”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
محترم محمد خلیل الرحمٰن کے حکم کی تعمیل میں " روپ کا کندن " کا پیش لفظ احباب کی خدمت میں پیش ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

پیش لفظ

میں نے شعر کب کہنا شروع کیا ۔۔ معلوم نہیں ۔۔ شعری ذوق کب اور کیسے مجھ میں جڑیں پکڑ گیا ۔۔ یہ بھی علم نہیں ۔۔ میں شعر کیوں کہتا ہوں ۔۔ اس پر بھی کبھی غور نہیں کیا ۔۔ شعر بس ہو جاتے ہیں مجھ سے ۔۔ کہیں بہت گہرائی میں کوئی ہلچل ، کوئی تحریک اپنا ظہور شعر کی صورت کرتی ہے ۔۔۔ موزونیت طبع پرور دگار کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ہے جو اس نے مجھے عطا کر رکھی ہیں ۔۔ اور اس کا شکر ، اس کی باتیں بیان کرنا بندے کی قدرت سے باہر ہے ۔۔
محبت مجھے ورثے میں ملی ہے ۔ مجھے نہیں یاد کہ میرے باپ نے کبھی کسی سے نفرت کی ہو ۔ وہ ایک نفیس ، برد بار اور دوسروں کی مجبوریوں کو سمجھنے والے اعلیٰ ظرف انسان تھے ۔۔ میری ماں کو اگر کچھ ناپسند تھا تو صرف جھوٹ ۔۔
میں اپنے ماحول اور اپنے رشتوں سے خوشیاں کشید کرنے کا قائل ہوں ۔ ناگوار روّیے اور تکلیف دہ لہجے یاد رکھنے کی چیزیں ہیں ہی نہیں ۔۔ کسی سے کوئی مسرت حاصل ہوئی تو میں نے اسے یاد رکھا ، اوڑھا ، برتا ، لوٹایا اور تقسیم کیا ۔۔ کوئی دکھ ملا تو میرے اندر کہیں موجود خود کار نظام نے اسے میرے خون میں تحلیل کر دیا ۔۔ مسرت کی دمک ، خون کے ساتھ رگوں میں گردش کرتے ان کہے دکھوں کی مسلسل اور تیز آنچ ہمارا روپ نکھارتی ہے ، کندن کر دیتی ہے۔۔ لفظ اور لہجے میرے محسوسات میں ہیجانی تبدیلیوں کا موجب بنتے ہیں ۔۔ میں نے جو سوچا ، جو سمجھا ، جیسے محسوس کیا ، لکھ دیا۔
کچھ ایسی محبتیں ہیں جن کے بغیر اس کتاب کا شائع ہونا ممکن نہیں تھا۔۔ میں ان پر خلوص چاہتوں اور حوصلہ افزایوں کے لئے شکریہ نہیں کہوں گا کہ یہ مجھے بہت چھوٹا لفظ لگتا ہے ۔۔۔
ایک منظر میں کبھی فراموش نہیں کر سکا ۔۔ میں گھر کے لان میں کچھ کام کر رہا ہوں ۔۔ ایک معصوم سی چڑیا کی چہکار بلند ہوتی ہے ۔۔
” پاپا آپ تھک گئے ہوں گے ، میں آپ کو کہانی سناتی ہوں “
” روپ کا کندن “ اسی محبت ، اسی معصومیت ، اسی چہکار ، سمن منیر کے نام کرتا ہوں جو کہانیاں بُنتی ہوئی ایک حادثے میں خودکہانی بن گئی ۔۔۔

منیر انور
لیاقت پور ۔۔ 2013 - 01 - 10
فون: 7471917 0333
muniranwar117@yahoo.com
بہت خوبصورت پیرایہ بیان میں اپنا آپ کھول کررکھ دیا آپ نے یہی تو فرق ہے ایک شاعر میں اور ایک عام انسان میں۔ ایک شاعر کو علم ہے کہ وہ کیا سوچتا ہے ، کیا محسوس کرتا ہے، جب کہ ایک عام انسان اپنے ان بے نام جذبوں ، ان محسوسات کو الفاظ دینے سے اپنے آپ کو قاصر پاتا ہے۔

جزا ک اللہ الخیر کہ آپ نے اس حقیر کی درخوست کی لاج رکھی۔ محبتوں کے ساتھ شکریہ قبول فرمائیے۔
 
منیر انور

محفلین

بہت شکریہ جناب محمد خلیل الرحمٰن
 
اپنے منیر انور ہوری بڑے ڈوہنگے نیں! جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔
اینہاں دی ’’مشوم‘‘ جیہی مورت تے نہ جانا! ۔۔۔ کچھ کچھ جھلکی اپنے انٹرویو وچ کرا گئے نیں۔ :)
اپنا ای میل ایڈریس دے دیو، منیر صاحب نوں۔ کدے لوڑ پے ای جاندی اے۔
اللہ خوشیاں نصیب کرے!
 
:confused:
 
میرے خیال میں الف عین چاچو پہلے نمبر پر تھے لیکن اپنی مصروفیت کی وجہ سے جواب نہیں دے سکے تھے ۔
اب ان کو دوبارہ دعوت دی جائے ۔۔۔
وہ آج کل بھی کم کم دکھائی دے رہے ہیں۔ پتہ نہیں، بہت مصروف ہو گئے کیا؟ ان سے رابطہ تو کیجئے اصلاحی صاحب! فون کر لیجئے!
 
وہ آج کل بھی کم کم دکھائی دے رہے ہیں۔ پتہ نہیں، بہت مصروف ہو گئے کیا؟ ان سے رابطہ تو کیجئے اصلاحی صاحب! فون کر لیجئے!
ابھی تھوڑی دیر پہلے تو میں نے آن لائن چاچو کو دیکھا تھا ۔میں نے انھیں ٹیگ تو کیا ہے دیکھتے ہیں تھوڑی دیر انتظار کر کے نہیں تو پھر فون کر کے پوچھتا ہوں ۔
 
چاچو بات ہوئی آپ کا سلام اور پیغام دونوں میں نے پہنچا دیا ۔آ ہی رہے ہونگے ۔خیریت سے ہیں انھوں نے تو بتایا ۔لیکن مصروفیت بھی ہے کہہ رہے تھے ۔
 
الف عین

لائبریرین
آسی بھائی میں تو آ ہی رہا ہوں، ایک ہفتہ نہیں آ سکا تھا، اس کے بعد تو با قا عدہ آ رہا ہوں
 
کُھلی ھواؤں کی صحبت بگاڑ دیتی ھے,

کبوتروں کو کھلی چھت بگاڑ دیتی ھے,

یہ جو جرم کرتے ھیں اتنے برے نھیں ھوتے,
سزا نہ دیکے عدالت بگاڑ دیتی ہے
 
Top