16 دسمبر

مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ 41 سال بعد ان کو کیا خیال آیا؟

ویسے یہ سب کیا دھرا اس وقت کے جنرل یحیی خان، امریکہ اور روس کا تھا۔

روس نے ہندوستان کی بھرپور مدد کی تھی۔
امریکہ کا ساتواں بحری بیڑہ آ رہا ہے، آ رہا ہے، جو کبھی بھی نہ پہنچ سکا۔
جنرل یحیی کی بلا سے کوئی جیتے یا ہارے، انہیں بس "بڑا گوشت" عزیز تھا اور مگر مچھ والی دلدل عزیز تھی۔ پاکستان گیا بھاڑ میں۔
بھائی جان۔اپنا دفاع اور بچاؤ "صرف" اپنا فرض ہوتا ہے۔سازشیوں اور دشمنوں کا تو کام ہی یہی ہے کہ وہ سازشیں کریں۔اگر مغربی پاکستان والے اپنی ڈھٹائی اور خودغرضی سے باز آ جاتے تو امیریکہ،روس اور ہندوستان "کبھی" بھی کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔
 
Main-Ne-dhaka-doobtay-dekha-214x300.gif

پاکستانی ارمی نے سقوط کے بعد کچھ اپنی بات بھی کی ہے
صدیق سالک

اور قید کے دوران اپنی خودی بھی بلند کی
Haman-Yaran-Dozakh-196x300.jpg

لنک
 
اس سانحے کی کم سے کم بھی 95٪ ذمہ داری مغربی پاکستان کے لیڈروں پر عائد ہوتی ہے۔سیاسی اور فوجی دونوں پر۔لیکن سیاسی قیادت پر ذرا زیادہ۔
 
اس سانحے کی کم سے کم بھی 95٪ ذمہ داری مغربی پاکستان کے لیڈروں پر عائد ہوتی ہے۔سیاسی اور فوجی دونوں پر۔لیکن سیاسی قیادت پر ذرا زیادہ۔
اگر مجیب کو حکومت دے دی جاتی تو ایسا کچھ نہ ہوتا۔ جو اس کا حق بھی تھا۔۔
 
ظفری

لائبریرین
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے ماضی سے سیکھنے کے بجائے اس پر ہمیشہ ماتم ہی کیا ہے ۔ جن محرکات اور عوامل پر یہاں بات ہو رہی ہے ( جو سقوطِ ڈھاکہ ) کا باعث بنے ۔ کیا وہ اس وقت بلوچستان کی شورش کا حصہ بنتے ہوئے نظر نہیں آرہے ۔ ؟
 
ظفری

لائبریرین
دوسری بات یہ کہ مانا کہ بنگلہ دیش اور بلوچستان کے حالات یکساں نہیں ۔ مگر محرومی کا جو زخم جو یہاں بھی اتنا ہی گہرا ہے جیسا کہ پہلے تھا ۔ اگر اسےنظرانداز کیا گیا تو ہوسکتا ہےکہ بنگلہ دیش والی صورتحال پیدا نہ ہو مگربربادی اس سے کم بھی نہ ہوگی ۔ خواہ اس کی شکل کوئی بھی ہو ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے ماضی سے سیکھنے کے بجائے اس پر ہمیشہ ماتم ہی کیا ہے ۔ جن محرکات اور عوامل پر یہاں بات ہو رہی ہے ( جو سقوطِ ڈھاکہ ) کا باعث بنے ۔ کیا وہ اس وقت بلوچستان کی شورش کا حصہ بنتے ہوئے نظر نہیں آرہے ۔ ؟
مشرقی پاکستان کی آبادی اس وقت مغربی پاکستان کی نسبت اکثریت میں تھی۔ بلوچستان میں کل کتنی آبادی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
spaceout.gif

Sheikh Mujibur Rehman with Z A Bhutto in 1974 by Doc Kazi, on Flickr
ادھر تم ادھر ہم
ماضی کے مخالف 1974 میں دو ممالک کے وزرا اعظم
کامیاب ہوئے اپنے مشن میں
اس تصویر میں شیخ مجیب الرحمان کے منہ کو دیکھیں، ایسا لگتاہے کہ وہ لفظ ادا ہو رہا ہے جسے عام طور پر انگریزی فلموں میں سنسر کر کے یا پھر "ٹلی" بجا کر چھپایا جاتا ہے۔ لطف کی بات یہ کہ بھٹو کے چہرے کے تائثرات اس بات کی تائید کرتے دکھائی دے رہے ہیں :bighug:
 
فلک شیر

محفلین
محترم ایچ اے خان صاحب! ڈھاکہ کا زخم کوئی کیسےبھولے.......؟؟ .....اِس سانحہ فاجعہ سے عبرت تو ہم نے پکڑنا تھی....اور نہ ہی پکڑی.....
لیکن اُس سے بڑا ستم یہ ہے، کہ بقیہ ماندہ وطنِ عزیز کے حصے بخرے کرنے والوں کو وطن کے اندر ہی سے عاقبت نااندیش سیاستدان، عمّال حکومت اور زبان ومذہب کے نام پہ نفرت بیچنے والے بیوپاری آج بھی بہت سستے داموں میسر ہیں.......................اور ہم کروڑوں بھیڑیں آج بھی منمناتے ہوئے اُنہی کے پیچھے چلنے میں عافیت سمجھے ہوئے ہیں......
 
:hypnotized:
 
Top