سیما علی

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20

نرم لہجہ میں ہم نے کہا وجی بھیا وعلیکمُ السلام
شکر الحمد للہ بہتری ہے ۔۔۔
وجی کا السلام علیکم
اور حال احوال کیسے ہیں بابا جی الف عین
 
نام ؟ شکیل احمد خان،کام؟ جوابِ سلام،مطلب؟ وعلیکم السلام،وجہ؟ باعثِ کیفِ دوام، سبب؟رسم وراہِ دلِ خوش کام،تازہ خبر؟وہی گردشِ صبح شام، کیا کراچی میں بارش ہوگی؟ فی الحال ایسا نہیں پروگرام،تو کیا گرمی کا تسلسل جاری رہیگا ؟بالیقین و بالالتزام، کب ٹلے گی یہ بلا کب پائیگا دل آرام ؟چند روز میں ٹل جائے گایہ فتنہ ٔ گردشِ ایام ، تب ملیگا اِس تسلیم و رضا کا بیشک ہمیں انعام، اور کیا خبریں ہیں ؟کچھ کہہ نہیں سکتے البتہ حالات پر گہری نظریں ہیں،مارکیٹ میں پھل کون کون سے ہیں ؟انگور ہیں کہ چند روز میں ہوجائیں گے رخصت،املوک ہیں اب جن کی چلیگی حکومت،کیلے بھی بہت اچھے ہیں بازار میں اِس وقت اور سیب کے کیا کہنے نظر آتے ہیں ہر سَمت، بس اتنے ہی پھل چکھے ہیں ہم نے اب تک،بس اتنے ہی پھل چکھے ہیں ہم نے ابھی تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نام ؟ شکیل احمد خان،کام؟ جوابِ سلام،مطلب؟ وعلیکم السلام،وجہ؟ باعثِ کیفِ دوام، سبب؟رسم وراہِ دلِ خوش کام،تازہ خبر؟وہی گردشِ صبح شام، کیا کراچی میں بارش ہوگی؟ فی الحال ایسا نہیں پروگرام،تو کیا گرمی کا تسلسل جاری رہیگا ؟بالیقین و بالالتزام، کب ٹلے گی یہ بلا کب پائیگا دل آرام ؟چند روز میں ٹل جائے گایہ فتنہ ٔ گردشِ ایام ، تب ملیگا اِس تسلیم و رضا کا بیشک انعام، اور کیا خبریں ہیں ؟کچھ کہہ نہیں سکتے البتہ حالات پر گہری نظریں ہیں،مارکیٹ میں پھل کون کون سے ہیں ؟انگور ہیں کہ چند روز میں ہوجائیں گے رخصت،املوک ہیں اب جن کی چلیگی حکومت،کیلے بھی بہت اچھے ہیں بازار میں اِس وقت اور سیب کے کیا کہنے نظر آتے ہیں ہر سَمت، بس اتنے ہی پھل چکھے ہم بھئی اب تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
محبت ہمیں بہت ہے املوک سے پر بہت پکے ہوئے نہیں جب تک رہتے مہکتے ہیں ہمارے فریج میں
پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلائیں گے !!!!مالک ہر نعمت کا لا کھ لاکھ شکر ہے
 
سیما علی

لائبریرین
لیکن یہ بھی بتائیں کہ املوک کس علاقے کا پھل ہے؟؟
گول گول املوک جاپانی پھل ہے ۔۔۔
شوخ نارنجی رنگ اس میں موجود وٹامن ’’اے‘‘ اور وٹامن ’’سی‘‘ کے علاوہ فائٹو کیمیکلز کی نشاندہی کرتا ہے ۔نیز، یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہونے کے سبب نظامِ ہاضمہ کے لیے اکسیر ہے ،تو کسی قدر کیلشیم فراہم کرنے کے باعث ہڈیوں کی مضبوطی کا بھی ضامن ہے۔
املوک پاکستان میں کچھ دہائیوں سے ہے۔ یہاں یہ جاپان سے درآمد کیا گیا، لیکن اب مُلک کے کئی علاقوں میں بڑی کام یابی سے کاشت کیا جارہا ہے۔ اسے ہمیشہ اعتدال میں کھانا چاہیے کہ اس کی تاثیر نسبتاً گرم ہوتی ہے۔ یہ گلے کی سوزش و خراش کے لیے فائدہ مند ہے۔ امراضِ قلب، ذیابطیس، بڑی آنت کے امراض میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ نیز، وزن کی کمی، قوّتِ مدافعت میں اضافے اور معدے کے امراض کے خاتمے کے لیے بھی سودمند ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین

کہاں غائب ہیں سب ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 
الف عین

لائبریرین
گول گول املوک جاپانی پھل ہے ۔۔۔
شوخ نارنجی رنگ اس میں موجود وٹامن ’’اے‘‘ اور وٹامن ’’سی‘‘ کے علاوہ فائٹو کیمیکلز کی نشاندہی کرتا ہے ۔نیز، یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہونے کے سبب نظامِ ہاضمہ کے لیے اکسیر ہے ،تو کسی قدر کیلشیم فراہم کرنے کے باعث ہڈیوں کی مضبوطی کا بھی ضامن ہے۔
املوک پاکستان میں کچھ دہائیوں سے ہے۔ یہاں یہ جاپان سے درآمد کیا گیا، لیکن اب مُلک کے کئی علاقوں میں بڑی کام یابی سے کاشت کیا جارہا ہے۔ اسے ہمیشہ اعتدال میں کھانا چاہیے کہ اس کی تاثیر نسبتاً گرم ہوتی ہے۔ یہ گلے کی سوزش و خراش کے لیے فائدہ مند ہے۔ امراضِ قلب، ذیابطیس، بڑی آنت کے امراض میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ نیز، وزن کی کمی، قوّتِ مدافعت میں اضافے اور معدے کے امراض کے خاتمے کے لیے بھی سودمند ہے۔
ضروری ہے کہ سوال کیا جائے کہ کیا یہ پرسی من کاذکر ہے؟ پرسی من تو یہاں کیلیفورنیا میں بھی بہت نظر آ رہے ہیں درختوں پر، ہمارے گھر میں مگر اس کا پودا سوکھ گیا
 
صحیح کہہ رہے ہیں اُستادِ محترم اگر انکی شکل ایسی ویسے کالے آملوکُ بھی ہوتے انا ہے لیکن ہمیں یہ والے پسند ہیں

وجی

لائبریرین
گول گول املوک جاپانی پھل ہے ۔۔۔
شوخ نارنجی رنگ اس میں موجود وٹامن ’’اے‘‘ اور وٹامن ’’سی‘‘ کے علاوہ فائٹو کیمیکلز کی نشاندہی کرتا ہے ۔نیز، یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہونے کے سبب نظامِ ہاضمہ کے لیے اکسیر ہے ،تو کسی قدر کیلشیم فراہم کرنے کے باعث ہڈیوں کی مضبوطی کا بھی ضامن ہے۔
املوک پاکستان میں کچھ دہائیوں سے ہے۔ یہاں یہ جاپان سے درآمد کیا گیا، لیکن اب مُلک کے کئی علاقوں میں بڑی کام یابی سے کاشت کیا جارہا ہے۔ اسے ہمیشہ اعتدال میں کھانا چاہیے کہ اس کی تاثیر نسبتاً گرم ہوتی ہے۔ یہ گلے کی سوزش و خراش کے لیے فائدہ مند ہے۔ امراضِ قلب، ذیابطیس، بڑی آنت کے امراض میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ نیز، وزن کی کمی، قوّتِ مدافعت میں اضافے اور معدے کے امراض کے خاتمے کے لیے بھی سودمند ہے۔
شکریہ آپ نے بہت مفید معلومات فراہم کیں
 
عظیم

محفلین
صحیح کہہ رہے ہیں اُستادِ محترم اگر انکی شکل ایسی ویسے کالے آملوکُ بھی ہوتے انا ہے لیکن ہمیں یہ والے پسند ہیں

سانولے نہیں بلکہ بالکل کالے چھوٹے سے بادام کے برابر حجم کے پھل کو آملوک نہیں کہتے کیا؟ ہمارے یہاں گلیوں میں تو وہی ریڑھیوں پر آملوک یا پنجابی میں محض ملوک کہہ کر بیچے جاتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

طبیعت نا ساز نہ ہو بس۔ جلد یا بدیر حاضر ضرور ہو گی۔ ظلم تو چھو کر بھی نہ گزرا۔
زبردستی کرنا پڑتی ہے اب محفل پر آنے کے لیے۔ ایک عرصے بعد سر پہ چوٹ لگ گئی جیسے ہی پاؤں والی چوٹ صحیح ہوئی۔
 
Top