گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دماغ ہلا کر رکھ دیا ہے اس چھوٹے سے حادثے نے ہمارا تو۔۔ چوٹ ہی کچھ ایسی لگ گئی۔
آپ ایکسرے وغیرہ ضرور کروا لیجئیے گا عظیم بھائی۔ اللہ کا شکر کہ بچت ہو گئی۔ اللہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
جی استاد محترم ہم آپ کو دیتے ہیں اپنی چوٹوں والی بلکہ طوطوں والی اور پھولوں والی لڑیوں کا بھی لنک
 

عظیم

محفلین
ڈاکٹر کو دکھایا، ایکسرے لیا گیا؟ اچھی طرح اطمینان کر لو کہ واقعی کچھ ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوئی
حرکت کر رہا ہے بازو لیکن موڑوں تو تکلیف ہوتی ہے۔ اب الحمد للہ بہت بہتر ہے۔ ایکسرے نہیں لیا، صرف جراح سے پٹی کرائی تھی۔ اور کچھ رگڑیں آئی ہیں دوسرے بازو پر۔ اس پر دو دن سے بخار بھی شدید تھا۔ الحمد للہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔ پٹی میں نے رات کو خود ہی اتار دی تھی۔ اب ان شاء اللہ دوبارہ چیک کراؤں گا۔
گُلِ یاسمیں واقعی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بچت ہو گئی ہے۔ حفظ و امان کے لیے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
چائے بھی ایسے درد میں آرام دیتی ہے۔۔۔جراح کی پٹی کام کرتی ہے ۔۔۔۔کراچی میں تو عجیب و غریب جراح ہیں ہمارے فریکچر کے وقت ایک صاحب کچھ زیادہ ہی تڑوا آئے تھے ہڈی جراح سے ڈاکٹر سختی سے منع کرتے ہیں انکے پاس جانے سے۔۔۔۔



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 

عظیم

محفلین
جراح کی پٹی نے کام تو کیا ہے، لیکن معاملہ اتنا سنگین نہیں تھا الحمد للہ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹرز اچھا کرتے ہیں جو منع کرتے ہیں۔
 
Top