گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سامان کے بارے ہی بات ہے بس۔ ہماری نیت تو بس یہ جاننے کی ہے کہ آخر نانیاں دادیاں پرنانیاں پردادیاں صندوق میں جو چیزیں جمع کیا کرتی تھیں کیا وہ صندوق ہمیشہ ان کی وفات کے بعد ہی کھلتے تھے یا زندگی میں بھی کبھی انھیں کھول کے دیکھا جاتا تھا کہ کیا کچھ جمع ہیں ان میں۔
 

وجی

لائبریرین
زبردستی کسی کے صندوق میں نہیں جھانکنا چاہیئے
ہوسکتا ہے چیزوں کو سمیٹ کر رکھنا بھی ایک وجہ ہو صندوق میں رکھنے کی۔
 

عظیم

محفلین
رب ہی جانے کیا معاملہ ہے، میری دادی بھی ایک صندوق سی رکھتی تھیں۔ ان میں وہ اپنے کپڑے وغیرہ اور جو کچھ ہیسے ان کے پاس جمع ہوتے تھے وہ رکھتی تھیں۔ ان کی وفات کے بعد اب بھی وہ صندوق اسٹور روم میں پڑا ہے۔ اکثر مجھے ایک گتھلی میں سے پیسے نکال کر چپ چاپ دے دیا کرتی تھیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا دیکھا پہلے کہ بٹیا نے کیا لکھا ہے بھیا بھی آج تو بہت دن بعد آئے ہیں۔۔÷


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردستی کسی کے صندوق میں نہیں جھانکنا چاہیئے
ہوسکتا ہے چیزوں کو سمیٹ کر رکھنا بھی ایک وجہ ہو صندوق میں رکھنے کی۔
ڈنڈے نہ پڑ گئے ہوتے ہمیں اگر زبردستی جھناکتے صندوق میں۔ دراصل حیرانی اس بات کی ہے کہ اتنے بڑے صندوق ہوتے کیوں تھے۔شاید اس لئے کہ چوروں کو اس میں گھسنے میں مشکل درپیش ہو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیں کوئی بات نہیں۔ غلطیاں کر کر کے ہی سیکھا جاتا ہے نا عاطف بھائی۔معاف کر دیجئیے۔ ہمارا محفل کے بغیر گزارا نہیں ہو گا اب۔ :cry:
 
Top