۔۔۔ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔

اکمل زیدی

محفلین
کل سنڈے تھا یعنی عام دنوں کی نسبت زیادہ مصروف ۔ ۔ ۔ بیگم کا موڈ کہیں جانے کا تھا اور میرا کہیں نہ جانے کا تھا بچے صرف میرے ساتھ ہونے سے ہی خوش تھے کہ آج سارا دن ابو ساتھ ہی ہونگے ۔ ۔ ۔ بیگم ہر دو منٹ بعد چلیں نہ کہیں ، چلیں نا کہیں کی رٹ لگائے ہوے تھیں۔ ۔ میں نہ کہا بھئ میرا موڈ نہیں ہے ۔ ۔ اور بائیک بھی صحیح نہیں ہے ۔ ۔۔ سارا دن تو اسی میں لگ جائے گا ۔ ۔ پھر کہنے لگیں۔۔ اچھا پھر مجھے بیلنس ڈلوادیں ۔۔میں نے امی سے بات کرنی ہے میں نے کہا تم ایک بار جو باہرکے کام ہیں ہے اسے لکھ دو میں باہر جاؤنگا توسب لیتا ہو ااور نمٹاتا آؤنگا ۔ ۔ ۔بیگم نے لسٹ بنانا شروع کردی میں اپنے کام میں لگ گیا تھوڑی دیر میں بیگم نے لسٹ بنا کر ہاتھ میں تھما دی۔۔۔میں۔ ۔ بچوں کوبائیک پر ساتھ بٹھا کر سامان لینے چلا گیا پرچون والے کو لسٹ دی اور اسے کہا سامان پیک کر کے رکھنا میں ذرا گوشت لے لوں مختصر یہ کے سارا سامان لے کر گھر آگیا ظہرین کی اذان ہو چکی تھی میں سامان دے کرنماز پڑھنے چلا گیا۔۔۔۔واپس آیا تو بیگم کا موڈ کچھ خراب لگا م میں نے ہچکچاتے ہوے پوچھ ہی لیا خیریت۔ ۔ ۔ بس ایسا لگا جسے بلاسٹ ہو گیا آخری کے جملے یہ تھے کے جو کہا تھا وہ کام کیا نہیں اور جو نہیں کہا وہ لے کر آگئے۔۔۔میں نے کہا کیا ہوا سب تو لے آیا۔۔۔بیگم:" اور جو میں نے کہا بھی تھا اور لکھا بھی تھا "میں استفسار کیا تو لسٹ آگے رکھ دی یہ آخر میں کیا لکھا ہے ۔ ۔ میں نے سرسر نظر ڈالتے ہوے کہا بتا دو۔۔۔نا۔۔۔کہنے لگیں ۔۔۔بیسن کس نے کہا تھا لانے کو اور وہ بھی اتنا سارا۔۔۔۔ یہ دیکھیں آخر میں لکھا بھی تھا کے "بیلنس 200 کا " اب جو میں نے دیکھا تو بیلنس کی لام کی ڈنڈی ذرا چھوٹی ہو کر سین کے شوشوں کے ساتھ اتحاد کرچکی تھی اور نون کا نقطہ کچھ آگے کو کھسکا ہوا تھا ماجرا میری سمجھ آگیا (کہ پرچون والا بیلنس کو بیسن سمجھا ہو گا) مگر پھر ہم نے پرچون والے کی حمایت میں یہ سارے نکات رکھ دیے ۔ ۔ ۔ بیگم نے جھنجھلا کر کہا تو زبانی بھی تو کہا تھا آپ سے ۔ ۔ ۔پھر آخر میں جو جملہ کہا اسی کے لیے یہ ساری کتھا لکھنا پڑ گئی ۔ ۔ ۔ ۔ کہنے لگیں۔ ۔ ۔ لگتا ہے۔ ۔ ۔ "اردو محفل پر بحالی ہو گئی ہے"۔
 
محمد وارث

لائبریرین
خوشی ہوئی یہ پڑھ کر زیدی صاحب (چاہے آپ اسے کمینی سی خوشی سمجھیں) کہ اب گھر گھر میں مضروبینِ اردو محفل پائے جاتے ہیں! :)
 
سیما علی

زیدی صاحب !
السلام علیکم!!!!!
بہت دلچسپ روداد غم وہ بھی بیغم ۔۔۔اس بیسن اور بیلینس کی تکرار میں آپکی ظہر ین توقضا نہیں ہوئی۔۔۔چلیں بھابھی سے کہیے گا کہ اردو محفل تو سارے غم بھلا دیتی ہے ۔۔۔۔ پھر وہ غم بیغم ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
مولا سلامت رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
زیدی صاحب !
السلام علیکم!!!!!
بہت دلچسپ روداد غم وہ بھی بیغم ۔۔۔اس بیسن اور بیلینس کی تکرار میں آپکی ظہر ین توقضا نہی ہوئی۔۔۔چلیں بھابھی سے کہ ہے گا کہ اردو محفل تو سارے غم بھلا دیتی ہے ۔۔۔۔ پھر وہ غم بیغم کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولا سلامت رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
ارے ...کیا یاد دلا...دیا...:)....پھر بھی شکریہ ہمارے شریک غم ہونے کا...اب سوچتا ہوں تو خیال آتا ہے اگر بیسن ہوتا تو آگے کلو آدھا کلو لکھا ہوتا دو سو نہیں..:LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے ...کیا یاد دلا...دیا...:)....پھر بھی شکریہ ہمارے شریک غم ہونے کا...اب سوچتا ہوں تو خیال آتا ہے اگر بیسن ہوتا تو آگے کلو آدھا کلو لکھا ہوتا دو سو نہیں..:LOL:
ضروری نہیں ہے، بعض اوقات ایسی چیزوں کے ساتھ مقدار کی بجائے رقم لکھ دی جاتی ہے۔ ہماری زوجہ بھی کبھی ایسا لکھ دیتی ہیں یعنی مثال کے طور پر آدھا کلو مرچ کی بجائے سو روپے کی مرچیں۔ دکاندار بھی 200 روپے کا بیسن سمجھا ہوگا۔

بہرحال اس تحریر کو دو اڑھائی سال ہو گئے زیدی صاحب، جتنا بھی بیسن تھا اب تک ٹھکانے لگ چکا ہوگا۔ :)
 
واہ.واہ...وارث بھائ کیا انتخاب کر کے آپ کو چیز یاد آئ بھابھی نے کی منگائ ہوئ چیزوں میں یاد بھی رہا تو مرچیں...:LOL:
 
اکمل زیدی

محفلین
چلیں ان دونوں چیزوں کو خوشگواریت سے مزین کر لیتے ہیں برسات کا موسم بیسن ساتھ میں مرچیں تو بنتے ہیں پکوڑے.ساتھ میاں عمران صاحب جو لہسن لگانے پر تلے ہیں اس سے ہو گئی لہسن کی چٹنی....کیا خیال.ہے وارٹ بھائ سما والے صحیح کہتے ہیں سوچ بدلیے دنیا بدل جائے گی...:)
 
Top