طارق شاہ

محفلین
شر پسندی نہیں بلکہ نادانستہ غلطی ہے، کہ حروف، فطری انداز اور طرزِ حقیقی پر خِراماں ہیں
جبکہ ہدایت اِنہیں غیر فطری طور پر چلنے (الٹے) کی دی گئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
غالباً آپ اردو محفل کے اراکین کے ووٹ کی بات کر رہے ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ ملک کی قومی اسمبلی کی بات کر رہے ہوں۔ یہ مراسلہ یہاں لکھنا چاہیے تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جناب چ سے چائے کے علاوہ کچھ اور بنانا تعزیرات اردو محفل کے اس دھاگے کے مطابق قابل گرفت جرم ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
ثابت ہوجائے گا آپ پر کہ چمچوں کی اہمیت اور افادیت کو نظر انداز کرنے سے چمچے آپ سے ناراض ہوگئے ہیں
چمچے کے بغیر چائے بھی کوئی کوئی ہی پیتا ہے کہ اس سے چینی اور دودھ کا ساتھ بھی چھٹ جاتا ہے
انسسان خود کو تنہا اور لولنی تصور کرنے لگتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک سے آپ کو علم ہی نہیں کہ میں بغیر چینی اور دودھ کے چائے پیتا ہوں، لہذا چمچ کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
 

طارق شاہ

محفلین
توجہ اس بات پر دلانا مقصود تھا کہ چمچ تیاگنا آسان نہیں، انسان شیر و شکر سے بھی جاتا ہے
چینی ہمارے گھر میں کوئی نہیں لیتا ، نہ میں نہ بیگم نہ بیٹے۔
بیٹے چائے صرف نزلہ زکام میں پیتے ہیں،
اس لحاظ سے ہمیں سمجھیں نزلہ زکام دن میں دو مرتبہ :)
 

طارق شاہ

محفلین
بُری یا مضر، چائے شکر کے ساتھ ہو جاتی ہے بغیر میٹھا یا شکرکی آمیزش کے، چائے کئی بار پی جاسکتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی چائے بنی ہوئی ہو تو کیا ہی بات ہے۔ آپ کو اردو محفل کے کچن کارنر میں میری چائے بنانے کی ترکیب مل جائے گی۔
 

طارق شاہ

محفلین
یاد آیا آپ کے چائے بنانے پرکہ، جب ہم وطن میں تھے
توکسی کا، کالے چنوں کے چِھلکوں سے چائے بنانے کا سُنا تھا
بڑے بڑے جادوگر ہیں ہمارے دیس میں جی۔
 
Top