’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

احمد محمد

محفلین
ماشاء اللّٰہ بہت خوب۔

بڑے بھیا، آپ کو رائے دینا تو ہماری نظر میں آفتاب کو چراغ دکھلانے کے مترادف ہے۔

اللّٰہ تعالٰی آپ کے علم و ہنر میں مزید اضافہ فرمائیں، آمین
 
IMG-20201003-WA0001.jpg

پہلے باب کے لیے عثمان کی ڈرائینگ۔
 

جاسمن

لائبریرین
صفحہ نمبر دس
دھاڑا شیر باہر
شیر اور باہر کے درمیان وقفہ نہیں ہے۔
صفحہ 31
سنا جونہی ۔۔۔ دونوں لفظوں کے درمیان وقفہ نہیں ہے۔
صفحہ 38
کھو جائیں میں کھو اور جائیں کے درمیان وقفہ نہیں ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
اتنی خوبصووووووووورت کتاب!!!!
بچوں کے لیے لاجواب تحفہ
بڑے بھی خوب محظوظ ہو سکتے ہیں۔ اور بچوں کو سنانے کے لیے بھی خوب ہے۔
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مبارک ہو خلیل بھائی! آپ کا یہ ادبی کارنامہ اب اشاعت کی طرف گامزن ہوا ۔ اللہ کریم آسانیاں عطا فرمائے اور کامیابی سے سرفراز کرے ۔
سرورق پر کتاب کا نام کسی فونٹ سے لکھنے کے بجائےکسی آرٹسٹ کے ہاتھ سے لکھوائیے ۔ اور گرافکس کے بجائے مصوری یا تصاویر کا لفظ استعمال کیا جائے تو بہتر ہے ۔ اگر کتاب کی ابتدا میں برخوردار عثمان کا بطور مصور دو سطری تعارف بھی دے دیا جائے تو اچھا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مکمل ہو گئی ہے یا ابھی مکمل ہونا باقی ہے؟

مکمل ہونے پر کیا یہ اردو محفل کی لائبریری کا حصہ بن سکتی ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محفلین سے درخواست ہے کہ ’’جنگل بک‘‘ پر ہماری بنائی ہوئی اس فائل کا مطالعہ کرکے ہمیں اپنی آراٗ سے مطلع فرمائیں۔

ماشاءاللہ خلیل بھائی۔ آپ کو یاد ہے نا جب آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا تو مجھے تب سے ہی نئی پوسٹ کا انتظار رہتا تھا۔پھر جب بہت عرصے بعد آنا ہوا تو آپ کے بھیجے گئے ربط سے کتاب پڑھ لی تھی۔ اور ایک ہی نشست میں پڑھی تھی واہ واہ ماشاءاللہ کہتے ہوئے۔ آپ کی تحریر اور انداز کی تو میں ہمیشہ سے مداح ہوں لیکن اب اتنی ہی مداح عثمان کی بھی ہو گئی ہوں۔ ماشاءاللہ کیا تصویری عکاسی کی ہے۔ بہت ہی خوب۔
کیا آپ اس کتاب کو چھپوانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا چھپوا چکے ہیں؟ کیوں کہ میری رائے میں یہ بچوں کی لائبریری کے لیے ایک بہترین اضافہ ہے۔
مزید یہ کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو کیا حوالے کے ساتھ اس کو بچوں کو اردو سکھانے کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟
 
یہ مکمل ہو گئی ہے یا ابھی مکمل ہونا باقی ہے؟

؟
شمشاد بھائی نظم مکمل ہے۔ تصویروں پر عثمان خلیل اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ادھر کچھ تعارفی کلمات اصل کتاب، ڈزنی کارٹون فلم اور مصور محمد عثمان خلیل سے متعلق لکھنا باقی ہے۔
 
Top