20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اسلام و علیکم،

سب کو مبارکباد، کرکٹ میں جیتنے کے بعد دوسرے میدانوں میں بھی ایسی ہی بہادری کی ضرورت ہے۔

میچ کے بعد کھلاڑیوں کو سجدہ ریز دیکھ کر بہت لطف آیا۔ جس کا جس طرف جی چاہا وہ سجدہ میں گر گیا۔ ویسے سجدہ شکر کے لیے وضو کرنے اور بوٹ اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیا؟
 
6-22-2009_73887_1.gif

-----------------------------------------------------------------------------------
6-22-2009_73867_1.gif

----------------------------------------------------------------------------------
6-22-2009_73871_1.gif
 
مغزل

محفلین
میچ کے بعد کھلاڑیوں کو سجدہ ریز دیکھ کر بہت لطف آیا۔ جس کا جس طرف جی چاہا وہ سجدہ میں گر گیا۔ ویسے سجدہ شکر کے لیے وضو کرنے اور بوٹ اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیا؟

جی ہاں‌۔۔ لیکن اہتمام کرلیا جائے تو بہت خوب ، سجدہ شکر فوراً کیا جاتا ہے سو یہ خیال نہیں‌رکھا جاتا ، فقط واللہ اعلم بالصواب
 
arifkarim

معطل
میچ کے بعد کھلاڑیوں کو سجدہ ریز دیکھ کر بہت لطف آیا۔ جس کا جس طرف جی چاہا وہ سجدہ میں گر گیا۔ ویسے سجدہ شکر کے لیے وضو کرنے اور بوٹ اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیا؟

"سائنس" کے مطابق تو سجدہ ہو جاتا ہے، جیسا کل ہو گیا تھا۔ اب کسی عالم کے مطابق نہ ہوا تو ہمیں‌کیا؟!
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان ٹیم کو پاکستان واپس پہنچ لینے دیں، پھر ایک خبر کے بعد اس کو مقفل کر دیں گے۔
 
فہیم

لائبریرین
اس جیت کی خوشی کی ایک اہم بات یہ تھی کہ۔

اس خوشی میں نہ کوئی پٹھان تھا۔ نہ سندھی، بلوچی، نہ مہاجر، نہ پنجابی اور نہ ہی کوئی ایم کیو ایم کا اور کوئی پی پی پی کا یا پولیس کا۔

سب صرف پاکستانی تھے صرف پاکستانی۔
اور یہ وہ بات ہے کہ جس کی وجہ سے یہ خوشی مجھے مزید دوگنی معلوم ہوئی۔

اللہ پاک تمام پاکستانیوں کو ہمیشہ ایسے ہی متحد رکھے۔۔ آمین۔
 
راشد احمد

محفلین
جیسے ہی پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا میں اس کے بیان کا شدت سے انتظار کررہا تھا اور سب سے پہلے الطاف بھائی کا بیان آیا

لگتا ہے وہ بیان دینے کی تاک میں رہتے ہیں :grin:
 
راشد بھائی اب چھوڑ بھی دو اس بات کو لے کر کتنا دہرائیں گے، ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی کو کرکرا مت کیجئے، برا مت مانیئے گا، ہر بات میں الطاف حسین، مشرف، نواز شریف، فضل الرحمن کو لانا مناسب نہیں‌لگتا۔
اوئے یار ہم ورلڈ چیمپین بن گئے ہیں‌جشن مناؤ۔۔۔۔
جیوے جیوے پاکستان
 
طالوت

درست کہا ، یہ موقعہ نہیں کہ ان گندوں کی گندگی کا یہاں ذکر کیا جائے ۔ اور نہ ہی ان کے بیانات کی کوئی جگہ اس دھاگے میں بنتی ہے ۔۔ پاکستان پائندہ باد ۔۔
وسلام
 
قمراحمد

محفلین
پاکستان کی ورلڈ چیمپین ٹیم ابھی سے چند گھنٹے بعد دیر رات 3 بجے لندن سے لاہور ائیر پورٹ پر آ رہی ہے۔ ٹیم کے ہمراہ کپتان یونس خان اور فائنل کے میچ آف دی میچ شاہد خان آفریدی نہیں آرہے۔

6-22-2009_73954_1.gif
 
خوشی

محفلین
دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ پاکستان جیتے گا سری لنکا کو ہارنا ہو گااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا
 
ظفری

واہ جی واہ کیا بات ہے ۔۔۔۔ چلیں اسی بات پر جلدی سے بتائیں کہ میرے لیئے سندیسہ کب آئے گا ۔ :battingeyelashes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top