’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

رانا

محفلین
مجھے دراصل کہیں ڈاؤنلوڈ کا بٹن نظر نہیں آیا تھا اس لئے سمجھا کہ شائد ڈاؤنلوڈ کے لئے نہیں ہے۔ ابھی آپ کی بات سے خیال آیا کہ دوبارہ دیکھوں تو پوپ اپ کے بٹن سے گوگل ڈاکس میں کھل گئی اور وہاں سے ڈاؤنلوڈ ہوگئی۔ جزاک اللہ۔
 
خوش رہیے!

امید ہے کہ گھر کی تمام بچیوں اور بچوں کو بھی پڑھوائیں گے!
 
نور وجدان

لائبریرین
محفلین سے درخواست ہے کہ ’’جنگل بک‘‘ پر ہماری بنائی ہوئی اس فائل کا مطالعہ کرکے ہمیں اپنی آراٗ سے مطلع فرمائیں۔

اگر کوئی ٹیکنالوجی کا پرسن ہر نظم کے ساتھ تصویر بھی لگادے اس نظم کے متعلقہ حصے کے مطابق تو دلچسپی کا عنصر اور بڑھ جائے گا مزید ایسی کتاب اسکول کے نصاب میں شامل کی جانے چاہیے ...
 
اگر کوئی ٹیکنالوجی کا پرسن ہر نظم کے ساتھ تصویر بھی لگادے اس نظم کے متعلقہ حصے کے مطابق تو دلچسپی کا عنصر اور بڑھ جائے گا
جی بٹیا! یہ پراجیکٹ ہم نے محمد عثمان خلیل کو دیا ہے، جن کی کاری گری آپ سرِ ورق کی تصویر سے دیکھ سکتی ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شکریہ شکریہ! ہوسکے تو یہ نظم چھوٹے بہن بھائیوں و دیگر بچوں کو پڑھواکر ان کی رائے حاصل کیجیے۔
ہماری بچیاں تو آغازِ داستان ہی سے انفرادی ابواب پڑھتی اور خوب پسند کرتی آئی ہیں کیونکہ انہوں نے کپلنگ کی یہ بک پہلے ہی پڑھ رکھی تھی ۔
 
ہماری بچیاں تو آغازِ داستان ہی سے انفرادی ابواب پڑھتی اور خوب پسند کرتی آئی ہیں کیونکہ انہوں نے کپلنگ کی یہ بک پہلے ہی پڑھ رکھی تھی ۔
ماشاءاللہ۔ اللہ پاک نصیب اچھے کرے۔ ماں باپ کی آنکھوں میں سکھ چین بسائے رکھے۔
 
Top