سیما علی

لائبریرین
چاند زمین کا ہو یا آسمان کا لوگ صد یوں سے جھگڑا کرتے آ رہے ہیں ۔آسمان پہ ایک چاند ھے اور زمین ہزاروں۔۔۔کوئ صرف اپنی ماں کا چاند ھوتا ھے۔۔اور جہاں وہ کسی اور کو پیارا ہوا ۔ماں کو چاند میں داغ نظر آنے لگا اور فوراً بولیں وہی کلموہی سکھا رہی ہوگی 👀
کیوں روفی بھیا میں کوئی جھوٹ بولیا ؟؟؟؟🤔
 
محمد عبدالرؤوف

ٹھیک فرمایا آپ نے، مائیں اپنے بیٹوں کے لیے رشتہ مانگتے ہوئے تو لڑکی کو چندے آفتاب ، رخِ ماہتاب کہتی ہیں۔ لڑکی کو گھر لانے کے بعد اپنی کہی باتیں بھول جاتی ہیں۔
 
تو بھیا اس پر ایک قصۂ سن لیجیے !!!!
جب فرسٹ وومن بینک بنا تو ہم بھی سلیکٹ ہوئے ۔deputation پر جانے کے انڑویو ہوا سلیکشن ہوگئی ہیں حبیب بینک چھوڑنے کا دل نہیں چند سئینرز سے مشورہ کیا ۔۔اس پر ہمارے ایک سئینر نے بڑی خوبصورت بات کی کہنے فرسٹ وومن بینک کی پریزیڈنٹ کا حال بھی ساس جیسا ہے ابھی آپ ٹیڑھا بھی چلیں گی تو کہیں گی کیا خوبصورت چل رہی ہیں ۔۔جب انکے پاس چلی جائیں گی تو وہی بات خراب ہو جائے گی ۔۔تو بہتر ہے اسی بڑے ادارے کے ساتھ منسلک رہیں ۔۔اور واقعی انکی بات سچ ثابت ہوئی ہماری جو ساتھی گئیں انکے ساتھ وہی سلوک ہوا ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
پر ہونا اسکے برعکس چاہیے ۔۔۔بیٹی آپ بھی بیاہتے ہیں ۔۔اور ہر انسان میں پلس مائینس ہیں انکو اسی طرح قبول کرنا چاہئیے ۔۔۔اب وہ بہو ہو یا بیٹی ۔۔تو پھر پہلے اپنے مائینس پر نظر ڈالی جانا چاہیے ۔۔۔پھر بہو ہو یا بیٹی تو گھر کے حالات خوش اسلوبی سے چلتے رہتے ہیں ۔۔۔...

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

سیما علی

لائبریرین
IMG-0613.jpg
آئین ہند کے پہلے حصے کا سکرین شاٹ جس میں انڈیا اور بھارت دونوں کا استعمال ہے۔۔۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے کہا ہے کہ ’میں یہ مہم نہیں چلا رہا ہوں۔ پورا ملک یہ چاہتا ہے۔ یہ مطالبہ ملک کے ہر کونے سے آ رہا ہے۔ ہمارے آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک نے بھی بھارت کا لفظ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔
قدیم زمانے سے ہی ہندوستان کے مختلف نام رہے ہیں جیسے جمبودیپ، بھرت کھنڈ، ہِم ورش، اجنابھ ورش، بھارت ورش، آریہ ورت، ہند، ہندوستان اور انڈیا۔۔۔۔
 
یہ تو ہے۔۔۔۔ لیکن کیا کیا جائے۔

ہزاروں حسرتیں ایسی کہ ہر حسرت پہ دم نکلے
 
عظیم

محفلین
الف کہاں رہ گیا ہے؟ ب کے بعد آنا تھا اس کو۔ اپنے حصے کی باری ی کو تو نہیں دے دی کہیں؟
ہماری نظر ہی نہیں پڑی! حالانکہ الف تو یہاں اپنی باری لے چکا تھا
IMG-0613.jpg
آئین ہند کے پہلے حصے کا سکرین شاٹ جس میں انڈیا اور بھارت دونوں کا استعمال ہے۔۔۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے کہا ہے کہ ’میں یہ مہم نہیں چلا رہا ہوں۔ پورا ملک یہ چاہتا ہے۔ یہ مطالبہ ملک کے ہر کونے سے آ رہا ہے۔ ہمارے آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک نے بھی بھارت کا لفظ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔
قدیم زمانے سے ہی ہندوستان کے مختلف نام رہے ہیں جیسے جمبودیپ، بھرت کھنڈ، ہِم ورش، اجنابھ ورش، بھارت ورش، آریہ ورت، ہند، ہندوستان اور انڈیا۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ویسے اس لڑی میں الف دو مرتبہ استمال ہوا۔۔۔

Top