سیما علی

لائبریرین
چاند دیکھنے کا اہتمام فرماتے
آپ ﷺ

رمضان کا چاند دیکھ لینے کے بعد رمضان کی برکتوں کی حصول اور اس کے تقاضے کی تکمیل کی توفیق کی دعائوں کا اہتمام فرماتے۔حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک موقع پر جب آپ نے رمضان کا چاند دیکھا تو آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور پھر یہ جامع دعا کی:
’’ اے اللہ اسے (رمضان کے چاند کو) ہم پر امن، ایمان، سلامتی اسلام، عظیم عافیت کے ساتھ طلوع فرما۔ اور بیماریوں کودور کرنے، روزوں، نماز، تلاوت قرآن کے لیے مددگار کے طور پر (طلوع ہو) اے اللہ! ہمیں رمضان کے لیے سلامت رکھیو اور رمضان کو ہمارے لیے سلامتی کا موجب بنا۔ اور اسے ہم سے اس حالت میں واپس لے کہ رمضان جائے اور تو ہمیں بخش چکا ہو، ہم پر رحم فرما چکا ہو اور ہم سے درگزر فرماچکا ہو۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

جنت کی طلب اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگنے کی تلقین فرمائی۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے فرمایا:‘‘سنو! سنو! تم پر ایک مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے جو بہت بڑا اوربہت مبارک مہینہ ہے۔ اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے رکھنافرض فرمایا اور اس کی رات کے قیام کو ثواب ٹھہرایاہے۔ جو شخص اس مہینہ میں کوئی نفلی نیکی بجا لائے گا تو وہ ایسے ہی ہے جیسا کہ عام دنوں میں فرض کا ثواب ہواور جو شخص اس مہینہ میں کسی فرض کو ادا کرے گا وہ ایسا ہے جیسے غیر رمضان میں ستر فرائض ادا کرے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے، یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غم خواری کرنے کا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ثمرات رمضان صحت پر مثبت اثرات ہیں
موجودہ مصروف دور میں مصروف زندگی گزارنے والوں کے لیے تو جسمانی فٹنس کے حوالے سے نعمتِ بے بہا ہے۔
بدنِ انسانی سے ان گنت بیماریوں کو دور کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے۔ انسانی جسم کو کئی ایک آلائشوں سے پاک کرنے کا بہترین سبب اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا باعث بھی ہے۔ روزے کے بدنی فوائد کو اب غیر مسلم مغربی محقق بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی جانز ہوپکنز کے ماہرین نے عالمی شہرت یافتہ پروفیسر مارک میٹسن کی قیادت میں تحقیق کی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کی عادت براہ راست انسان کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور ہر وقت بھرے پیٹ کے ساتھ رہنا دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس سے انسان فالج، رعشہ اور الزایمر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن فاقہ کرنے سے ان بیماریوں سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روزے سے بچوں کو مرگی کے مرض سے بھی نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں نے دن میں تین وقت کھانا معمول بنا لیا ہے اور اسے عین فطرت سمجھا جانے لگا ہے حالانکہ یہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خوراک کی عادات کو تبدیل کرتے رہنا چاہتا ہے۔ کچھ غیرمعینہ وقفوں کے بعد ہمیں فاقے کرتے رہنا چاہیے کیونکہ جب ہم اپنے حرارے کم کرتے ہیں تو اس سے ہماری عمر میں اضافہ ہوتا اور بڑھتی عمر سے منسلک بیماریاں بھی انسان کو جلد لاحق نہیں ہوتیں۔ اسلامی تعلیمات میں روزہ رکھنے کی بدنی و روحانی اہمیت مسلم ہے۔ 14 سو برس قبل حضور اکرم ﷺ نے ہفتے میں دو دن روزہ رکھنے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ عمل بدنی تندرستی کا محافظ ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہاں سب کو السلام علیکم۔
کیا بات ہے سیما علی آپا آپ تو گُلِ یاسمیں کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔
ہمارا وعلیکم السلام
قبول کیجیے وجی بھیا آپکی طبعیت کیسی ہے ہم نے اس دن آپکی کمی کو بہت محسوس کیا
ان شاء اللہ رمضان کے بعد ملاقات میں غیر حاضری پر جرمانہ ہوگا ۔۔۔۔
فہیم
نے بتایا آپکی ناسازئ طبعیت کے بارے میں
 

وجی

لائبریرین
ہمارا وعلیکم السلام
قبول کیجیے وجی بھیا آپکی طبعیت کیسی ہے ہم نے اس دن آپکی کمی کو بہت محسوس کیا
ان شاء اللہ رمضان کے بعد ملاقات میں غیر حاضری پر جرمانہ ہوگا ۔۔۔۔
فہیم
نے بتایا آپکی ناسازئ طبعیت کے بارے میں
وجی کی طبیعت تو اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے
آپ سب کی ملاقات امید ہے اچھی رہی ہوگی۔
ان شاء اللہ کوشش کرینگے عید کے بعد والی ملاقات میں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

نکھر ے نکھرے لگے سب ملاقات میں
ظفری
ہمیشہ کی طرح ماشاء اللہ خوبصورت اور اچھے روزے کی برکتوں کے باعث مزید نکھار
ڈاکٹر صاحب
ماشاء اللہ اپنے پیشے کی طرح سُتھرے اور شفاف
فہیم
بھی ہنستے مسکراتے افطار کرتے
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

نکھر ے نکھرے لگے سب ملاقات میں
ظفری
ہمیشہ کی طرح ماشاء اللہ اور خوبصورت اور اچھے روزے کی برکتوں کے باعث
ڈاکٹر صاحب
ماشاء اللہ اپنے پیشے کی طرح سُتھرے اور شفاف
فہیم
بھی ہنستے
مسکراتے افطار کرتے
مسکراتے افطار کرتے
کیوں عام طور پر نہیں مسکراتے؟؟
 

سیما علی

لائبریرین
قیلولہ
ایک
حالیہ طبی تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران قیلولے کا مثالی دورانیہ کتنا ہونا چاہیے۔
روزے رکھنے والے ایتھلیٹس پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزے کے دوران 40 منٹ کے قیلولے سے جسمانی اور ذہنی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے
دوپہرکو ظہر کے بعد قیلولے سے اس دباؤ میں کمی آتی ہے جبکہ مزاج خوشگوار ہوتا ہے، ری ایکشن ٹائم بہتر ہوتا ہے جبکہ جسمانی مشقت کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے

ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
Top