گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے بنانے جا رہے سب کے لیے۔ ڈنر سے بچنے میں تو آج کی تازہ ترین چوٹ نے بھی ساتھ دے دیا لیکن بڑی بھابی کا کہنا ہے کہ چائے تو ہلکا سا کام ہے۔ علیشا سے مدد لے لو۔ وہ دو سال کی بچی کیا مدد کرے گی
 
ظفری

لائبریرین
جی جی ۔۔۔ آپ اکسا رہے کپ ہم دل چیر کے دکھائیں اب🙄
بقول آپا
اور اس دل میں کیا رکھا ہے
تیرا ہی درد چھپا رکھا ہے 😂😂😂
ث سے تو کوئی جملہ نہیں لکھوں گا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ مجھے تو ڈر ہے کہ دل کا حال بھی مغز کی طرح نہ کیا ہو ۔ :lol:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں نظامی صاحب

شاید یہ اب ممکن نہیں ہے ۔ کیونکہ غمزدہ اپنا سارا پسندیدہ کھانا کھا چکی ہیں ۔
ثبوت پیش کریں کہ ہم نے اپنا پسندیدہ کھانا کھایا ہے۔
بس دو آلو والے پراٹھے کھائے ابھی۔ باقی سب نے ایک ایک کھایا۔ جانے کیوں۔
جانے کیوں گھر سے دور آ کر ہمیں زیادہ بھوک لگتی ہے۔ ۔جانے کیوں۔
 
ظفری

لائبریرین
چائے بنانے جا رہے سب کے لیے۔ ڈنر سے بچنے میں تو آج کی تازہ ترین چوٹ نے بھی ساتھ دے دیا لیکن بڑی بھابی کا کہنا ہے کہ چائے تو ہلکا سا کام ہے۔ علیشا سے مدد لے لو۔ وہ دو سال کی بچی کیا مدد کرے گی
ٹ سے بھی مجھے چڑ ہے ۔ مگر یہ کیا کہ آج بھی کوئی چوٹ لگا بیٹھی ہیں ۔ :surprise:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹ سے بھی مجھے چڑ ہے ۔ مگر یہ کیا کہ آج بھی کوئی چوٹ لگا بیٹھی ہیں ۔ :surprise:
پہلےتو عادی ہو جائیے کہ آج کل پھر سے چوٹوں کا سیزن چل رہا ہے۔ کل سوئمنگ پول میں جانے انجانے میں بھابی نے ٹکرا دیا۔ آج پھر جھولے سے گرے۔ منع بھی کیا تھا کہ دودھ کی جلی رسی سے ڈر رہی ہے لیکن سب نے اکسایا بہادر بہادر کہہ کر۔ چار جھولے دائرے میں گھومتے ہیں ایک ساتھ۔ جب ہماری باری آئی دھکا لگا کر جھولے میں چڑھنے کی۔۔۔ تو نجانے جس طرف دھیان ہو گیا اور گر گئے۔ الحمد للہ نئی چوٹ نہیں لگی مگر ہفتے کو لگنے والے پرانے درد تازہ ہو گئے۔
تازہ سمجھتے ہیں نا۔۔۔ جیسے ابھی ابھی لگے ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو کیسے کام لیتی ہیں ۔ پچھلے مراسلہ میں کہا کہ وہ کھا چکیں ہیں ۔ :lol:
بالکل کہا تھا۔ لیکن یہ تو نہیں کہا تھا کہ سارا کھا لیا فرائی کر کے۔ جڑیں رہنے دی تھیں۔ اب پودینے کی طرح پھیلتا جا رہا ہے پھیلتا ہی جا تہا ہے۔ ضرورت ہوئی تو بتائیے گا۔ بندہ ہی بندے کے کام آتا ہے
 
ظفری

لائبریرین
پہلےتو عادی ہو جائیے کہ آج کل پھر سے چوٹوں کا سیزن چل رہا ہے۔ کل سوئمنگ پول میں جانے انجانے میں بھابی نے ٹکرا دیا۔ آج پھر جھولے سے گرے۔ منع بھی کیا تھا کہ دودھ کی جلی رسی سے ڈر رہی ہے لیکن سب نے اکسایا بہادر بہادر کہہ کر۔ چار جھولے دائرے میں گھومتے ہیں ایک ساتھ۔ جب ہماری باری آئی دھکا لگا کر جھولے میں چڑھنے کی۔۔۔ تو نجانے جس طرف دھیان ہو گیا اور گر گئے۔ الحمد للہ نئی چوٹ نہیں لگی مگر ہفتے کو لگنے والے پرانے درد تازہ ہو گئے۔
تازہ سمجھتے ہیں نا۔۔۔ جیسے ابھی ابھی لگے ہوں۔
آپ ایسا کریں کہ سوئمنگ پول ، جھولے اور بھابھی سے دور رہیں ۔ شاید کچھ بچت ہوجائے ۔ :notworthy:
 
Top