سیما علی

لائبریرین
قدرت کی صناعی دیکھتے ہیں ہر ذرے میں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
سویرے اٹھ کےقدرت کا نظارہ ، تازہ ہوا کے جھونکوں کا احساس اور پرندوں کے چہچہے سننا باطن کے لیے ایک قدرتی ٹانک ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
سویرے اٹھ کےقدرت کا نظارہ ، تازہ ہوا کے جھونکوں کا احساس اور پرندوں کے چہچہے سننا باطن کے لیے ایک قدرتی ٹانک ہے۔
ژالہ باری کیسی لگتی ہے آپکو ہمیں تو بہت خوبصورت ۔۔۔مالک کی قدرت دیکھیے کیسے روئی کے گالوں لگتے ہیں۔۔۔اور پھر لگتا ہے جیسے برف کا قالین بچھ گیا ہو ۔۔۔
سبحان اللّہ
فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذبٰن
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔۔۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
زندگی میں کبھی برفباری دیکھی نہیں۔لیکن ہوتی بہت حسین ہوگی۔ژالہ باری تو شاید اولے برسنے کو کہتے ہیں جو نقصان سے خالی نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
رحمت رہے اللہ کی آپ درست کہہ رہے ہم نے ژ کو استعمال کرنے کے لئے برف باری کے معنوں میں لے لیا ۔۔۔انگلینڈ۔ کی برف باری بہت خوبصورت ہے اگر سردی نہ بڑھے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈپریشن کے شکار لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا ۔۔۔انگلینڈ میں تو سچ اپنے ملک کی نعمتوں پر بے حد رشک ہوا۔۔۔اُنکا موسم ان ہر بُری طرح اثر انداز ہے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
خوبصورت موسم ہے ہم ترسے ہوئے لوگ ہیں خاص طور پر کراچی والے بارش اتنی اچھی لگتی پر ہمارا بیٹا بھی شروع میں تو بہت پسند کرتا لیکن اب اُسکو پسند نہیں ہر وقت بارش بھی اچھی نہیں لگتی ۔۔۔سردیاں بہت depressing ہوتیں ہیں ۔۔۔۔۔
 

عظیم

محفلین
حقیقت ہے کہ ہر وقت تقریباً بارش ہی رہتی ہے وہاں۔ اورلوگ دھوپ کو تو ترس ہی جاتے ہیں۔ آپ کا بیٹا بھی ماشاء اللہ وہیں ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
چائے کے شوقین ،دیسی کھانوں کے دیوانے پاکستان کے عشق میں پالگل ۔۔۔۔پر ستم ظریفی دیکھیے کہ ولایت جا بسے ۔۔۔بس وہ پروردگار جس انسان کا رزق جہاں مقرر کردے ۔۔جب ہم شکوہ کرتے ہیں تو کہتے ہیں ۔۔۔
Maa it’s always your dream
لو کرلو گل 😎بس اے لیول کیا تو اُسکے بعد انگلینڈ ہی بھیج دیا تو پڑھا بھی وہیں اب جاب بھی ویہیں ہے ۔۔۔۔۔
 
Top