’’پرواز ہے دونوں کی اِسی ایک فضا میں ، فلموں کا جہاں اور ہے دانش کا جہاں اور۔۔۔۔۔‘‘وہ بے خیالی میں کلام ِ اقبال گنگنا رہی تھی اور پھر ہوش و حواس میں کی گئی اپنی اس تحریف پر مسکراتے ہوئے سوچ رہی تھی ، کاش کتابوں میں دفن کلاسیکی شاعری کی تہمت لیے یہ فنپارے سارے کے سارے موسیقاروں کو ملجاتے ، وہ اِن کی دھنیں ترتیب دیتے اور ہمارے گلوکار اِنھیں گاتے ۔اس طرح یہ لازوال نغمے جو کاغذوں میں پڑے سو رہے ہیں دلوں میں ٹھکانہ کرتے اور ہمیں غفلت کی نیند سے جگاتے۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
بارش کا امکان نہیں، سمندری ہوائیں بند اور صحرائی ہواؤں سے زندگی بے مزہ ہے۔ یہ کراچی میں گرمی کا فیز ٹُو ہے۔ہے چندر وزہ مگر تاب تواِس کی بھی نہیں ۔ مارے باندھے برداشت تو کرنا ہے۔پاکستان کے دوسرے علاقوں میں رہنے والوں کے ہاں موسم کیسا ہے ۔ امکان تو یہ ہے کہ وہاں گرمیاں اپنی دکانیں بڑھا چکیں اور سردیوں کی آمدآمد ہوگی۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
زور دار آواز دے رہے ہیں ہم
نین بھیا کو اور اُن
سے ہماری درخواست ہے کہ ثمرین بٹیا کو کوچۂ آلکساں سے بالکل بے دخل کیا جائے ۔۔/
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔۔۔ مگر آلکسیوں کے ہاں کسی کو بےدخل کرنے کا رواج نہیں ہے۔۔۔ کوئی خو د سے چلا جائے تو جائے۔۔۔ روکنے کا بھی رواج نہیں ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔۔۔ مگر آلکسیوں کے ہاں کسی کو بےدخل کرنے کا رواج نہیں ہے۔۔۔ کوئی خو د سے چلا جائے تو جائے۔۔۔ روکنے کا بھی رواج نہیں ہے۔
یہ تو بڑے اعلیٰ اصول ہیں پر ہمیں تو خوشی ہے کہ کسی کو لائیں نہ لائیں ہم اپنے نین بھیا کو لے آئے۔۔۔۔ کہاں سے ۔۔۔۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے 😊😊😊😊😊😊
 
آخری تدوین:
لیجیے تختی حاضر ہے ۔ الٹی گنگا میں خاص طور پر اِس کی ضرورت پڑ جاتی ہے کیونکہ اچھے سے اچھے ادیب، شاعر ، اُردُو قواعدنگار،لغت نویس اور لسانیات کے ماہر کو بھی اُردُو حروف تہجی الٹی طرف سے لکھنا پڑیں تو سیدھی جانب سے لکھی تختی ہی دیکھنا پڑتی ہے۔۔۔۔۔​

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 
گنگا اُلٹی بہانا اب آسان لگنے لگا اکثر سیدھی میں بھی خیال نہیں رہتا اب تو ۔۔۔۔
السلامُ علیکم شکیل بھائی آپ کیسے ہیں بھابھی کا کیا حال ہے ۔۔۔ہماری جانب سے اُنکی خدمت میں آداب عرض ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کسقدر گہری بات ہے
؀
میں نے تیرے لحاظ میں تیر ا کہا نہیں کیا
واہ کون صاحب واہ
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئی
تو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا

جانے تری نہیں کے ساتھ کتنے ہی جبر تھے کہ تھے
میں نے ترے لحاظ میں تیرا کہا نہیں کیا
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔۔۔ مگر آلکسیوں کے ہاں کسی کو بےدخل کرنے کا رواج نہیں ہے۔۔۔ کوئی خو د سے چلا جائے تو جائے۔۔۔ روکنے کا بھی رواج نہیں ہے۔
صحیح کہاپر ہم بلا لیتے ہیں چاہے اب آپ اسے پیار کی زبردستی کہیں یا کچھ اور ۔۔
 
Top