’قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر ہلاک‘

اظہار کہہ دیا اورجب امریکی عوام Capture Wall Street مظاہرہ کریں تو آزادی اظہار تیل لینے چلی جاتی ہے اور امریکی سیکورٹی سورمے اپنے ہی عوام کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ خواتین کو نازک اعضاء سے پکر کر گھسیٹتے ہیں۔
محترم بات سیدھی سی ہے ۔ احترام کروانا ہے تو احترام کرنا ہو گا۔ ورنہ جب تک سپر پاوری کا نشہ ہے تب تک غُل غپاڑہ کرتے رہو تا وقتیکہ کوئی دوسرا بھی کل کو تمہارے اس عمل کا اطلاق تمہی پر کر گزرے اور میں نہیں سمجھتا کہ امریکی تاریخ میں کمزور ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ سب کے لئے ایک بڑا نقصان ہو گا لیکن امریکی حکمران ٹولہ امریکہ اور دنیا کا بیڑا غرق کرنے پر تلا بیٹھا ہے۔

میرا خیال ہے کہ جملہ (نشان زدہ) واہیات ہے ۔ اس کی بدل دیں یا اگر اسکا کچھ اور مطلب ہے تو وہ بھی بتادیں
 
فاتح

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ جملہ (نشان زدہ) واہیات ہے ۔ اس کی بدل دیں یا اگر اسکا کچھ اور مطلب ہے تو وہ بھی بتادیں
بھائی! آپ کے ذہن میں کیا "واہیات" مطلب آیا۔۔۔ پہلے وہ بتا دیں تا کہ "کچھ اور" مطلب بھی بتایا جا سکے۔۔۔ اس میں ہمیں تو کوئی واہیاتی نہیں نظر آتی۔
 
ساجد

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يقينی طور پر امريکی حکومت سے يہ توقع نہيں کی جا سکتی کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کے ليے مختلف پيمانے اور امتيازی برتاؤ روا رکھے۔ ہم اس بنياد پر افراد اور گروہوں کے خلاف قانونی چارہ جوہی نہيں کر سکتے کہ انھوں نے دانستہ معاشرے کے ديگر طبقوں کی دل آزاری کے ليے اپنے خيالات کا پرچار کيا ہے، چاہے وہ خيالات کتنے ہی قابل مذمت، غير اخلاقی يا قابل نفرت کيوں نہ ہوں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
یعنی امریکی حکومت اخلاقی طور پر دیوالیہ ، شدت پسندوں کے ہاتھ میں بے بس ، مکار ، منافرت کی علم بردار ، اور قانون کے نفاذ میں انتہائی درجے کی تہی دامن ہے۔
ارے صاحب.........یہ میں نہیں ،آپ ہی کے اوپر درج کردہ زریں الفاظ چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ميں سی – آئ –اے کے ليے کام نہيں کرتا۔ ميں ايک امريکی شہری ہوں اور امريکی حکومت سے منسلک سينکڑوں کی تعداد ميں مسلمان شہريوں کے طرح ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے اپنے فرائض انجام ديتا ہوں۔ ميرا مقصد کسی بھی موقع پر فورم پر ممبران کے مذہبی جذبات کو ٹھيس پہنچا کر دل آزاری کرنا ہرگز نہيں ہے۔ ميں صرف امريکی حکومت کا تصديق شدہ درست سرکاری موقف آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، ايک ايسے معاملے کے حوالے سے جس پر فورمز پر بے شمار سوالات اٹھائے گئے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
میرے خیال میں پیغام واضح ہے ، مسٹر جواد کی تحریریں ان کی ذاتی رائے نہیں ہوتیں اسلئے ذاتیات پر اترنا غیر مناسب ہے۔

باقی امریکی موقف کے سامنے آپ جتنی مرضی بین بجائیں ، امریکی حکومت بھی کوئی عجوبہ نہیں بلکہ دیگر حکومتوں کی طرح ایک مافیا ہے ، جو کبھی ملکی کبھی مذہبی کبھی ملی اور اکثر انسانیت کے نام پر یہ سارے گناہ کرتی ہے۔مگر اصلا چند سو یا ہزار اپنے مکروہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں ۔ یہ سچ کہنے والوں کو غائب کر دیتے ہیں سوال اٹھانے والوں کو جبری رخصت پر بھیجتے ہیں ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حق ہی کا بول بالا ہے باطل تو مٹ جانے والی شے ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی "تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو"۔
میں تیل میں ہاتھ ڈال کے کہتا ہوں کہ ایسے دور رس اور دانشمندانہ خیال پر تیل ماش ہونے کو جی چاہتا ہے کہ ایچ اے خان بھائی نے محاورے کا تیل نکال کر دکھا دیا ہے مگر اس میں ہم جیسے تیل تلی نہ اوپر پلی کا تیل ہی نکل جائے گا بلکہ وہ بھی عرصہ ہوا نکل چکا یعنی جب ہمارا تیل چڑھا تھا اور اب تو عالم یہ ہے کہ ہم خود تیل ہو کر بہہ چکے ہیں۔ :laughing:
 
فاتح بھائی ،آپ نے ٹھنڈے "تیل میں ہاتھ ڈالا ہے" اس لئے آپ کی بات قابلِ اعتبار نہیں:) ۔"تیل تلی نہ اوپر پلی" کا تیل نکالنا بھی ہمت کا کام ہے۔
اب ہم تو یہی کہہ سکتے ہیں.......اپنے بارے میں "تیل نہ مٹھائی ، چولہے دھری کڑھائی"۔:)
 
اجی تو کیا کولھو میں ڈال دیتے؟ ہاہاہا
خیر تیلی کے تینوں مریں اوپر سے ٹوٹے لٹھ (ساہنوں کی)
 
تیل لینے جانا ایک واھیات جملہ ہے۔ یہ عموما نچلی درجہ کی زبان ہے۔
اپ کی مرضی اگر اپ استعمال کرتے ہیں۔ یہ صرف اپ کے ذھن کی عکاس ہے
دشمن کے ساتھ بھی زبان صاف استعمال کرنی چاہیے
یہ صرف میری گزارش ہے
 
پنبہءِ مینائی ہی رکھ لو تُم اپنے کان میں​
مے پرستاں! ناصح بیصرفہ گو ، بیہودہ ہے​
 
فاتح

لائبریرین
تیل لینے جانا ایک واھیات جملہ ہے۔ یہ عموما نچلی درجہ کی زبان ہے۔
اپ کی مرضی اگر اپ استعمال کرتے ہیں۔ یہ صرف اپ کے ذھن کی عکاس ہے
دشمن کے ساتھ بھی زبان صاف استعمال کرنی چاہیے
یہ صرف میری گزارش ہے
ہم نے اسی لیے آپ سے عرض کیا تھا کہ ذرا یہ بھی بتا دیتے کہ اس میں کیا "واہیاتی" لگی آپ کے ذہن کو؟
کسی محاورے یا لفظ کو واہیات ثابت کرنے کے لیے اپنی ذہنیت کو کسوٹی بتانے کی بجائے کسی مستند لغت یا اہلِ زبان اساتذہ کے کلام کا حوالہ دیا کریں۔
 
ہماری زبان ہی مستند ہے بیٹا
مستند ہے ہمارا فرمایا ہوا

اگر یہ جملہ جو ہم نے نشان زدہ کیا تھا واھیات نہ ہو تو کوئی مستند حوالہ دیجیے ہم معڈرت کر لیں گے۔ مگر صرف تعصب میں اپنی بات پر اڑجانا تو جاہلوں کی نشانی ہے
 
ہمت علی خان بھائی! الٹی گنگا بہانا چھوڑیے کہ آپ کے کہے ہوئے کو رد کرنے کے لیے مستند حوالے دوسرے لا کر آپ کو دیں۔۔۔ پہلے آپ اپنے کہے ہوئے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی مستند حوالہ لے آئیں، اس کے بعد اس کی تردید میں حوالے مانگتے رہیے گا۔ اور خوابوں کی دنیا سے باہر آ جائیں کہ نہ تو آپ سارے عالم پر چھائے ہوئے ہیں اور نہ آپ کا فرمایا ہوا مستند ہے کہ "نہ ہوا پر نہ ہوا میرؔ کا انداز نصیب"۔ :laughing:
رہی بات اڑنے کی تو یہ کار خیر آپ بقلم خود ہمیشہ سے فرماتے چلے آ رہے ہیں لہٰذا جاہلیت کا تمغہ بھی آپ ہی کو مبارک ہو۔ :laughing:
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

مختلف فورمز اور بلاگز پر يہ سوال اٹھايا گيا ہے کہ اگر امريکی حکومت يو ٹيوب، فيس بک اور گوگل مينجمنٹ کی پاليسيوں اور ان کے اقدامات کو سپورٹ نہيں کرتی تو پھر حکومت ان اداروں اور افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئ کيوں نہيں کرتی جو قابل اعتراض مواد کی تشہير کے ذمہ دار ہيں؟

امريکی آئين اور قانونی نظام ميں جو قواعد و ضوابط متعين کر ديے گئے ہیں ان کی روشنی ميں امريکی حکومت کسی بھی نجی ادارے يا فرد کو اس بات پر مجبور نہيں کر سکتی کہ وہ کسی مخصوص نقطہ نظر کی پاسداری کريں يا کسی مذہب يا سياسی نظريے اور ان کے تحت متعين کردہ حدود کی پابندی کو ملحوظ رکھيں۔ اس ضمن ميں امريکی حکومت کی حدود کو سمجھنے کے ليے آپ کو سال 2010 کی ايک خبر کا حوالہ دينا چاہوں گا جب امريکی سينيٹرز کے ايک گروپ نے فيس بک کو ايک خط لکھا تھا جس ميں پرائيويسی کے حوالے سے فيس بک انتظاميہ کے قوانين اور متعلقہ کنٹرولز سے متعلق خدشات اور تحفظات کا اظہار کيا گيا تھا۔

http://www.politico.com/news/stories/0410/36406.html

يہ طريقہ کار اور اپنے نقطہ نظر کے حوالے سے آگاہی پيدا کرنے کی کوشش اس رائج نظام اور قوانين کے عين مطابق ہے جس ميں ہر شخص کو اپنے نقطہ نظر کے اظہار کی آزادی حاصل ہے۔ ليکن امريکی حکومت سے يہ توقع نہيں کی جا سکتی کہ وہ ايک ايسے ميڈيم پر اپنے خيالات کے پرچار کی پاداش ميں افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئ کرے جس کا بنيادی خيال ہی يہ ہے کہ مختلف مذاہب، ثقافت اور سوچ کے حامل افراد اپنی رائے کا اظہار کريں۔

کيا پاکستان ميں مختلف ميڈيا پر جس مواد کی تشہير کی جاتی ہے کيا وہ حکومتی پاليسی کے عين مطابق ہے؟ يا پاکستان کے مختلف مذہبی گروہوں اور فرقوں کی مذہبی اور سياسی سوچ سے مکمل ہم آہنگ ہے؟

ايک آزاد اور جمہوری معاشرے ميں ہم ايسے خيالات، نظريات، خبروں اور رپورٹس کو سنتے ہيں جو حکومتی سوچ کے برخلاف ہوتی ہيں اور افراد کی انفرادی سوچ کی آئينہ دار ہوتی ہيں۔

آپ يہ کيوں بھول رہے ہيں کہ ايرانی صدر اور مختلف عرب ليڈروں نے ہالوکاسٹ کے حوالے سے اپنے خيالات کا اظہار امريکی فورمز پر ميڈيا کے سامنے کئ بار کيا۔ ان خيالات کو بغير کسی سنسرشپ کے عوام کے سامنے پيش کيا گيا۔ اس موقع پر بھی کسی بھی ميڈيا کے ادارے کے خلاف امريکی حکومت نے ان نظريات کی تشہير کی پاداش ميں کوئ قانونی کاروائ نہيں کی تھی باوجود اس کے کہ امريکی معاشرے کے مختلف طبقوں نے اس بات پر احتجاج کيا تھا کہ ان نظريات سے ان کے جذبات کو ٹھيس پہنچی ہے۔

آزادی رائے کے حوالے سے قانونی تحفظ امريکی آئين ميں موجود ہے۔

"Congress shall make no law respecting an establishment of religion, or prohibiting the free exercise thereof; or abridging the freedom of speech, or of the press; or the right of the people peaceably to assemble, and to petition the Government for a redress
of grievances."
First Amendment freedoms are most in danger when the government seeks to control thought or to justify its laws for that impermissible end. The right to think is the beginning of freedom, and speech must be protected from the government because speech is the beginning of thought.”—Supreme Court Justice Anthony M. Kennedy, Ashcroft V. Free Speech Coalition

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top