سیما علی

لائبریرین
غضب کا مزا ہے سبزيوں کے پکوانوں کا۔ کل پالک، شلجم، مٹر اور گوشت کا مزيدار سالن بنايا۔ زبان پر اب تک ذائقہ ہے۔ الحمدللہ
اب مولى کى بھجيا يا پراٹھے بنانے کا خيال ہے۔ پھر ميتھى آلو، اس کے بعد مکس سبزى اور اور اور۔۔۔ ويجيٹيبل چائينيز رائس اور اسپگيٹى کى بھى کيا بات ہے۔
عزیز ہیں ہمیں بھی بہت سبزیاں شلجم پتے والے گوشت میں بہت پسند ہین بٹیا ہمیں ۔۔۔مولی کی بھُجیا بھی پڑ اُٹھے سے 😋
 
سید عمران

محفلین
غضب کا مزا ہے سبزيوں کے پکوانوں کا۔ کل پالک، شلجم، مٹر اور گوشت کا مزيدار سالن بنايا۔ زبان پر اب تک ذائقہ ہے۔ الحمدللہ
ظفر موالی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سبزیوں کی باتیں چٹخارے لے لے کے کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی زبان کے دماغ کا علاج کروائیں!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ظفر موالی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سبزیوں کی باتیں چٹخارے لے لے کے کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی زبان کے دماغ کا علاج کروائیں!!!
ضرورى تو نہيں کہ ادرک کا مزہ ہر کسى کو معلوم ہو۔ يہ نعمت بھى ہر ايک کے حصے ميں نہيں آتى۔:noxxx::noxxx::noxxx:
 
صابرہ امین

لائبریرین
صبح کے وقت چائے کے ساتھ پراٹھا بھی اکثر لوگ کھاتے ہیں، جن میں ایک میں بھی ہوں
روائتى طور پر پاکستان ميں يہى ناشتہ کيا جاتا ہے۔ ہم نے بھى آدھى سے زيادہ عمر يہى ناشتہ کيا ہے۔ امى کے ہاتھوں کے پراٹھوں کى خوشبو اور ذائقہ بھلايا نہيں جا سکتا۔
 
سیما علی

لائبریرین
روائتى طور پر پاکستان ميں يہى ناشتہ کيا جاتا ہے۔ ہم نے بھى آدھى سے زيادہ عمر يہى ناشتہ کيا ہے۔ امى کے ہاتھوں کے پراٹھوں کى خوشبو اور ذائقہ بھلايا نہيں جا سکتا۔
ذرہ برابر مبالغہ آرائی نہیں ہم کالج کے لئے تیار ہورہے ہوتے تو اماّں کی آواز آجاتی بٹیا تمھارا پراٹھا کُرکُرا کر دیا ہے جلد ی آجاؤ ۔۔اور ہم نخرا دیکھاتے اماّں خوب کُرکُرا کر دیجیے ❤️
 
عظیم

محفلین
ڈبہ کی شکل کا یعنی چار کونوں والا پراٹھا ہماری دادی بنایا کرتی تھیں ہمارے لیے، اب بھی گھر میں عام طور پر اسی شیپ کا پراٹھا بنتا ہے
 
سید عمران

محفلین
ضرورى تو نہيں کہ ادرک کا مزہ ہر کسى کو معلوم ہو۔ يہ نعمت بھى ہر ايک کے حصے ميں نہيں آتى۔
حلوہ کے آگے ادرک کیا بیچتا ہے؟؟؟
وسیے بھی ادرک کوئی ایسی چیز نہیں جس کے ذائقہ کا معلوم ہونا ضروری ہو۔۔۔
کبھی آپ نے بھی صرف ادرک روٹی یا چاول کے ساتھ کھائی ہے؟؟؟
:cool::cool::cool:
 
صابرہ امین

لائبریرین
حلوہ کے آگے ادرک کیا بیچتا ہے؟؟؟
وسیے بھی ادرک کوئی ایسی چیز نہیں جس کے ذائقہ کا معلوم ہونا ضروری ہو۔۔۔
کبھی آپ نے بھی صرف ادرک روٹی یا چاول کے ساتھ کھائی ہے؟؟؟
:cool::cool::cool:
ٹيڑى کھير ہے اپنى بات لوگوں کو سمجھانا۔ مسور کى دال بھى تو ہر ايک کے ليے نہيں ہوتى۔ 😁😄😅
 
سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ٹيڑى کھير ہے اپنى بات لوگوں کو سمجھانا۔ مسور کى دال بھى تو ہر ايک کے ليے نہيں ہوتى۔ 😁😄😅
تو بٹیا مسور کی دال بھی تو دو ہیں اب کون سی 😅😅😅😅
 
Top