کیسا!ہاں یہ بات حقیقت کے قریب ترین ہے کم از کم میں اسے برداشت کر سکتا ہوں
کیسا!
میں نے تو ہوائی تیر چلایا تھا
پہلے آپ ثابت کریں کہ روح نام کی کوئی بلا ہوتی بھی ہے مین روح فرشتوں خدا مذہب اور ہر نظر نا آنے والی چیز کا منکر ہوں یہ سب کچھ نہیں صرف انسانی تخیل ہے بس میں مادے کو مانتا ہوں جو محسوس کیا جا سکے دیکھا جا سکے اور وزن کیا جا سکےتم نے روح کو دیکھا ہے، محسوس کیا ہے ، چُھوا ہے، سونگھا ہے کبھی؟
ویسے عسکری بھیا آپ انرجی کو مانتے ہیں؟پہلے آپ ثابت کریں کہ روح نام کی کوئی بلا ہوتی بھی ہے مین روح فرشتوں خدا مذہب اور ہر نظر نا آنے والی چیز کا منکر ہوں یہ سب کچھ نہیں صرف انسانی تخیل ہے بس میں مادے کو مانتا ہوں جو محسوس کیا جا سکے دیکھا جا سکے اور وزن کیا جا سکے
ویسے عسکری بھیا آپ انرجی کو مانتے ہیں؟
محترم اس ٹاپک کو نہ لپیٹے۔۔۔اس کو اور تفصیل میں لے کر جائیں۔۔۔کیونکہ یہ کچھ محترم لوگوں کے سمجھنے کے لئے بے حد ضروری ہے۔جی وہ والی عقل ہی تو گدھے کے پاس ہوتی ہے حضور۔ یہ چیز تو انسان اور جانور میں یکساں ہے۔ گدھا جب چاہے اپنی ٹانگ اٹھائے، جب چاہے ہنسنا شروع کردے۔ جب چاہے رو لے۔ اسے بھی تکلیف اور راحت محسوس ہوتی ہے۔ یہی وہ نظام ہے جسے آپ عصبی نظام فرما رہے ہیں۔ اگر آپ اسی دماغ کو عقل کہتے ہیں تو حضور معذرت کے ساتھ آپ کا دماغ (جسے آپ عقل کہتے ہیں) اور گدھے کی عقل میں فرق کیا ہوگا۔ ؟ اب مثال کے طور پر آپ اپنا دماغ نکال بھی لیں اور گدھے کا دماغ بھی نکال کر دونوں کو سامنے رکھ لیں تو اس میں کیا فرق بتائینگے؟
خیر۔ بات بڑھ جائے اس سے پہلے اس ٹاپک کو لپیٹ دیتے ہیں۔ کیونکہ آپ دونوں دماغوں میں فرق نہیں بتا سکینگے۔ یہ مجھے پہلے ہی پتا ہے۔
محترم اس ٹاپک کو نہ لپیٹے۔۔۔ اس کو اور تفصیل میں لے کر جائیں۔۔۔ کیونکہ یہ کچھ محترم لوگوں کے سمجھنے کے لئے بے حد ضروری ہے۔
جیسا کہ بڑی چھوٹی سی بات کہ کچھ بھی آپ نہیں بنتا۔۔اسے کوئی بناتا ضرور ہے۔۔۔ مثلاً یہ میں جو لکھ رہا ہوں۔۔۔ خود سے تو نہیں لکھا جاسکتا نا۔۔۔
میں لکھوں گا تو آپ کو نظر آئے گا۔ سو ثابت ہوا میں سائینس کی پیدوار نہیں ہوں ۔۔مجھے کسی نے بنایا ہے۔۔اور بنانے والا کون ہے۔۔۔ ۔۔کوئی ہے۔۔کون ہے وہ۔۔۔ بس یہی سوچ لانی ہے کچھ محترم لوگوں میں کہ،
اللہ ہے۔۔جو سب کچھ ہے اور سب کچھ وہی کرتا ہے اور سب کچھ وہی کر سکتا ہے
باقی کچھ نہیں
اس کا کیا مطلب ہے جناب آپ تو سمجھدار بندے ہیں پھر بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔
پھر تو مزید بحث کی ضرورت ہی نہیں۔ہاں مانتا ہوں
پھر تو مزید بحث کی ضرورت ہی نہیں۔
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لازماً لازماً خدا کو مان لیں۔ مگر آپ کسی نہ کسی طاقت و قدرت کو ماننا ہی پڑے گا جس نے یہ سب کچھ تخلیق کیا۔ اب سوال کیا جا سکتا ہے کہ اس طاقت و قدرت کو کس نے تخیلق کیا ، اگر آپ اسی طرح چلتے جائیں تو یہ سوال یوں ہی چلتا جائے گا۔ لہذا آپ کو کہیں نہ کہیں تو بریک لگانا پڑے گی۔ جس طاقت پر بریک لگائیں گے اسے ہی ہم خدا کہتے ہیں، سائنس دان اسے کچھ اور نام دے دیتے ہیں اور بس۔
عسکری بھیا آپ کے نزدیک ذرائع علم کتنے اور کون کون سے ہیں؟
عسکری بھیا میں بالکل بھی آپ کے نظریات پر اٹیک نہیں کر رہا، اگر کہیں ایسی بات ہوئی ہو تو معذرت!یارا میں نے اب سوچنا چھوڑ دیا ہے کوئ بھی طاقت ہو کچھ بھی میں اب بالکل سادہ اپنی مرضی کی زندگی گزارتا ہوں پر سکون مجھے کسی مذہب طاقت تخلیق یا فنا سے کوئی لینا دینا نہین رہا ۔ زرائع علم بہت سارے ہیں جناب کن کن کا زکر کریں اب
میں نے بھی ابھی تک نوٹ نہیں کیا کہ آپ نے چوٹ کی ہے ۔ سب سے پہلی بات آپکو بتا دوں مذہب کے برعکس ہم لوگ مبلغ نہیں کہ بات بے بات اپنی سچائی ثابت کریں ۔یا جیسے مذہب فرقوں کو ماننے والا ہر شخص بحث پر اڑ جاتا ہے دلیلیں اور تاویلیں دینے پر ۔ خدا کے منکر ہر انسان کا اپنا ایک ضابطہ اخلاق طور طریقہ اپی سوچ ہوتی ہے ۔ کلچر کا بھی اس میں اہم رول ہوتا ہے مطلب جو پاکستانی ملحد کرنے سے باز رہتا ہے امریکی یورپی ملحد بخوشی کر جاتے ہیں کلچر فیکٹر کی وجہ سے ۔ اسی طرح ہر انسان کی ایک سوچ ہوتی ہے اور ماننے نا ماننے کی وجوہات اور اس کی سوچیںعسکری بھیا میں بالکل بھی آپ کے نظریات پر اٹیک نہیں کر رہا، اگر کہیں ایسی بات ہوئی ہو تو معذرت!
میں تو صرف یہ جاننا چاہتا ہوں ایسے لوگ جو یہ نہیں جانتے کہاں سے آئے، کہاں جا رہے ہیں،مرنے کے بعد کیا ہوگا وغیرہ وغیرہ،
ان کے نزدیک کائنات کی حقیقت کیا ہے؟
ذرائع علم کے حوالے سے یہ پوچھا کہ کیا ذرائع علم صرف حواس خمسہ ظاہری ہی ہیں یا آپ کے نزدیک کوئی اور بھی ذرائع ہیں؟