ٹرین بزنس چلائی لیکن تمام تر سہولتوں اور آرائشوں کے باوجود یہ بزنس ٹرین بالآخر ناکام ہوئی۔ ناکامی کی کیا وجوہات تھیں، ریلوے آج تک اس کا تعین نہیں کر سکی۔
پاکستان میں ۔۔
بات کسی سرکاری ادارے کی ہو تو ہو نہیں سکتا کہ زبوں حالی کی کوئی داستان اس سے جڑی ہوئی نہ ہو۔ پاکستان ریلوے کی داستان بھی ایک ایسی ہی داستان ہے جو 76سال گزرنے کے باوجود اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے۔
بنگلہ دیش ہمارے بعد آزاد ہوا۔بھارت، سری لنکا اور نیپال بھی ہمارے جیسے ملک ہیں۔ لیکن کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہاں ریلوے کا نظام برا اور ناکارہ ہے۔ بنگلہ دیش نے تو اپنا ٹرین سسٹم بہت بہتر کر لیا ہے۔ کسی بنگلہ دیشی ٹرین میں بیٹھ جائیں ، بالکل بھی نہیں لگے گا کہ آپ تھرڈ کنٹری کے کسی ملک کی ٹرین میں سفر کر رہے ہیں