہ شعر بہت پڑھتے تھے ہم، معلوم نہیں اب ٹکڑوں سے کوئی واقف بھی ہے یا نہیں!
تب ٹکڑے ضرور پکتے تھے ہماری اماں بہت اچھے پکاتیں تھیں ۔۔مگر استاد محترم اب لوگ ٹکڑوں سے واقف نہیں ہیں ۔۔اب تو بچوں کو pancakes /waffles
پتہ ہیں اور کھاتے بھی وہی ہئں۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-2009.jpg

بارش چائے اور کتاب کسقدر خوبصورت امتزاج ہے ۔۔

ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورق
یہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
 
Top