گر ہو سکے تو دوستی ہر ایک سے کریں لیکن کبھی کسی سے عداوت نہ کیجیئے
شمشاد لائبریرین اگست 20، 2007 #142 میرے ہم نفس، میرے ہمنوا، مجھے دوست بن کے دغا نے دے میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب، مجھے زندگی کی دعا نہ دے (شکیل بدایونی)
میرے ہم نفس، میرے ہمنوا، مجھے دوست بن کے دغا نے دے میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب، مجھے زندگی کی دعا نہ دے (شکیل بدایونی)
ع عیشل محفلین ستمبر 6، 2007 #143 اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے مگر چراغ نے لَو کو سنبھال رکھا ہے حساب ِ لطف ِ حریفاں کیا ہے جب تو کھلا کہ دوستوں نے زیادہ خیال رکھا ہے
اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے مگر چراغ نے لَو کو سنبھال رکھا ہے حساب ِ لطف ِ حریفاں کیا ہے جب تو کھلا کہ دوستوں نے زیادہ خیال رکھا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 6، 2007 #144 لگوائے پتھر اور بُرا بھی کہا کیے تم نے حقوق دوستی کے سب ادا کیے (میر)
عمر سیف محفلین ستمبر 12، 2007 #145 کوئی تو فیض ہے کوئی تو بات ہے اس میں کسی کو دوست یونہی کب زمانہ رکھتا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2007 #146 اس کے بعد تو جیسے وحشتوں سے دوستی ہو گئی پھر کیوں آج تنہایوں نے ڈرایا بہت (عاصم)
ع عیشل محفلین ستمبر 12، 2007 #147 نم ہیں پلکیں تری اے موجِ ہوا رات کے ساتھ کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے برسات کے ساتھ کبھی تنہائی سے محروم نہ رکھا مجھ کو دوست ہمدرد رہے کتنے میری ذات کے ساتھ
نم ہیں پلکیں تری اے موجِ ہوا رات کے ساتھ کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے برسات کے ساتھ کبھی تنہائی سے محروم نہ رکھا مجھ کو دوست ہمدرد رہے کتنے میری ذات کے ساتھ
شمشاد لائبریرین ستمبر 12، 2007 #148 رقیبِ غمزدہ اب صبر کر لے کبھی اس سے میری بھی دوستی تھی (فراق گورکھپوری)
نوید صادق محفلین ستمبر 15، 2007 #149 دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #150 دل جو اِک دوست تھا مگر وہ بھی چُپ کا پّتھر ہے بولتا ہی نہیں (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 16، 2007 #151 تا کہ میں جانوں کہ اس کی ہے رسائی واں تلک مجھ کو دیتا ہے پیامِ وعدۃ دیدارِ دوست شاعر: غالب
شمشاد لائبریرین ستمبر 16، 2007 #152 دل جو اِک دوست تھا مگر وہ بھی چُپ کا پّتھر ہے بولتا ہی نہیں (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 16، 2007 #153 کوئی سمجھائے دوستوں کو نوید مہلتِ عرضِ حال کے دن ہیں شاعر: نوید صادق
شمشاد لائبریرین ستمبر 16، 2007 #154 میں دیکھ سکتی ہُوں دوستوں کو مگر صفِ دشمناں میں گُم ہُوں (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #155 دوستو! ان کو تو مجبورِ خوشامد نہ کرو جن سے محبوب کی توصیف و ثنا بھی نہ ہوئی شاعر: ظہور نظر
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #156 یہ اور بات ہمیں دوستی نہ راس آئی ہُوا تھی ساتھ تو خُوشبو مقام رکھتے تھے (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #157 دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا شاعر: احمد فراز
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #158 بد گمانیاں جس کے دل پہ چھائی ہیں ہر دم ہم نے کیوں بھلا اُس سے دوستی کی خواہش کی (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2007 #159 میری دوستی بھی اثر رکھتی ہے فراز یاد آئیں گے بہت، ذرا بھولو تو صحیح