۔ ۔ ۔ وجہ نوید

اکمل زیدی

محفلین
:battingeyelashes:یہ لیجے ایک تک بندانہ مسدس میں کل کی ایک واردات سنیے ۔ ۔ ۔ واردات کیا بس اچانک کی کیفیت کہیے۔
سچی میں اس زمانے میں غالب ہوتے تو شاید ۔ ۔ ۔ ہم سے ہار مان جاتے ۔ ۔ ۔ جی جی۔۔۔۔مرزا غالب کی ہی بات کر رہا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ہنسیے نہیں آپ نے ہمیں سمجھ کیا رکھا ہے:cautious: ۔ ۔ ۔ یہ تو آفس کے کام سے نظر بچا کر آپ لوگوں سے علیک سلیک میں ساری باتیں ہو جاتی ہیں ورنہ کبھی فرصت سے موقع لگے تو بتاؤں ۔ ۔ ہم کیا ہیں ( زیادہ تو نہیں ہو گئی):giggle: ۔ ۔ خیر ۔۔۔ ۔ بات ہو رہی تھی مرزا غالب سے مقابلے کی ۔ ۔ ۔ آپ میں سے بہت سوں کے ذہن میں آئے گا کہ یہ بات لطیفوں میں کرنے کی تھی ۔ ۔ ۔ یہاں کہاں سے کردی ۔ ۔ ۔ ہاں تو اسے جیلیسی کے علاوہ میں کوءی اور نام نہیں دونگا ۔ :roll:
آپ ہماری لیاقت کو صرف یک جملی تبصرے میں نا ڈھونڈیں ۔ ۔ ۔ ۔ ہمارے نام میں لیاقت نہیں آتا ۔ ۔ ۔ اسی لیے نام کی ۔ ۔ ۔ لیاقت ۔ ۔ ۔ نہیں۔ ۔ ۔ ۔ سچی میں لیاقت ہے:bashful: ۔ ۔ ۔ ان ساری باتوں کو آپ ۔ ۔ کراچی میں میں بڑھتی ہوئی گرمی پر محمول نہ کیجئے گا:whew: ۔ ۔ کیونکے اب نہیں لگنے کی گرمی ورمی:cool2: ۔ ۔ ۔ ۔ جی یہ بھی آپ کو مسدس پڑھ کر پتہ چل جائے گا ۔ ۔ ۔ ساتھ میں عرض کردیں ۔ ۔ ۔ شاعری ہمیں آتی تھی جب تک یہاں ںہیں آئے تھے ۔ ۔ ۔یہاں آکے ساری شاعری کا کچرا ہوگیا:donttellanyone: جو ہم یہاں پھیلانے سے گریز کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اب آپ انگلی دانتوں میں دبا کر سوچ رہے ھونگے ۔ ۔ ۔ ابھی تو مرزا غالب ۔ ۔ ۔ کچھ نہیں بیچ رہے تھے ہمارے سامنے تو ۔ ۔ ۔ اس پر ہم ابھی بھی قائم ہیں:heehee: ۔ ۔ ۔یہ آپ کو مندر جہ ذیل مسدس پڑھ کر اندازہ ہو جائے گا ۔ ۔ ۔ :rolleyes:
(اسے کہتے ہیں اونٹ کے گلے میں بلی ۔ ۔ ۔ ۔اگر پہلے لکھ دیتا تو اتنی خرافات پر کون دیہان دیتا ) :lol:۔ ۔

ملاحظ فرمائیے ۔ ۔ ۔
-----------------------------------------------------

شام کو آفس سے گھر کو تھے رواں
ٹریفک کا ازدہام تھا ، الحفیظ و الامان
ساتھ دھول مٹی، شور اورتھا دھواں
یہ روز کا سفر ہوتا ہے ہمارا امتحان

کل یہی را ہ گزر وجہ نوید ہوگئی
کہ یکایک ٹھیلوں پر آم کی دید ہوگئی :dancing:
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
زبردست اکمل بھائی!

تحریر کا تو ایک ایک لفظ مزیدار ہے۔ مسدس تو پھر مسدس ہے اور اس کا آخری مصرع تو کہیں زیادہ مقدس ہے۔ :) :) :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ بھی کامل کمال کرتے ہیں اکمل صاحب۔ آپ کو آموں کی دید یعنی عید مبارک ہو۔ عید اُوناں جنہاں دید 'امباں' دی :)
 

محمداحمد

لائبریرین

loneliness4ever

محفلین
اکمل بھائی خوب لکھا بلکہ بہت خوب لکھا
مگر یہ آم ابھی اتنی عام ہوئے نہیں
آپ نے کیریاں تو نہیں دیکھ لیں؟؟
ہم تو کراچی میں اب تلک آم کی دید سے محروم ہیں
لگتا ہے آپ نے ہمیں تڑپانے کے لئے آم کا ذکر فرمایا ہے
ہم ابھی گریبان چاک کرکے نکل پڑتے ہیں کراچی کی سڑکوں پر
آم آم پکارتے ہوئے ۔۔۔۔ شاید ہمیں بھی دیدار نصیب ہو جائے
 
زبردست اکمل بھیا ۔ کیا بات ہے ۔ لاجواب ۔
اتنے پیارے انداز میں تو کسی نے محبوبہ کی دید کا ذکر نہیں کیا جتنا آپ نے ہمارے فیورٹ پھل کا ذکر کر دیا ۔
ڈاکٹرعامر شہزاد آپ کچھ فرما رہے تھے "آم" اور "امب" کی خصوصیات کے بارے میں۔۔۔:thinking:
ہاں جی سر ۔ آموں کے سیزن میں میرا جب بھی آم کھانے کو دل کرتا ہے ( یہ دن میں کئی بار بھی ہو سکتا ہے) تو میں کوئی نہ کوئی چیز لینے بازار چلا جاتا ہوں اور واپسی پہ آم خرید لیتا ہوں :)
ہُن بندہ کسے نوں کی دَسے کہ بازار کی لین گیا سی :D
 

La Alma

لائبریرین
اب آپ انگلی دانتوں میں دبا کر سوچ رہے ھونگے ۔ ۔ ۔ ابھی تو مرزا غالب ۔ ۔ ۔ کچھ نہیں بیچ رہے تھے ہمارے سامنے تو ۔ ۔ ۔ اس پر ہم ابھی بھی قائم ہیں:heehee: ۔ ۔ ۔یہ آپ کو مندر جہ ذیل مسدس پڑھ کر اندازہ ہو جائے گا ۔ ۔ ۔
کمال ہے آموں کےٹھیلے پر نظر پڑ گئی لیکن ٹھیلے والے پر نہیں ...اب آپ شاعری کریں گے تو بیچارے مرزا غالب آم ہی بیچیں گے ناں :):)
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی خوب لکھا بلکہ بہت خوب لکھا
مگر یہ آم ابھی اتنی عام ہوئے نہیں
آپ نے کیریاں تو نہیں دیکھ لیں؟؟
ہم تو کراچی میں اب تلک آم کی دید سے محروم ہیں
لگتا ہے آپ نے ہمیں تڑپانے کے لئے آم کا ذکر فرمایا ہے
ہم ابھی گریبان چاک کرکے نکل پڑتے ہیں کراچی کی سڑکوں پر
آم آم پکارتے ہوئے ۔۔۔۔ شاید ہمیں بھی دیدار نصیب ہو جائے
نہیں نہیں پچھلے سال پپیتون پر دھوکا ہوا تھا اس لیے قریب ۔ ۔ جاکر دیکھا ۔ ۔ ۔ گہری سانس لی۔۔۔۔یہ بھول گئے کے باغ میں ںہیں رستے میں ہیں ۔ ۔ ۔ جب دھول مٹی گئی تو پتہ چلا ۔ ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
زبردست اکمل بھیا ۔ کیا بات ہے ۔ لاجواب ۔
اتنے پیارے انداز میں تو کسی نے محبوبہ کی دید کا ذکر نہیں کیا جتنا آپ نے ہمارے فیورٹ پھل کا ذکر کر دیا ۔

ہاں جی سر ۔ آموں کے سیزن میں میرا جب بھی آم کھانے کو دل کرتا ہے ( یہ دن میں کئی بار بھی ہو سکتا ہے) تو میں کوئی نہ کوئی چیز لینے بازار چلا جاتا ہوں اور واپسی پہ آم خرید لیتا ہوں :)
ہُن بندہ کسے نوں کی دَسے کہ بازار کی لین گیا سی :D
حب تو اس میں بھی آگیا نا ۔ ۔ ۔ :D
 
Top