سیما علی

لائبریرین
ہو کس گھمنڈ میں اے لخت لخت دیدہ ورو
تمہیں بھی قاتل محنت کشاں کہے گا لہو

اسی طرح سے اگر تم انا پرست رہے
خود اپنا راہنما آپ ہی بنے گا لہو

سنو تمہارے گریبان بھی نہیں محفوظ
ڈرو تمہارا بھی اک دن حساب لے گا لہو

اگر نہ عہد کیا ہم نے ایک ہونے کا
غنیم سب کا یوں ہی بیچتا رہے گا لہو

کبھی کبھی مرے بچے بھی مجھ سے پوچھتے ہیں
کہاں تک اور تو خشک اپنا ہی کرے گا لہو

صدا کہا یہی میں نے قریب تر ہے وہ دور
کہ جس میں کوئی ہمارا نہ پی سکے گا لہو
حبیب جالب
صاحب
لفظ لفظ سچ اور صرف سچ
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20


وَسَّعَ
اللهُ عَلَيْه وَوَسَّعَ عَلَيه رِزْقَه وفي رِزْقِه [عام]
[فعل] خدا کا کسی کے رزق میں فراخی ووسعت عطا کرنا کسی کو خوشحال ومالدار بنانا
 

سیما علی

لائبریرین
نگاہ کرم دستگیرِ دو عالم
بڑے دکھ میں ہے آج امت تمہاری

ہے سایہ فگن سب پہ رحمت تمہاری
شہ دو جہاں ہے حکومت ہے تمہاری
 

سیما علی

لائبریرین
لیجیے اب ہماری آنکھیں دکھنے لگیں


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سبسکرائیب کیجیے ہمارے چینل کو۔ اور ساتھ ہی بیل آئیکن کو دبائیے۔ تاکہ ہماری ہر شنے والی ویڈیو کا نوٹیفکیشن آپ کو مل سکے
اللہ توبہ ۔۔۔ سن سن کر سر میں درد ہو جاتا ہے 🙄🙄
 
Top