السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ (اے محفلینِ باکمال:))

اردو محفل کی کینٹین میں آپ سب کا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔(پُرجوش استقبال:))

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ (حال احوال:))

یہاں آپ کو کھانے پینے کی ہر قسم کی چیز مل جائے گی۔۔۔ (حلال:))

ہنسئے ، مسکرائیے اور ہوجائیے خوشیوں سے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔(مالا مال:))

آپ کی شخصیت کی نمایندگی کریں گے آپ کے۔ (پیار بھرے اقوال:))

contracts_canteen_01.jpg
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
حضور چونکہ یہ ادبی محفل کی کینٹین ہے اس لیے گفتگو ذرا مثنوی انداز میں کریں تو کیسا رہے گاَ ؟؟
 
حضور چونکہ یہ ادبی محفل کی کینٹین ہے اس لیے گفتگو ذرا مثنوی انداز میں کریں تو کیسا رہے گاَ ؟؟
کینٹین میں تشریف آوری کا بہت شکریہ۔(:))
جناب عالی! اول تو یہ اردو محفل فورم میں ”ادب“ کے بجائے ”گپ شپ“ کی لڑی ہے۔ پھر ”ادب“ نثر اور نظم کے مجموعے کا نام ہے، جبکہ ”مثنوی“ نظم کی بھی ایک قسم ہے۔ ایسا کریں گے تو کون آئے گا؟ (:))
 

شمشاد

لائبریرین
سب میٹھا میٹھا ہی ہے۔ کوئی سموسے، پکوڑے، کچوری، چکن رول

دہی بھلے، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، وغیرہ وغیرہ۔
 
Top