ایک آسان اِشارہ یہ ہے کہ اُردو لغت میں کوئی بھی لفظ ”گ “ + ” ذ “ کے ساتھ نہیں ہے۔
سب کے سب ”گ “ + ” ز “ سے مل کر بنتے ہیں۔
مثلاً غلط الفاظ (1) گذارش (2) گذشتہ (3) گذند (4) گذرا (5) گذارہ (6) سرگذشت
(7) گذر بسر (8 ) گذران
صحیح الفاظ (1) گزارش (2) گزشتہ (3) گزند (4) گزرا (5) گزارہ (6) سرگزشت
(7) گزر بسر (8 ) گزران
غرض فیروز اللّغات جیسی مستند لغت میں ” گ + ذ “ سے سے کوئی لفظ نہیں۔