20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے

فرقان احمد

محفلین
وہ کس زبان کے فن لطیفہ سے منسلک ہیں...؟؟
یاز بھیا نے درست کہا، سوال ایسا کیجیے کہ 'ہاں' یا 'ناں' میں جواب ہو، تاہم، آپ کے احترام کے پیش نظر اس سوال کا جواب یہ ہے کہ موصوف اردو اور پنجابی زبان میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
انہوں نے اسٹیج پر کام نہیں کیا؟
شاید اِکا دُکا ڈراموں میں کام کیا ہو تاہم اسٹیج کسی بھی طور ان کی وجہء شہرت نہیں ہے۔
کیا ان کی عمر 60 سال سے کم ہے؟
اُن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔
کیا وہ لاہور میں رہتے ہیں..؟؟
لاہور سے ان کا ایک خاص تعلق رہا ہے اس لیے اس کا جواب ہاں میں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے علاوہ بھی موصوف کئی اور شہروں میں مقیم رہے ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
لگتا ہے، کچھ اشارے بھی دینا پڑیں گے۔
موصوف نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ہیرو کے کردار میں بھی جلوہ گر ہوئے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اب تو غالباً محض دس سوال ہی بچتے ہیں۔ اس کے بعد ہم نام ظاہر کر دیں گے تاکہ کسی اور کا بھی نمبر آئے۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
اففف۔۔ اتنا سر کھا کر ہی جواب ڈھونڈنا ہے تو سوال ہی آسان پوچھ لیں۔۔۔۔
موصوف نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور بطور ہیرو بھی کم از کم ایک سو فلموں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ جواب تو دراصل اب تک آ جانا چاہیے تھا۔ :)
 
Top