عظیم

محفلین
جناب صبح کے وقت دو بار چائے پینے کی عادت ہو چکی ہے۔ آج ایک بار ہی پی تھی تو سستی سی چھائی ہوئی ہے ۔ ابھی کھانے کے لیے اٹھ رہا ہوں اس کے بعد ان شاء اللہ چائے کی باری آ جائے گی۔
 

عظیم

محفلین
ہماری دوکان کے سامنے ایک دوکان دار ہیں۔ ان کے بھی رشتہ دار وہاں کراچی اور حیدر آباد میں ہوتے ہیں ۔ وہ بتا رہے تھے کہ کراچی میں پانی کی بہت قلت ہے۔
 

عظیم

محفلین
کیا وجہ ہے کہ وہاں ہر گھر میں بورنگ نہیں کروا لی جاتی؟ جیسے یہاں لاہور میں (خاص طور پر لاہور کے ان علاقوں میں جو نئے بن رہے ہیں) پانی کے لیے بورنگ ہی کروائی جاتی ہے ۔
 

عظیم

محفلین
فیصل آباد کی طرح، وہاں کا پانی بھی کھارا ہوتا ہے ۔ لیکن عام استعمال کے لیے تو یہ پانی استعمال کیا جا سکتا ہے نا؟
 

عظیم

محفلین
عام استعمال کے لیے اگر یہ پانی استعمال کر لیا جاتا ہے تو صرف پینے کے پانی کی قلت رہ جاتی ہے۔ میرے ذہن میں تھا کہ شاید ہر طرح کے استعمال کے لیے وہاں پانی کا مسئلہ رہتا ہے ۔
 

عظیم

محفلین
طریقے نکال ہی لیتا ہے آدمی اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے۔ کچھ دن پہلے یہاں ہمارے محلے میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہو گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں پمپ پانی اٹھانا چھوڑ گئے تھے ۔ تقریبا ہر گلی میں دو چار گھروں کو نیا بور کروانا پڑا۔ جن میں ہم لوگ بھی شامل ہیں۔
 
Top