عظیم

محفلین
صحیح ہے کہ شیطان کا داؤ بے کار ہوتا ہے, جب تک اللہ نہ چاہے کسی چیز کو کوئی نقصان یا فائدہ نہیں پہنچ سکتا
 

سیما علی

لائبریرین
شیطان کا کام ہلکان کرنا ہے اور وہ انسان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا !!!!

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

عظیم

محفلین
ڈور اور پتنگ بھی ماضی کا قصہ ہو گیا ہے لاہور میں, یوں تو اچھی بات ہے لیکن بچپن میں تقریباً سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہوا کرتا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
چائے پیتے ہی !!!!دل دل پاکستان یاد آگیا ۔۔۔۔
السلام علیکم
صبح یومِ پاکستان مبارک

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

الف عین

لائبریرین
ڈور اور پتنگ بھی ماضی کا قصہ ہو گیا ہے لاہور میں, یوں تو اچھی بات ہے لیکن بچپن میں تقریباً سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہوا کرتا تھا۔
جب کھلے میدان زیادہ تھے تو مواقع زیادہ تھے پتنگ بازی کے۔ اب تو کنکریٹ کے جنگلوں میں چھتوں پر ہی پتنگ اڑائی جا سکتی ہے۔ لیکن پھر بھی ہندوستان میں تو خوب اڑائی جاتی ہے، کم از کم 13 جنوری، سنکرانتی یا سکرات کے تیوہار کے موقع پر، جو کم از کم دو ہفتے تک چلتی رہتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
ثبوت ہے یہ اس بات کا کہ اُنکے تہوار جنوری 13 کو سنکرانتی یا سکرات اور 18 مارچ کو ہولی تھی !ہمارے صاحب کے دوست ہیں وشنو راجہ صاحب !تو اُنکو کیک بھیجنا ہوتا ہے اور ہماری ڈیوٹی ہے یاد رکھنا دونوں تہوار ہولی دیوالی !!!!! پھر جنم اشٹمی کا تہوار بھی۔
 

عظیم

محفلین
ٹھیک طرح سے یاد ہے کہ ایک بار میں چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا۔ اور بڑے بھائی کو کوئی چوٹ لگ گئی تھی تو وہ کام سے جلدی واپس آ گئے تھے۔ وہ منع کرتے تھے چھت پر جانے سے, کیونکہ اس مکان کی چھت پر پردے وغیرہ نہیں تھے تو گرنے کا خطرہ تھا۔ خیر مجھے معلوم ہوا کہ بھائی آ گئے ہیں تو میں شام تک کڑی دھوپ میں ڈر کے مارے چھت پر ہی بیٹھا رہا۔ بہت ہمت کر کے جب شام کو نیچے اترا تو پتا چلا کہ بھائی تو آتے ہی سو گئے تھے
 

سیما علی

لائبریرین
بھائی آ گئے ہیں تو میں شام تک کڑی دھوپ میں ڈر کے مارے چھت پر ہی بیٹھا رہا۔ بہت ہمت کر کے جب شام کو نیچے اترا تو پتا چلا کہ بھائی تو آتے ہی سو گئے تھے
تربیت ایسی ہی ہوتی تھی بڑوں کا بہت لحاظ ہوتا تھا اُسکو ڈر نہیں کہتے بڑوں کا بے حد ادب کیا جاتا تھا اب تو آہستہ آہستہ سب ختم ہوتا جارہا ہے ۔۔جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
باادب با نصیب سنتے آئے ہیں بچپن سے !!!!!
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔۔
 
Top