سیما علی

لائبریرین
جناب ِ من چاہیے تو یہی کہ اُردُو محفل کا ہر زُمرہ اُردُو ادب کی ٹکسال کا کام بھی کرے اور ایک مستند فرہنگ اور لغات کا فریضہ بھی انجام دے ، جہاں لکھا ہوا ہر لفظ ، ہر جملہ ، ہر ہرعبارت اُردُو زبان و بیان، اِس کا روزمرہ اور محاورہ اُردُو کے حق میں ایک عینی معیارہو کہ ضرورت پڑنے پر کسی لفظ کے صحیح اِملا ، صحیح تلفظ اور صحیح استعمال کی سندیہاں سے لی جاسکے ۔۔۔۔۔

ثمرین کو بھی سمجھائیے بھیا
کہ وہ صرف چائے نہ بنائیں کچھ پڑھ لکھ بھی لیں
 
بجانب :حضرت پیارے لال پشاوری۔۔۔۔۔۔۔۔منجانب شکیل احمد خان کراچوی( نہ وہ پشاوری تھے نہ ہم کراچوی ہیں بفضلِ خدا پاکستان ہمارا گھر ہے ،یہی ہماری پہچان ہے یہی ہماری شان ہے ۔ پاکستان زندہ باد!​
 

سیما علی

لائبریرین
بجانب :حضرت پیارے لال پشاوری۔۔۔۔۔۔۔۔منجانب شکیل احمد خان کراچوی( نہ وہ پشاوری تھے نہ ہم کراچوی ہیں بفضلِ خدا پاکستان ہمارا گھر ہے ،یہی ہماری پہچان ہے یہی ہماری شان ہے ۔ پاکستان زندہ باد!​
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

بجلی پانی گیس کی قلت یہ کیسا بحران ہے
اس پر دہشت گردی نے رکھی سولی پہ جان ہے
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

ہم نے رفتہ رفتہ کھوئی کیوں اپنی پہچان ہے
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے

آؤ پھر سے اک ہو جائیں اپنے وطن کی شان بڑھائیں
اک پرچم کے سائے تلے پھر سے اپنی آن جگائیں
بچے بوڑھے اور جوان سب مل کر آواز اٹھائیں
ایک ہمارا دین مذہب ایک ہی قرآن اور ایک ہی ایمان ہے
یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
 

عظیم

محفلین
یہاں بھی ملی نغموں میں تبدیلی کر کے پیش کیا جا رہا ہے! یہ تو فیس بک وغیرہ کا ٹرینڈ ہے آج کل، خبر نظر سے گزری ہے کہ کسی یوٹیوبر کو اسی وجہ سے اغوا بھی کر لیا گیا ہے!
 

رومی

لائبریرین
میرا جی میل اکاؤنٹ جواب دے گیا اوپن نہیں ہو رہا تھا میں نے صرف نام لکھا رومی اور پاسورڈ دیا اور اردو محفل اوپن 😍 میری خوشی کی انتہا نہیں
 
قابلِ تحریر ہے یہ قصہ جسے کم سے کم لفظوں میں پیش کرتاہوں۔ایک زمانے میں دبئی سے آنیوالے کچھ لائیں نہ لائیں ریڈیو ٹیپ ضرور لاتے تھے۔میں نے اپنے بھائی سے اِسی کی فرمائش کی اور وہ لائے مگر جو اُن کے استعمال میں تھا وہ وہی اُٹھالائے۔ میں نے حبیب ولی محمد کی گائی یہ غزل جو ناصر کاظمی کی ہے سننے کے لیے بے تابی سے کیسٹ ٹھونسی اور پلے کا بٹن دبادیا۔بٹن دباتے ہی جیسے کسی کو اُلٹی نہیں ہوجاتی ہے کیسٹ باکس کیسٹ سمیت باہرآگرا۔میں یہ ٹوٹا ہوا ٹیپ ریکارڈر لے کر اُن کے پاس گیا اور غزل کو توڑمروڑ کر غزل میں ہی شکایت کی ، عجیب ناگرک ہے بھائی تو بھی مجھے تو حریان کرگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
فوراً بٹن دباتے ہی اُلٹی کرنا کیسٹ کا ہمیں بھی یاد آگیا اور بے ساختہ ہنسی آگئی ۔۔۔۔واقعی کچھ ایسا ہی سماں ہوتاتھا ہمارا تو ٹیپ ریکارڈر مار مار کر چلتا تھا اور جب پھنس جاتا تو بے سرُا گانا بھی مزا دیتا یوں گویا کہ گانے والے کے گلے میں کچھ پھنس گیا ہے ۔۔۔۔۔
 
Top