سیما علی

لائبریرین
ویسے بھیا یہ ولایتی سیب ہمیں تو زیادہ پسند نہیں ہمارے پھلوں میں لذت بہت زیادہ ہے سب سے بڑی بات ماشاء اللہ جس طر ح اور جس مقدار میں اپنے اپنے موسموں میں نظر آتے ہیں اُس پر ہم ہمیشہ شکر ادا کرتے ہیں ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
محبت ہے آپکی عظیم میاں !!!!آپ بھی یورپ رہے ہیں !!!بھلا جو بات اپنے ملک میں ہے وہ بھلا وہاں کہاں !!!پھر ناشکرا پن کیسے کرنا ۔۔۔سارے موسم ہمارے پاس ہر موسمی پھل دل کھول کر ہمارے یہاں ۔۔سب سے بڑھ کر ایک دوسرے کے لئے خلوص !دکھ درد میں شریک ہونا یہ کیا کم نعمتیں ہیں ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
لیکن مغربی ممالک میں یہ بات بھی تو ہے کہ دنیا جہان کے پھل سبزیاں مل جاتی ہیں، ایک بار ہر قسم کم از کم چکھنی چاہیے۔ فیصلہ اگرچہ یہی متوقع ہے کہ دیسی ہی بہترہے!
 
سیما علی

لائبریرین
لیکن مغربی ممالک میں یہ بات بھی تو ہے کہ دنیا جہان کے پھل سبزیاں مل جاتی ہیں، ایک بار ہر قسم کم از کم چکھنی چاہیے۔ فیصلہ اگرچہ یہی متوقع ہے کہ دیسی ہی بہترہے!
مشرق کے پھلوں کا مزہ بہت اعلیٰ ہے اُستادِ محترم !!
 
عظیم

محفلین
گھر تو کہتے ہیں کہ بھلے ہی جھونپڑی ہی کیوں نہ ہو لیکن اپنا گھر اپنا ہی ہوتا ہے، مغربی ممالک میں ویسے ہر چیز آسانی سے مل جاتی ہے۔ زیادہ تر اشیا تو یہاں پاکستان سے ہی گئی ہوئی ہوتی ہیں۔ جیسے چاول، آم وغیرہ
 
سیما علی

لائبریرین
قرآن پاک کی تلاوت کرنا دین میں ایک نہایت ہی پسندیدہ اور نیک عمل ہے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
عظیم

محفلین
ظلم شاید یہی ہے پاکستان میں کہ زیادہ تر لوگوں نے تلاوت کو سننا یا قرآن بغیر سمجھے پڑھنا ہی ثواب یا دوکان/مکان وغیرہ میں خیر و برکت کا باعث سمجھ لیا ہے۔ جن میں ایک میں بھی تھا۔ کاش ہر جگہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا عام ہو جائے
 
صابرہ امین

لائبریرین
طویل موسم گرما کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ شکر ہے سردی سے جان چھوٹی ۔ کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے یا ہر وقت آرام طلبی کی خواہش رہتی ہے۔ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ضرر نہیں پہنچاتیں سردیاں !!! البتہ گرمیوں میں اب تو کراچی میں بھی ہیٹ سٹروک ہوتا ہے ۔۔بٹیا ہمیں سردیاں زیادہ پسند ہیں ۔۔
 
الف عین

لائبریرین
صاف ظاہر ہے کہ گرمیاں شروع ہو گئی ہیں، انہیں بھی کیلنڈر دیکھنا آتا ہے شاید کہ مارچ شروع ہوتے ہی ان کو آ جانا ہے!
 
سیما علی

لائبریرین
صر ف کرنے سے علم بڑھاتا ہے ۔۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ضرر نہیں پہنچاتیں سردیاں !!! البتہ گرمیوں میں اب تو کراچی میں بھی ہیٹ سٹروک ہوتا ہے ۔۔بٹیا ہمیں سردیاں زیادہ پسند ہیں ۔۔
شروع میں تو سردی واقعی بہت اچھی لگتی ہے پر مشکل یہ ہے کہ کراچی میں گھر گرمیوں کے حساب سے بنے ہوتے ہیں تو بہت ہی ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ پراپر ہیٹنگ سسٹم ہو تو گھر میں کام کرنا اتنا دشوار نہ ہو۔ پورٹیبل ہیٹرز تو ہیں گھر میں مگر پھر بھی سردی کراچی میں اتنی اچھی نہیں لگتی جتنی ہمیں کوئٹہ میں لگتی تھی۔
 
سراسر حق بجانب ہیں آپ کراچی میں انتظام کوئی نہیں سردی کا !!!!اسمیں بھی کراچی کا کوئی قصور نہیں !!!کراچی والوں کا قصور ہے انتظام کیوں نہیں کرتے ۔۔جیسے پوری دنیا کے موسم میں تبدیلی آ رہی ہے اور جیسے اب انگلینڈ میں پنکھے رکھنے لگے ہیں لوگ ۔۔بالکل اسی طرح ہمیں ایک دو کمروں میں ہیٹر لگوا لینا چاہیے پر ہیٹر سے ہمیں بہت گھبراہٹ ہوتی ہے ۔۔۔باہر جب ہیٹر گاڑیوں میں تیز چلاتے ہیں تو ہم شیشے کھلوا لیتے ہیں ۔۔۔۔سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے گاڑی بند ہو اور ہیٹر چل رہا ہو تو !!!!!
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
زندگی تقریباً آدھی سے زیادہ گزر گئی ہے لیکن میں آج تک کراچی نہیں دیکھ سکا۔ ایک بہت اچھا دوست بھی ہے کراچی میں۔ اس نے بھی کئی بار کہا کہ آؤ، مگر جانا ہی نہیں ہو پاتا۔
 
سیما علی

لائبریرین
رات کراچی کی ٹھنڈی ہوتی ہے عظیم میاں ۔چاہے دن کتنا ہی گرم ہو ۔۔سمندر کی وجہ سے ۔۔ضرور آئیں کراچی ۔لاہور جیسا تو نہیں پر ہمارے شہر کی اپنی ہی شان ہے 😊
 
Top