مہوش علی
لائبریرین
جی بالکل اس ساری بحث و مباحثہ سے یہ بات اچھی طرح کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ کس کس کا جھکاؤ کس کس کی طرف ہے۔ انتہا سے بڑھی ہوئی حمایت نے اسلام پر کیچڑ اچھالنے پر بھی آمادہ کر دیا۔ اب اور کیا رہ جاتا ہے ظاہر ہونے کے لئے۔اصل پيغام ارسال کردہ از: گرو جی پيغام ديکھيے
سر جی اس قصے کو رہنے دیں
بلا وجہ دلوںمیں کدورتیں آ جائیںگی
ویسے یہ تو ہے کہ
چلو اچھا ہو کچھ لوگ تو پہچانے گئے
موضوع کو چھوڑ کر دیگر ممبران پر ذاتی الزامات۔۔۔۔ پھر ان الزامات کی اینٹ پر دوسروں کا پھر اصل موضوع چھوڑ کر پورا ہوائی قلعہ تعمیر کر دینا۔
دوسروں پر ایسے الزامات لگانے سے قبل ایک مرتبہ اپنے رویوں پر بھی تو نظر ڈال لیجئیے کہ آپکے ورژن آف اسلام کے مطابق اتنی ناانصافی اور غنڈہ گردی ہوتی رہی، مگر اتنا کچھ احتجاج کرنے کے بعد بھی اپنی اصلاح کرنا تو درکنار، اُسی اپنی پرانی روش پر لپٹے ہوئے ہیں کہ کسی طرح ان جرائم کی لیپا پوتی کر کے ان مجرموں کو معصوم ثابت کر دیا جائے، اور اگر کوئی انکا اصل چہرہ دکھانا چاہے تو موضوع کو چھوڑ کر اسکے اوپر ہر قسم کے ذاتی اعتراضات اور الزامات کی بارش کر دی جائے۔
کاش کہ آپ لوگوں کے منہ سے ایک مرتبہ اسلام کے نام پر کی جانے والی اس غنڈہ گردی پر تنقید و احتجاج کا ایک لفظ پھوٹا ہوتا۔ کاش صرف ایک لفظ۔۔۔۔۔
نہیں یہ ایک لفظ تو کبھی نہ پھوٹا، مگر موضوع کو چھوڑ کر دوسروں پر الزامات کی بارش کر کے دفتر بھرے جا رہے ہیں۔