20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب کیا رہ گیا ہے بھائی، دو اسکور کی ضرورت ہے اور 42 گیندیں باقی ہیں۔

مبارک ہو پاکستان نے یہ میچ جیت لیا۔
 
arifkarim

معطل
خوش قسمتی اسی میں‌ہے کہ 90 کی دہائی کے کھلاڑی واپس لائیں جائیں۔ آج عبدالرزاق کی واپسی سے پاک ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے!
 
علی ذاکر

محفلین
اس میں کوئ شق نہیں آج سب نے بہت ہی اچھا کھیلا ہے !

اب اگلا میچ کب ہے اور کس کے ساتھ ہے ؟
مع السلام
 
فہیم

لائبریرین
اگلا میچ منڈے کو۔
آئر لینڈ‌ کے خلاف۔
مجھے پتہ نہیں‌ رہ رہ کر 2007 یاد آرہا ہے:nailbiting:
 
arifkarim

معطل
اگلا میچ منڈے کو۔
آئر لینڈ‌ کے خلاف۔
مجھے پتہ نہیں‌ رہ رہ کر 2007 یاد آرہا ہے:nailbiting:

آئرلینڈ میں‌وہ دم نہیں ہے! ہماری ٹیم نے 2007 کے ٹونٹی ٹونٹی میں بہت اعلیٰ پر فارمنس دی تھی۔ اب نیوزی لینڈ کو ہرا دیا ہے تو آئیر لینڈ تو بالکل بچہ ہے!
 
قمراحمد

محفلین
سب دوستوں کو میری طرف سے بھی پاکستان کی نیوزی لینڈ پر فتح بہت بہت مبارک ہو۔ آج تو دل خوش کر دیا سب کھلاڑیوں نے۔ بہت ہی اعلی پرفارمنس تھی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مکمل آوٹ کلاس کردیا۔ عمر گُل کا تو جواب نہیں۔۔۔

اللہ تعالی ہماری پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں بھی اِسی طرح سے عمدہ کھیل پیش کرنے کی توفیق دے اور فتح سے ہمکنار کرے ۔ آمین
 
محمداسد

محفلین
خوش قسمتی اسی میں‌ہے کہ 90 کی دہائی کے کھلاڑی واپس لائیں جائیں۔ آج عبدالرزاق کی واپسی سے پاک ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے!

ا90ئ کی دہائی کے کھلاڑیوں کی اکثریت کی واپسی تو اب شاید ممکن نہیں۔
مگر icl پلیئرز پر پابندی والا چکر ختم ہوجائے تو یقیناً عبدالرزاق جیسے اور بھی کھلاڑیوں کی واپسی ممکن ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
آئرلینڈ میں‌وہ دم نہیں ہے! ہماری ٹیم نے 2007 کے ٹونٹی ٹونٹی میں بہت اعلیٰ پر فارمنس دی تھی۔ اب نیوزی لینڈ کو ہرا دیا ہے تو آئیر لینڈ تو بالکل بچہ ہے!
آئرلینڈ بچہ ہے پر کام کرتا ہے بڑے بڑے۔
سری لنکا کا حال دیکھ لیں اسوقت۔ اب بیٹنگ اچھی کر لیں تو نیا پار لگ جانی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top