عظیم

محفلین
ضروری تو یہی ہے کہ جمعہ پڑھا کروں، لیکن سچ بات یہ ہے کہ کام پر جانے کی ٹائمنگ ایک ہی ہونے کی وجہ سے میرا جمعہ اکثر رہ جاتا ہے، اور مجھے بھی ظہر ہی پڑھنا پڑتی ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں جمعے کی نماز کی اجازت نہ ہو، ہاں، کام ہی ایسا ہو جسے تھوڑی دیر کے لیے بھی چھوڑا نہ جا سکے تو بات دوسری ہے۔
 

عظیم

محفلین
شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں جمعے کی نماز کی اجازت نہ ہو، ہاں، کام ہی ایسا ہو جسے تھوڑی دیر کے لیے بھی چھوڑا نہ جا سکے تو بات دوسری ہے۔
زیادہ مشکل بھی نہیں ہے، ان شاء اللہ اگلی بار کوشش کروں گا کہ نمازِ جمعہ ادا کر پاؤں ۔ دراصل ہم دو بھائی تقریباً ایک بجے دوکان کے لیے نکلتے ہیں، اور 20 پچیس منٹ رستے میں لگ جاتے ہیں، دوکان کھولنے اور دوکان لگانے میں بھی دس پندرہ منٹس لگ ہی جاتے ہیں، اور ہمارے وہاں مارکیٹ کی مسجد میں جمعہ کی جماعت ایک پینتالیس پر کھڑی ہو جاتی ہے، میں ان چکروں میں کہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے خاموش رہتا ہوں اور جلدی وغیرہ کا نہیں کہتا ۔
سب دوستوں کو السلام وعلیکم ۔۔۔
وعلیکم السلام ۔
 

عظیم

محفلین
حالتِ ایمان کا کیسے پتا کِیا جا سکتا ہے ؟ صحت کا تو تھوڑا بہت اندازہ ہو جاتا ہے، مجھے ہر جاتے ہوئے لمحے اپنا ایمان کمزور ہی ہوتا ہوا محسوس ہوتا رہتا ہے ۔
 
Top