فہد اشرف

محفلین
IMG20180803191436.jpg

لیں جی۔ سندھ سے آئی ہوئی کھَجّی تناول فرمائیں۔
کھجی مطلب کچے کھجور؟
 
سیما علی

لائبریرین
جناب اسامہ صاحب
السلام و علیکم
لذت کام و دہن کا تو انتظام تو بہت اعلی ہے ۔جسطرح
انسان لذیذ چیزوں سے لذت حاصل کرتا ہے، اور لطف حاصل کرنے والی اشیاء سے لطف اندوز ہوتا ہے؛ لیکن یہ تمام لذتیں، عارضی اور فانی ہیں؛ بلکہ کچھ تو پشیمانی میں بدل جاتی ہیں۔
حقیقی لذت روحانی ، قلبی، اور عبادت کی لذت ہے، جو کہ ایک مسلمان کو سعادت کے اعلی مقام تک پہنچا دیتی ہے۔اسکا انتظام بھی اشد ضروری ہے رب کریم سے دعائے خاص کہ وہ حقیقی لذت عطا فرمائے ۔ آمین الہی آمین۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
جناب اسامہ صاحب
السلام و علیکم
لذت کام و دہن کا انتظام تو بہت اعلی ہے ۔۔۔
جسطرح انسان لذیذ چیزوں سے لذت حاصل کرتا ہے، اور لطف حاصل کرنے والی اشیاء سے لطف اندوز ہوتا ہے؛ لیکن یہ تمام لذتیں، عارضی اور فانی ہیں؛ بلکہ کچھ تو پشیمانی میں بدل جاتی ہیں۔
حقیقی لذت روحانی ، قلبی، اور عبادت کی لذت ہے، جو کہ ایک مسلمان کو سعادت کے اعلی مقام تک پہنچا دیتی ہے۔میری دعا ہے رب کریم ہم سب کو اس حقیقی لذت سے بہرہ ور فرمائے آمین الہی آمین۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم کیسے ہیں جی
بس کھانا پکانے کی ترکیب ہی لکھ دیں ہم خود ہی ٹرائی کرنے کی ٹرائی کریں گے
صفی الدین صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید۔
تعارف کے زُمرے میں اپنا تعارف تو دیں تاکہ اراکین محفل آپ کے بارے میں جان سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سب کے تو نہیں چکھے، لیکن اکثر اقسام کی کھجوریں کھا کر دیکھی ہیں۔ اور میرے گھر میں مختلف قسم کی کھجوریں ہر وقت پانچ سے سات کلو موجود رہتی ہیں۔ کھجوروں میں "سکری" سر فہرست ہے۔ اس کے بعد "عنبر"
کھجوروں کے پکنے کا وقت جولائی کا آخر اور اگست کا شروع ہے۔ اس کے بعد ان کو اتار لیا جاتا ہے۔ تازہ سکری کا ذائقہ بہت ہی لذیذ ہوتا ہے۔ اور یہ کھجور بہت ہی میٹھی ہوتی ہے۔

میرا یہی خیال ہے کہ ان سب کی کاشت سعودی عرب میں ہی ہوتی ہے۔ ان کی کاشت کا سب سے بڑا مرکز منطقہ القصیم ہے۔ جو میرے خیال میں دنیا کا سب سے بڑا کھجوروں کی کاشت کا ایریا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی کھجور کاشت کی جاتی ہے۔
 
کسقدر فخر کی بات ہے کہ دنیا کی سب سے اعلیٰ کھجور عرب میں کاشت کی جاتی ہیں اور پھر عجوہ جو دنیا کی بہترین کھجور اور اس میں بھی مزید اقسام۔اللّہ کی کس کس نعمت کا شکر ادا کریں۔مجھے بھی کھجور بے حد پسند ہے اور ہمیشہ گھر میں رکھتی ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کبھی عربوں کی پسندیدہ غذا کھجور اور اونٹنی کا دودھ ہوتی تھی۔ اب کھجور تو خیر بہت کھاتے ہیں، لیکن اونٹنی کا دودھ بہت کم ملتا ہے۔

بعض جگہ پر سعودی لوگ اپنی اپنی اونٹنیاں لیکر کھڑے ہوتےہیں۔ اور جب کوئی ان سے دودھ کے لیے کہتا ہے، تو اسی وقت کھڑے کھڑے دودھ دو کر دس ریال لیٹر کے حساب سے دیتے ہیں۔
 
اے خان

وہ تو ہمارے ہاں صوابی میں بھی خانہ بدوش اونٹنیاں ساتھ لئیے پھرتے ہیں۔سو روپے لیٹر۔ کئی بار پیا ہے۔اونٹنی کے دودھ کا ذائقہ گائے کے دودھ سے اچھا ہوتا ہے۔ لیکن پیٹ میں گھڑگھڑاہٹ سی ہوتی ہے۔
 
خان صاحب اونٹنی کا دودھ گائے کے دودھ سے سات گُنا فائدے مند ہوتا ہے۔
چونکہ عادت نہیں ہوتی، اس لیے پیٹ میں گھڑ گھڑاہٹ ہوتی ہے، ورنہ ہر قسم کے دودھ میں یہ اول درجے پر ہے۔
 
Top