عظیم

محفلین
حق بات یہ ہے کہ جو شخص کم علم ہو اس کی کسی خطا پر اس کی پکڑ کرنا انتہائی درجے کی جہالت ہے۔ علم یہ ہے کہ درگزر سے کام لیا جائے ۔ بزرگی یہ نہیں کہ کسی نام نہاد بزرگ کا قول اپنے سٹیٹس پر لگا کر اس شخص کی طرف بات کا رخ کیا جائے جسے خود بھی کبھی استاد کہا ہو یا جس کی عزت کی ہو ۔ لعنت ہو ایسے دو رخے لوگوں پر جو بولتے تو کچھ ہیں لیکن کرتے کچھ ہیں۔
 

عظیم

محفلین
یہاں ہمارے محلے میں ایک تیل والا آتا ہے، بیچارہ بہت بھولا ہے ۔ ہر بار دروازہ کھٹکھٹا کر پوچھتا ہے کہ تیل لینا ہے؟ اگر ہم کہہ دیں کہ نہیں تو پوچھتا ہے کہ کیا بات ہے ناراض تو نہیں ہو گئے ؟ اگلی بار لو گے نا ؟ کسی اور سے تو لینا شروع نہیں کر دیا وغیرہ ۔ یہ میں نے اردو میں بتایا ہے لیکن وہ شخص پنجابی بولتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top