“دوست“ بھائی کے نام :)

شمشاد

لائبریرین
دوستی راس نہیں آئی ہمیں اے ناہید
ہم چراغوں کو جلانے وہ بجھانے والا
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
کیسے تجھے بتائیں، کیسے تجھے دکھائیں
دل زخم زخم کتنا ہے تیری دوستی سے
(ناہید ورک)
 

عیشل

محفلین
تمہارے بعد کیا رکھنا اَنا سے واسطہ کوئی
تم اپنے ساتھ میرا عمر بھر کا مان لے جانا
تمہیں ایسے تو خالی ہاتھ رخصت کر نہیں سکتے
پرانی دوستی ہے اسکی کچھ پہچان لے جانا​
 

شمشاد

لائبریرین
دوست مجھ سے جو ہیں نالاں تو ہیں دشمن برہم
جیسا بے فیض ہوں میں کیا کوئی صحر ا ہوگا
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال
دشمنی اپنی تھی میری دوست داری ہائے ہائے
(چچا)
 

ہما

محفلین
دوست بن کے ملے مُجھ کو مٹانے والے
میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے
تُم نے چُپ رہ کر ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر
تُم سے اچھے ہیں میرے حال پے ہنسنے والے
 

شمشاد

لائبریرین
دوستوں سے ہیں سرو ر تم کو اب بھی امیدیں؟
لے کے بزم میں تم پھر درد کی کتاب آئے!
(سرور)
 

ہما

محفلین
یوں لگے دوست تیرا مُجھ سے خفا ہو جانا
جس طرح‌پھول سے خوشبو کا جُدا ہو جانا
اہل دل سے یہ تیرا ترکِ تعلق
وقت سے پہلے اسیروں کا رہا ہو جانا
قتیل شفائی
 

ہما

محفلین
عشق میں بیدادِ رشکِ غیر نے مارا مجھے
کُشتہْ دُشمن ہوں آخر گرچہ ہوں بیمارِ دوست
 
Top