’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

ماشاءاللہ خلیل بھائی۔ آپ کو یاد ہے نا جب آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا تو مجھے تب سے ہی نئی پوسٹ کا انتظار رہتا تھا۔پھر جب بہت عرصے بعد آنا ہوا تو آپ کے بھیجے گئے ربط سے کتاب پڑھ لی تھی۔ اور ایک ہی نشست میں پڑھی تھی واہ واہ ماشاءاللہ کہتے ہوئے۔ آپ کی تحریر اور انداز کی تو میں ہمیشہ سے مداح ہوں لیکن اب اتنی ہی مداح عثمان کی بھی ہو گئی ہوں۔ ماشاءاللہ کیا تصویری عکاسی کی ہے۔ بہت ہی خوب۔
کیا آپ اس کتاب کو چھپوانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا چھپوا چکے ہیں؟ کیوں کہ میری رائے میں یہ بچوں کی لائبریری کے لیے ایک بہترین اضافہ ہے۔
مزید یہ کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو کیا حوالے کے ساتھ اس کو بچوں کو اردو سکھانے کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟
بہنا! ہمیشہ کی طرح آپ کی حوصلہ بڑھانے والے تبصرے کا انتظار رہتا ہے۔

عثمان خلیل کی مزید کاوشیں آپ ان کے بلاگ اور انسٹاگرام پر ملاحظہ کرسکتی ہیں جس کا لنک ذیل میں درج کرتے ہیں۔

Home

جہاں تک اس مواد کو بچوں کے استعمال کرنے کا تعلق ہے، ہماری جانب سے اجازت ہی اجازت ہے۔ ہمارے لیے تو یہ ایک اعزاز ہوگا۔ خوش رہیے
 
فرحت کیانی

لائبریرین

آپ کی شفقت ہے خلیل بھائی ورنہ من آنم کہ من دانم
ماشاءاللہ ابھی پہلا صفحہ دیکھا ہے عثمان کے بلاگ کا اور اسی سے اندازہ ہو رہا ہے قابلیت اور فن کا۔ اللہ برکت اور ترقی دے۔ آمین ۔ اب باقاعدگی سے دیکھا کروں گی ان کے فن پارے۔
اور بہت شکریہ اجازت دینے کے لیے۔ میں اس کتاب میں سے اقتباسات استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں مختلف سرگرمیوں کے لیے۔
 
Top