‏ ‏Yahoo

فاتح

لائبریرین
کافی سال قبل ایک مرتبہ میری ایک کولیگ، جو کافی سینیئر نیورالوجسٹ ہیں، دفتر میں میرے کمرے میں آئیں اور مجھ سے کہا کہ انہیں یاہو کی آئی ڈی بنانی میں میری مدد درکار ہے، میں نے ان کی مدد کر دی یعنی انہیں یاہو میل کا پیج کھول کر ان کے لیے یوزر نیم چن کر دیا اور باقی معلومات ان کے کہنے پر وہاں ٹائپ کر دیں جس میں ان کا بتایا ہوا پاس ورڈ بھی شامل تھا۔ پاس ورڈ کے متعلق انہیں تفصیل سے بتا دیا کہ فلاں جگہ سے اسے تبدیل کر کے اپنی مرضی کا رکھ لیں۔
اس بات کے کچھ سال بعد میں پاکستان سے باہر تھا اور ان ڈاکٹر صاحبہ کو کسی کام سے ای میل کی لیکن جواب ندارد۔ پاکستان آنے پر ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے گلہ کیا کہ آپ نے میری ای میل کا جواب نہیں دیا تو کہنے لگیں۔۔۔ ارے ای میل آئی ڈی تو میں نے کئی مہینوں سے استعمال ہی نہیں کی اور آپ کے پاس تو ہمارا پاس ورڈ موجود ہی تھا، کھول کے دیکھ لیتے کہ آپ کی ای میل ان ریڈ ہی پڑی ہو گی۔ تب معلوم ہوا کہ انہوں نے پاس ورڈ تک تبدیل نہیں کیا
 
arifkarim

معطل

شاید آپکے Neurons کا امتحان لے رہی تھیں :)
 
Top