20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ پاکستان جیتے گا سری لنکا کو ہارنا ہو گااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا

میں نے بھی کہا تھا دل میں ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بس یہ دھاگہ اب کچھ ہی دیر میں بولڈ ہونے والا ہے۔ ٹیم کی لاہور پہنچنے کی خبر آ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو بہت شوق ہے دھاگے الجھانے کا،

الجھانے کا نہیں بی بی سلجھانے کا۔

اس دھاگے کے 1050 سے زیادہ پیغام ہو چکے ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی طرف سے 1000 کے بعد تالا لگانے کا حکم ہے۔

پھر بھی میچ جیتنے کی خوشی میں میں نے 100 پیغامات کی چُھوٹ دی ہے۔
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ جناب پاکستان بھی تو مدت بعد جیتا ھے 200 کی چھوٹ دے کے تالے لگا لیجئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے حیرت ہے کہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے مبارک باد کا پیغام نہیں آیا۔ جبکہ پاکستان کے 1992 میں عالمی چیمپئن بننے پر ہندوستان کی حکومت نے خاص طور پر کابینہ کا اجلاس بلا کر مبارک باد دی تھی۔
 

محمدصابر

محفلین
12-30-1899_64331_l.gif
shim.gif
لاہور. . .. ... ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیروز وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور ایئر پورٹ پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز کو دیکھنے کیلئے موجود تھے تاہم سیکورٹی کی وجہ سے قومی ٹیم کے ہیروز کو حج ٹرمینل کے زریعے نیشنل اکیڈمی کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔لاہور ایئر پورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز کالوگ والہانہ استقبال کیلئے موجود تھے۔اس موقع پر شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کے وطن پہنچنے پر ”پاکستان زندہ باد“اور ”جیوتو ایسے “کے نعرے لگائے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تاہم شائقین میں اس وقت مایوسی پھیل گئی جب ہیروز کو حج ٹرمینل کے زریعے خاموشی سے نیشنل اکیڈمی روانہ کردیا گیا۔قو می ہیروز کے ایئر پورٹ پہنچنے پر اے ایس ایف ،پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا ہے۔نوجوان اور شائقین کرکٹ کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کئی گھنٹوں پہلے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے تھے اور جب فلائٹ 20 منٹ تاخیر کا شکا ر ہوئی تو اس کے بعد بھی ان کے جوش میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور وہ دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز کوایلیٹ فورس کی دس گاڑیوں کی سکیورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دوبسیں نیشنل اکیڈمی لے کر جائیں گی جہاں سے کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔اس موقع پر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ہر شخص کو سخت چیکنگ کے بعد ایئر پورٹ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top