اردو محفل : آپ کا بنیادی حوالہ شعر ہے ،آپ فرمائیے کہ آپ سالیبِ شعری کے علاوہ ادب کی دیگر اصناف سے بھی رغبت رکھتے ہیں ؟
اردو محفل : آپ شعر کیوں لکھتے ہیں ؟ ادب کی دیگر اصاف بھی تو ہیں ان کی طرف میلان و رغبت کیوں نہیں ہوئی ؟ اگر ہوئی ہے زیادہ مطمعن کس اظہار میں ہیں شعر یا نثر ؟
جواب:اس سوال کو میں کائناتی فکر و تردد کی حیثیت سے دیکھتا ہوں۔ ”Cosmic Notion“ او ر پھر ہر تخلیق کسی نا آسودگی کے نتیجے میں ہی منظر عام پر آتی ہے۔ اس لئے شاعری اور محض شاعری پر ہی اس بات کا انحصار غلط ہے۔ باقی یہ ہے کہ شاعری اور محبت کے بارے میں رسمی اور رواجی باتوں کا تو نہ سر ہے نہ پیر۔ ان معاملات میں مفکرین کی طرف رجوع کرنا عقلمندی جانتا ہوں۔اردو محفل: شاعری کو روح کا خلجان کہاں جاتا ہے ۔۔ ناآسودگی کا نوحہ کہا جاتا ہے۔۔ ؟؟ کیا آپ کے نزدیک یہ بات درست ہے ؟ اور کیوں ؟
اردو محفل:ہمارے گردو پیش میں ایک سوال بازگشت کرتا نظر آتا ہے کہ ”شاعری کیا ہے“ ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ا س بارے میں کہ اس سوال سے”شاعری“ کی کوئی جہت دریافت ہوسکتی ہے یا محض وقت گزاری ہے؟
اردو محفل :کیا اس سوال کا اسالیبِ ادب میں کوئی مقام ہے ؟ اگر ہے تو اس سے کیا فائدہ ممکن ہوسکا ہے اب تک ؟؟
اردو محفل : سنجیدہ ادبی حلقوں میں یہ نعرہ بڑے زور و شور سے بلند کیا جاتا ہے کہ ادب روبہ زوال ہے کیا یہ بات درست ہے ؟ بادی النظرمیں عام مشاہدہ یہ ہے کہ لکھنے والوں کی تعداد خاصی ہے ، کتابیں رسائل جرائد بھرے پڑے رہتے ہیں تخلیقات سے اور طباعتی ادارے خوب پھل پھول رہے ہیں۔۔۔
اردو محفل :نئے لکھنے والے اس بات سے شاکی رہتے ہیں ہے کہ ان کے ”سینئرز“ ان کی نہ رہنمائی کرتے ہیں اور نہ انہیں قبول کرتے ہیں ۔۔کیا یہ شکوہ جائز ہے ؟ اور یہ فضا کیسے تحلیل ہوسکتی ہے ۔
اردو محفل :ادب میں حلقہ بندیوں کے باوصف گروہ بندیوں کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں کیا اس سے ادب کو کوئی فائدہ یا نقصان پہنچ سکتا ہے ؟
اردو محفل :آپ کیا کہتے ہیں کہ کسی شاعر کے ہاں اسلوب کیسے ترتیب پاسکتا ہے ؟
اردو محفل : ہم عصر شعراءاور نوواردانِ شعر میں معیارِ شعر کا فرق ؟ یہ فرق کیسے ختم ہوسکتا ہے ؟ اچھے شعر کا معیار کیا ہے ؟
جواب: اگر خدمت کا نام دیتی ہے تو اس میں حرج ہی کیا ہے؟ جہاں ادب رو بہ زوال کے اتنے نالے ہوں وہاں کوئی لکھنے والا اپنے آپ کو ادب کا خادم کہہ دے تو اس سے نقصان ہی کیا ہے؟اردو محفل : مملکت ِ ادب میں چلن عام ہے کہ لکھنے والے بالخصوص نئی نسل اپنے کام کو ” ادب کی خدمت“ کے منصب پر فائز دیکھتی ہے ۔۔ کیا ایسا دعویٰ قبل از وقت نہیں ؟
اردو محفل :ادب کی حقیقی معنوں میں خدمت کیا ہے ؟
اس جدید دور میں جب لوگوں نے سائنس کو ہی ادب بنا لیا ہو اس میں اس اردو محفل کو وجود میں لانا بھی ایک خدمت ہے۔ اشاعت و بلاغت کے لئے، اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے، شعرا اور اردو بولنے والوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا بھی ادب کی خدمت ہی تو ہے۔میں اور آپ تو مر جانے والے ہیں مگر یہاں ہماری گفتگو جو جمع ہو رہی ہے کیا یہ لٹریچر نہیں ہے؟ میں تو ان گفتگو کی نشستوں اور مباحث اور اردو میں ہونے والے ان لڑائی جھگڑوں کو بھی لٹریچر گردانتا ہوں۔ بات وہی ہے وقت کے ساتھ ادب کی تصویر بھی بدل گئی ہے۔
اردو محفل :نظم کی بات الگ مگراسالیب ِ غزل میں”لسانیاتی تداخل“ کے نام پرعلاقائی بولیوں، زبانوں بالعموم و بالخصوص انگریزی زبان کے الفاظ زبردستی ٹھونسے جارہے ہیں، کیا غزل اس کی متحمل ہوسکتی ہے؟
اردو محفل : لسانیاتی تشکیل اور اس کے عوامل کے جواز کے طور پر تہذیب و ثقافت سے یکسر متضاد نظریات کے حامل بدیسی ادیبوں کے حوالے پیش کیے جاتے ہیں ۔۔ کیا زبانِ اردو اوراصنافِ ادب مزید کسی لسانیاتی تمسخر کی متحمل ہوسکتی ہیں ؟؟
اردو محفل :پاکستان کے تناظر میں بات کی جائے پورے ملک بالخصوص دبستانِ لاہور سے پنجاب بھر میں رمزیات سے قطعِ نظر اسالیبِ غزل میں مذہبی علامتوں تشبیہات کا دخول نظر آتا ہے ۔۔ کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ دیکھا جائے تو غزل میں حمد و نعت، سلام، مناقب کے اشعار کا رجحان تیزی سے ترتیب پا رہا ہے کیا ایسا کرنے سے خود غزل اور دیگر اصناف کی حیثیت مجروح نہیں ہوتی ؟
اردو محفل :محدود مشاہدے کے مطابق ۰۸ کی دہائی کی نسل اور نسل ِ نوکے ہاں عام طور پر اسے تصوف کی شاعری پر محمول کیا اور جتایا جاتا ہے اسالیبِ شعری میں تصوف اور عرفیت کا غلغلہ چہ معنی دارد ؟
جواب: ”مجاز کی راہ سے گزرنا“ یہ جملہ بھی اب رسمی ہو گیا ہے۔ پہلی تو بات یہ ہے کہ تصوف تک پہنچنے کے لئے مجاز کا سہارا یا اس کی قید کوئی شرط نہیں۔اردو محفل :کیا مجازکی راہ سے گزرے بغیریہ نعرہ درست ہے؟ کیا محض تراکیب وضع کرنے اور مضمون باندھنے سے تصوف در آتا ہے ؟ اور کیا ایسا ہونا لاشعوری طور پر زمیں سےرشتہ توڑنے کا اشاریہ نہیں ؟
اردو محفل :تقسیمِ ہند کے بعداردو ادب میں مختلف تحاریک کا ورود ہوا،اس سے کلاسیکیت کے نام بوسیدگی کو ادب گرداننے جیسے نظریات کو خاصی حد تک کم کیا گیا۔ مگر بعد ازاں اخلاق، سماج ،ثقافت اور روایت سے باغی میلانات نرسل کی طرح اگنے لگے اور بے سروپا تخلیقات انبار لگ گئے ۔۔کیا آپ سمجھتے ہیں کہ موجود دور میں ادب کومزیدکسی تحریک کی ضرورت ہے ۔۔ ؟؟
اردو محفل :نئے لکھنے والوں کے لیے فرمائیے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کن باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے ؟؟
بہت عمدہ کہا جناب مزمل شیخ بسمل صاحب۔
استاد محترم شرمندہ نہ فرمائیں۔ آپ کا شکر گذار ہوں جو آپ نے اس نا چیز و ہیچ مدان کی اس قدر مہمل باتوں کو سننا گوارا کیا۔
میرے خیال میں تو صرف یہی مہمل نہیں۔ بہر حال آپ کا حسن ظن ہی ہے۔ ورنہ مجھ ایسے فقیر کا شمار تو شعرا میں ہونا ہی!!!۔یہ ہوئی نا مہمل بات!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئے بھی وہ گئے بھی وہ، ختم فسانہ ہوگیاگفتگو تو ختم ہوگئی ، منیر انور صاحب اس زمرے میں آندھی اور طوفان کی طرح آئے اور اپنی خوبصورت باتوں سے ہمارے دل موہ لیے، لیکن تشنگی رہ گئی۔ ہم العطش العطش پکارتے رہ گئے۔ منیر انور بھائی سے درخواست ہے کہ اپنے شعری مجموعے ’’روپ کا کندن‘‘ کا پیش لفظ اردو محفل کے ان زمروں میں شیئر کریں۔ امید ہے ہماری اس درخواست پر ہمدردی کے ساتھ غور ہوگا۔