عظیم

محفلین
میرے ساتھ تو ایسا بچپن سے ہی ہے شاید، ایک وقت تھا کہ میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہو جایا کرتی تھی چائے نہ ملنے پر۔
 

عظیم

محفلین
گھر سے باہر تھا ایک بار، فیصل آباد سے آگے ایک گاؤں ہے وہاں گیا ہوا تھا اپنے ماموں کے گھر، وہ لوگ ناشتے میں چائے نہیں پیتے تھے ۔ اور میں نے جھجھک کے مارے انہیں چائے کا کہا بھی نہیں۔ گیا تو میں تین چار دن رہنے کے لیے تھا لیکن یہ پہلی صبح ہی تھی کہ میں نے وہاں سے بھاگنا چاہا۔ فیصل آباد اڈے پر پہنچ کر ایک کپ چائے پی تب جا کر طبیعت بحال ہوئی۔
 

عظیم

محفلین
قاعدہ تو یہ ہونا چاہیے کہ کسی بھی چیز کی ضرورت اتنی مت بڑھا لی جائے، لیکن دو تین سال پہلے واقعی میرا یہ حال تھا۔ اب پہلے جیسی طبیعت خراب تو نہیں ہوتی مگر سستی پڑی رہتی ہے۔
 

عظیم

محفلین
غور نہیں کیا کبھی نقصانات پر، ہوں گے لیکن وہ بہت زیادہ استعمال پر ہوں گے ۔ ہم لوگ تو بس زیادہ سے زیادہ تین کپ پی لیتے ہیں۔ وہ بھی آدھے آدھے ۔
 
Top