ربِ کریم کی دین ہے ۔ کائنات کی ہرشے اپنی خوبی میں اُسی رب کی محتاج ہے جس نے اُسے وجود بخشااور آن بان شان عطا کی۔۔۔۔۔۔۔۔الحمدللہ رب العالمین، الحمدللہ رب العالمین، الحمدللہ رب العالمین!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ذرہ ذرہ کائینات کا توحید الٰہی کی گواہی دیتا نظر آتا ہے ۔۔۔
عقیدۂ توحید اسلام کے ارکان خمسہ میں سے ایک رکن ہے۔ اس کے تقاضوں کے مطابق انسان کا یہ عقیدہ ہونا چاہئے کہ اللہ تبارک و تعالی ایک ہے اور وہ ذات، اسماء اور صفات میں بھی منفرد اور بے نظیر ہے۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

الف عین

لائبریرین
ڈاکٹر اسرار احمد کا بھی قرآن سمجھانے کا طریقہ ایسادلفریب تھا کہ کبھی کبھی متفق نہ ہونے پر بھی قبول کرنے کو جی چاہتا ہے
 

عظیم

محفلین
ڈاکٹر اسرار احمد کا بھی قرآن سمجھانے کا طریقہ ایسادلفریب تھا کہ کبھی کبھی متفق نہ ہونے پر بھی قبول کرنے کو جی چاہتا ہے
حیرت ہوئی ہے خوشگوار کہ بابا بھی ڈاکٹر اسرار احمد کو سنتے رہے ہیں، ماشاء اللہ بہت اچھے مبلغ تھے۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دین کی ابتدائی تعلیم مجھے انہیں ہی کی ویڈیوز سے ملی ہے الحمد للہ
 

سیما علی

لائبریرین
چائے کا بہت خوبصورت موسم ہوگیا ہے تیسری مرتبہ چائے پینے کا دل کر رہا ہے ۔
ابھی بناتے کراچی بالکل۔ اسلام آباد جیسا ہوگیا ہے ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

وجی

لائبریرین
جی بلکل موسم کے لحاظ سے تو کہا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد جیسا ہوگیا ہے
مگر شہر کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر نہیں کہ سکتے۔
 

سیما علی

لائبریرین
جب
بارش ہوُکراچی اُتنا حسین ہوجاتا ہے
پچھلے پہر وہ رات کو اُس کے ہنسنے کا انداز
روح کو بھائے جیسے سوکھی مٹّی کو برسات
 

سیما علی

لائبریرین
جی بلکل موسم کے لحاظ سے تو کہا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد جیسا ہوگیا ہے
مگر شہر کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر نہیں کہ سکتے۔
ثمرین بھی یہی کہتی ہیں کہ یہ سب کمال سندھ گورنمنٹ کا ہے ! جہاں نامراد شاہ جیسے لوگ ہوں وہاں نامرادی بال کھولے سوتی ہے۔۔🌧️🥲🌧️🥲🌧️🥲🌧️
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جی بلکل موسم کے لحاظ سے تو کہا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد جیسا ہوگیا ہے
مگر شہر کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر نہیں کہ سکتے۔

ٹوٹی سڑکیں اور بارش نے مشکلات پیدا کر دی ہیں

کراچی کی مرکزی سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں حالیہ دنوں میں مرمت اورازسر نو تعمیر ہونے والی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کا کوئی کام نہیں ہو سکا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ترنت میں چائے پیجیے اور پریشانی بھگائیے


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

سیما علی

لائبریرین
پھوار ؀
ہلکی ہلکی پھوار کے دوران میں
دفعتاً سورج جو بے پردہ ہوا

میں نے یہ جانا کہ وحشت میں کوئی
روتے روتے کھلکھلا کر ہنس پڑا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 

سیما علی

لائبریرین
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت بارش ہے۔
بارش کے پانی سے انسان، چرند، پرند اور زمین پر بسنے والے سینکڑوں کی تعداد میں حیوانات زندگی پاتے ہیں۔ قرآن مجید میں جا بجا بارش کو اللہ تعالیٰ کی اپنی بندوں پر نعمت اور رحمت قرار دیا گیا ہے:
1) (وہ پروردگار) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا، اور آسمان کو چھت اور آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کے ذریعے تمہارے رزق کے طور پر پھل نکالے، لہذا اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ، جبکہ تم ( یہ سب باتیں) جانتے ہو۔(البقرة: آیت نمبر: ١٨)
 

سیما علی

لائبریرین
یہ بارش اللہ تعالٰی کی رحمت ہے اس کو زحمت میں تبدیل
نہ کریں
اب ان مسائل کو ہم کیسے حل کرتے ہیں یا ان کو اپنے لئے چیلنجز یا مواقع میں کیسے تبدیل کرتے ہیں یہ ہم پر اور ہماری سوچ پر منحصر ہے۔
قدرت ہمیں لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ہم محدود وسائل کی بدولت ان سے استفادہ نہیں اٹھا سکتے۔ اب جیسے ہی برسات کا موسم شروع ہوتا ہے تو موسم بہت خوبصورت ہو جاتا ہے۔ آسمان نہ جانے کیسے کیسے رنگ بدلتا ہے۔ پل میں بارش اور دوسرے ہی لمحے سورج کی تیز کرنیں اپنے جوہر بکھیرتی ہیں۔ یہ بھی اللہ ہی کی قدرت ہے کہ کہیں بارش ہوتی ہے اور کہیں نہیں ہوتی حالانکہ شہر ایک ہے ملک ایک ہے لیکن ہر علاقے کا موسم مختلف ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ برسات کے موسم سے خوب لطف اٹھایا جاتا تھا۔ کھانے پینے کا خاص اہتمام ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب بارش رحمت سے زیادہ زحمت بن گئی ہے۔ یہ کسی خاص شہر اور علاقے کی بات نہیں ہے بلکہ پورے ملک کا ایک ہی حال ہے۔ اس کے پیچھے ہماری نا اہلی ’ناقص اقدامات اور نامناسب حکمت عملی ہے کہ پل‘ سڑکیں ’سوسائٹیاں بناتے وقت نکاسی آب کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ جیسا پہلے کے دور میں خاص طور پر رکھا جاتا تھا۔ تفریح گاہوں‘ گلی کوچوں اور سڑکوں پر پھینکا گیا کچرا بھی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور یہ کچرا بھی ہم ہی پھینکتے ہیں جس پر ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی۔
ہر سال کی طرح محکمہ موسمیات تنبیہ کرتا ہے کہ بارشیں تباہی لا سکتی ہیں لیکن محکمے اور ادارے جن کو اپنے مفاد کے آگے کچھ نظر نہیں آتا یا فرق نہیں پڑتا اور وہ ان آفات سے نمٹنے کے لئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کرتے۔
جہاں ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے وہاں ہم آج بھی اپنے بنیادی مسائل میں ہی گھرے ہوئے ہیں۔ اگر ہم ترقی یافتہ ممالک کی بات کریں تو بارشیں وہاں بھی ہوتی ہیں لیکن وہ ممالک اپنے بہترین اور جدید انفرا اسٹرکچر کی وجہ سے اس موسم سے باقاعدہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارے متعلقہ حکام کو چاہیے کہ مندرجہ ذیل کام کریں تاکہ مسائل کو حل کرنے کی طرف جایا جا سکے۔
1۔ تعمیرات کے وقت نکاسی آب کا خاص خیال رکھا جائے۔

2۔ تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے یا طوالت کا شکار نہ کیا جائے تاکہ کھدائی کی گئی جگہ دیگر مسائل کو جنم نہ دے۔

3۔ بارش کے پانی کو زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

4۔ ندی نالوں ’تفریح گاہوں‘ گلی کوچوں اور محلوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال کیا جائے تاکہ برسات میں پانی کے بہاؤ میں مشکل پیش نہ آئے۔

5۔ چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں تاکہ اضافی پانی سمندر میں پھینک کر ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

6۔ برسات کے دنوں میں تمام علاقوں میں اسپرے کیا جائے تاکہ کھڑے پانی میں پیدا ہونے والے مچھروں سے نجات حاصل ہو سکے۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

 
Top