سیما علی

لائبریرین
دعاؤں کا دور ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا بہت ساری دعائیں آپ سب کے لئے شادو آباد رہیے۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
عظیم

محفلین
ثمرین کے مطابق باہر کا کھانا (خاص طور پر ان ہوٹلز سے جہاں صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا) نہیں کھانا چاہیے۔ لیکن ہم مارکیٹ وغیرہ میں کام کرنے والوں کی مجبوری ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی کھانا پڑ ہی جاتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ٹوٹ جاتے ہیں سارے اُصول جب بہت بھوک لگی ہو اور گھر کا کھانا ملنا مشکل ہو تو بازار کے کھانے پر گذارا کرنا پڑتا ہے !!!!
 
عظیم

محفلین
تمام جگہوں پر تو نہیں، لیکن کچھ ہوٹلوں پر اچھا کھانا بھی ملتا ہے، جو لوگ پرانے بیٹھے ہوئے ہیں ان کا معیار اچھا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
تمام جگہوں پر تو نہیں، لیکن کچھ ہوٹلوں پر اچھا کھانا بھی ملتا ہے، جو لوگ پرانے بیٹھے ہوئے ہیں ان کا معیار اچھا ہے
’’پھجے کے پائے ‘‘لاہورجائیں اور پھجے کے پائے نہ کھائیں ایسا تو کبھی ہوا نہیں۔۔۔
لاہوری پکوانوں کی بات آئے اور پھجے کے پائے کا ذکر نہ آئے یہ نہیں ہوسکتا ۔ پھجے کے پائے سے لاہورکی پہچان ہے۔۔۔۔
 
عظیم

محفلین
’’پھجے کے پائے ‘‘لاہورجائیں اور پھجے کے پائے نہ کھائیں ایسا تو کبھی ہوا نہیں۔۔۔
لاہوری پکوانوں کی بات آئے اور پھجے کے پائے کا ذکر نہ آئے یہ نہیں ہوسکتا ۔ پھجے کے پائے سے لاہورکی پہچان ہے۔۔۔۔
بہت سی اور جگہیں بھی ہیں۔ لیکن لاہور سے باہر شاید "پھجے کے پائے" ہی زیادہ مشہور ہیں۔ اصل میں ہر علاقے میں کوئی نہ کوئی شے مشہور ہے یہاں تو
 
Top