غروبِ آفتاب سے ہمیں یہ سبق بھی ملتا ہے کہ بہت زیادہ کام کے بعد آرام بھی کرلیناچاہیے اور آرام کاموقع نہ ہو تو راہ بدل لیں منزل و مقام کوئی دوسرااپنالیں مگر جہاں سار ادن منڈلاتے رہے وہاں سے ہٹ جانا ضروری ہے تاکہ اعصاب آرام پائیں۔۔۔۔آپ کے نہیں دوسروں کے۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
غلغلہ بلند تھااس سال فروغ ادب کے لیے ’’جشن ریختہ “ کا کہ انعقاد دبئی میں کیا جائے گا اور ذبیل پارک میں 27 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ادبی میلہ 2روز تک جاری رہے گا۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

صابرہ امین

لائبریرین
ہمارے خیال میں اردو فکشن پڑھنے والا شاید ہی کوئی ہو جس نے سعادت حسن منٹو کی ’سیاہ حاشیے‘ نہ پڑھی ہو۔
اردو میں بھی مختصر ترین کہانیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
نمک پارے‘ میں ہر کہانی سو لفظوں میں لکھی ہے، نہ کم نہ زیادہ، طبع زاد بھی اور ماخوذ بھی۔ یہ طریقہ بھی دنیا کی کئی زبانوں میں رائج ہو چکا ہے۔یہ ہیں مبشر علی زیدی صاحب جنکی کتاب ہمیں ہماری پیاری اور دلاری صابرہ بٹیا نے پہلی ملاقات پر ہمیں دی جیتی رہیں ۔۔۔
ان کی کتاب میں سو کہانیاں ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب سو کا مربع ہے۔ اس انداز میں کہانی کہنے کے لیے لفظ چننے پڑتے ہیں۔ لفظوں کی کفایت اور انتخاب کی اس سے اچھی مشق اور کیا ہو سکتی ہے۔
عین ممکن ہے کہ ہم آپ کو کبھی کبھی بھول جاتے ہوں، مگر آپ ہمیشہ ہمیں اور ہماری چھوٹی چھوٹی باتوں کو یاد رکھتی ہیں۔ کیا بات ہے ہماری سیما آپا کی!
 
فوراً بتائیے کہ جشن ریختہ میں حاضری لگائی یا دفتری مصروفیات نے مہلت نہ دی ۔۔۔
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا
آج پہلی بار جشن ریختہ میں حاضری لگوائی ۔ بہت بہت مزہ آیا ۔ تہذیب حافی۔ جاوید اختر ، جاوید علی اور اعلی شخصیات کو اپنے سامنے پا کر بہت مسرت محسوس ہوئی
 
قوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے مراسلے ہونا چاہیے یعنی جناب کو اب ف سے مراسلہ ارسال کرنا ہے ۔۔
سیما علی میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ مجھے ابھی تک سلسلوں اور لڑیوں کا فہم نہی ہوا ۔ میں اکثر بے ترتیی سے حاضر ہو جاتا ہوں۔ آپ میری ٹائم پر درستگی فرما دیا کیجے
 

سیما علی

لائبریرین
آج پہلی بار جشن ریختہ میں حاضری لگوائی ۔ بہت بہت مزہ آیا ۔ تہذیب حافی۔ جاوید اختر ، جاوید علی اور اعلی شخصیات کو اپنے سامنے پا کر بہت مسرت محسوس ہوئی
ظاہری چیزیں کبھی کبھی اسقدر اثر نہیں کرتیں ۔۔کبھی انسان محفل میں حاضر رہ کر بھی غیر حاضر رہتا ہے اور کبھی غیر حاضری میں بھی حاضر۔۔
بہت خوب !!!!!پر آپ آنکھوں دیکھا حال للھیں گے ۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سیما علی میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ مجھے ابھی تک سلسلوں اور لڑیوں کا فہم نہی ہوا ۔ میں اکثر بے ترتیی سے حاضر ہو جاتا ہوں۔ آپ میری ٹائم پر درستگی فرما دیا کیجے
طور طریقے آپکو خوب آتے ہیں پر انسان جب ذرا جذباتی ہو تو بھول ہو ہی جاتی ہے ۔۔دراصل جشن ریختہ میں حاضری ہو اور سامنے ماہرہ خان ہوں تو کس کافر کو ترتیب کا خیال ہو گا ۔
۔ہم نے حروف تہجی کے حساب سے کوشش کی کے وقت پر ٹھیک کرلیا ۔۔جیتے رہیے اور ہم تفصیل سے آنکھوں دیکھا حال سنیں کے منتظر ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

عین ممکن ہے کہ ہم آپ کو کبھی کبھی بھول جاتے ہوں، مگر آپ ہمیشہ ہمیں اور ہماری چھوٹی چھوٹی باتوں کو یاد رکھتی ہیں۔ کیا بات ہے ہماری سیما آپا کی!
ضروری ہے آپکو بتانا کیونکہ ہم آپکو یاد کررہے تھے بڑی شدت سے تو کتاب نکالی اور پڑھی ۔۔۔تو پھر ہر لفظ میں نظر آئیں ۔۔کیونکہ جو ایکبار ملے وہ آپکی موہنی صورت اور شیریں زبانی بھلا نہیں سکتا ۔۔
جیتی رہیے شاد و آباد رہیے آمین۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

وجی

لائبریرین
کیسے ہیں وجی بھیا ۔۔
ہمارا سلام قبول کیجیے ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

روز نہیں آسکے یہاں اسکی معذرت
وعلیکم السلام
کیا حال احوال ہیں آپ سب کے ؟؟
 
Top