23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باذوق

محفلین
۔۔۔۔ مجھے اس کا رد عمل دیکھ کر نہایت افسوس ہوا ہے۔ مذہبی غیرت کی آڑ میں ہر جگہ نفرت کا پرچار ہو رہا ہے۔
اطلاعاَ عرض ہے کہ میں نے یہ بھی لکھ رکھا ہے :
انسانیت کے ناتے ایک قادیانی بےشک ہمارے نزدیک اسی حسن سلوک اور متوازن رویے کا مستحق ہے جس کی تلقین ہمیں قرآن و سنت سے مشرکین و کافروں کے کے ضمن میں ملتی ہیں۔
 
مہوش نے کچھ تلخ الفاظ ضرور استعمال کیے ہونگے لیکن انہوں نے درست مسئلے کی جانب نشاندہی کی ہے۔ اور مجھے اس کا رد عمل دیکھ کر نہایت افسوس ہوا ہے۔ مذہبی غیرت کی آڑ میں ہر جگہ نفرت کا پرچار ہو رہا ہے۔


میں سمجھتا ہوں کے مہوش بی بی نے جو تلخ الفاظ استعمال کئے اُس پر انہیں کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی کی طرف رجوع کرنا چاہئے کیونکہ اچھائی کی طرف پہلا قدم جو بھی بڑھائے گا نیکی اُسی کے حصے میں آئے گی۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
خلیفہ، مجھے آپ کے الفاظ کا انتخاب دیکھ بھی افسوس ہوا ہے۔ قادیانی جب امت مسلمہ میں شمار ہی نہیں ہوتے تو وہ اس کے ساتھ وہ سلوک کیسے کر سکتے ہیں جس کا آپ نے ذکر کیا ہے۔ آپ کے نزدیک قادیانیوں کا عقیدہ فسق ہے تو اس کا تبلیغ کے ذریعے رد کیا جانا چاہیے بجائے اس کے کہ ان کی تبلیغ سے خائف ہو کر بیٹھ جائیں۔ میں معذرت چاہتا ہوں، لیکن مجھے قادیانیوں کے عقیدے اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کا آپس میں کوئی تعلق نظر نہیں آیا۔ امت کو بدنام اور رسوا کرنے والے وہ لوگ بھی کم نہیں ہیں جو صرف اپنے عقیدے کو حق پر سمجھ کر باقی سب کو واجب القتل سمجھتے ہیں اور عبادت گاہوں پر خودکش دھماکے کرتے ہیں۔ اسی فورم پر جہاد کے نام پر لٹیرے پن اور قتل و غارت گری کو گلیمرائز کیا جا رہا ہے اور اس کی تاویل میں قرانی آیات اور احادیث پیش کی جاتی ہیں۔ اس فتنے کا کیا مثبت اور معنی خیز حل نکالا جا سکتا ہے؟ کیا ہمیں اس پر بھی بات کرنے کی بجائے اسے ریاست کی ذمہ داری قرار دے کر منہ پھیر لینا چاہیے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں سمجھتا ہوں کے مہوش بی بی نے جو تلخ الفاظ استعمال کئے اُس پر انہیں کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی کی طرف رجوع کرنا چاہئے کیونکہ اچھائی کی طرف پہلا قدم جو بھی بڑھائے گا نیکی اُسی کے حصے میں آئے گی۔ شکریہ
دوسروں‌ کو اپنی اصلاح کا مشورہ دینے قبل آپ اپنی اصلاح کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اپنے الفاظ پر غور فرمائیے:

قادیانیوں نے کروڑوں مسلمانوں کے آخری نبی کو آخری نبی نہ مان کر مرزا غلام احمد کو نبوت کا درجہ دیا۔ اور اُمت کو سرے عام ننگا کردیا تو اس کا ذمہ دار کون ہے ؟۔
 

گرو جی

محفلین
خلیفہ، مجھے آپ کے الفاظ کا انتخاب دیکھ بھی افسوس ہوا ہے۔ قادیانی جب امت مسلمہ میں شمار ہی نہیں ہوتے تو وہ اس کے ساتھ وہ سلوک کیسے کر سکتے ہیں جس کا آپ نے ذکر کیا ہے۔ آپ کے نزدیک قادیانیوں کا عقیدہ فسق ہے تو اس کا تبلیغ کے ذریعے رد کیا جانا چاہیے بجائے اس کے کہ ان کی تبلیغ سے خائف ہو کر بیٹھ جائیں۔ میں معذرت چاہتا ہوں، لیکن مجھے قادیانیوں کے عقیدے اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کا آپس میں کوئی تعلق نظر نہیں آیا۔ امت کو بدنام اور رسوا کرنے والے وہ لوگ بھی کم نہیں ہیں جو صرف اپنے عقیدے کو حق پر سمجھ کر باقی سب کو واجب القتل سمجھتے ہیں اور عبادت گاہوں پر خودکش دھماکے کرتے ہیں۔ اسی فورم پر جہاد کے نام پر لٹیرے پن اور قتل و غارت گری کو گلیمرائز کیا جا رہا ہے اور اس کی تاویل میں قرانی آیات اور احادیث پیش کی جاتی ہیں۔ اس فتنے کا کیا مثبت اور معنی خیز حل نکالا جا سکتا ہے؟ کیا ہمیں اس پر بھی بات کرنے کی بجائے اسے ریاست کی ذمہ داری قرار دے کر منہ پھیر لینا چاہیے؟

کس ریاست کی بات کرتے ہیں اس ریاست کی جو چند سکوں کے عیوض اپنی قیمتی اراضی بیچ دیتی ہے
یا ان کی جو ان کو غیر مسلم قرار دیتی ہے
 
نبیل اگر ہم الفاظوں کا انتخاب کرکے افسوس کرنے بیٹھ جائیں تو اس تھریڈ میں اس سے زیادہ صفحات صرف افسوس کرنے پر ہی بڑھتے چلے جائیں گے اور یقینا نہ آپ یہ چاہتے ہیں اور نہ ہی میں کیونکہ ہم کو اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا میرا کبھی مقصد نہیں رہا۔ یہاں پر ہر ممبر ہماری بات کو پکڑ کر اس کا جواب اپنے ڈھنگ سے دیکھنے کی کوشش میں مگن نظر آرہا ہے آپ خود اپنی تحریر پر نظر دوڑائیں کہ آپ کو قادیانیوں کے عیقدے اور اُن کے ساتھ ہونے والے سلوک میں کوئی تعلق نظر نہیں آیا۔ اسے کہتے ہیں منطق جس کو آپ نے یہاں لاگو کردیا۔ اور میں دعوے سے کہتا ہوں کے قادیانیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے محرکات ہی اِن کے اپنے خود ساختہ عقائد ہیں۔

جو الزام آپ لگارہے ہیں کہ اُمت کو بدنام کرنے والے وہ لوگ بھی کم نہیں ہیں جو صرف عقیدے اپنے عقیدے کو حق پر سمجھ کر باقی سب کو واجب القتل سمجھتے ہیں۔

لیکن ایسے عقائد رکھنے والوں بارے میں کیا کہیں گے جنہوں نے پانچ نمازوں کو گھٹا کر تین کردیا ؟۔ کیا اُمت کے ایسے لوگوں کو جو اسلام کا دعوٰی بھی کرتے ہیں اور اسلام میں من مانی تاویلات بھی کرتے ہیں کیا ان عقائد کے حامل لوگ امت کو بدنام اور رسوا نہیں کرنے رہے ؟۔ دیکھیں نبیل یہ غیر ضروری فلسفہ ہے جس کی اپنی کوئی خاص حیثیت نہیں ہے اس لئے قادیانیوں کے ساتھ جو بھی ہوا وہ اُن کے اپنے عقیدے کی وجوہات کی بناء پر ہوا اس لئے اب میں سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر مزید بحث صرف وقت کا ضیاع ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
وسلام۔
 
دوسروں‌ کو اپنی اصلاح کا مشورہ دینے قبل آپ اپنی اصلاح کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اپنے الفاظ پر غور فرمائیے:

نبیل وہی ہوا جو پہلے بیان کیا جاچکا ہے، اب بحث ذاتیات کی طرف نکل پڑی چلیں میں اپنے ردعمل پر رجوع کرتا ہوں جو مہوش بی بی کے عمل کا نتیجہ تھا اب مجھے بے چینی سے انتظار ہے کے آپ اُنہیں اصلاح کا مشورہ کب دیتے ہیں تاکہ مہوش بی بی رجوع کریں۔

وسلام۔
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم

باذوق ، آپ کا نام مجھے نہیں معلوم لیکن آپ کا نک بہت اچھا ہے ، آپ کے نک اور آپ کی علمی سطح (میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو آپ ایک صاحبِ مطالعہ شخصیت ہیں) کے پس منظر میں آپ سے قطعی امید کی جاتی ہے کہ اوپن فورم پر دورانِ گفتگو اور کسی بھی رکن کو مخاطب کرتے وقت اور بالخصوص خواتین اراکین سے جب مخاطب ہوں تو الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں ۔


شکریہ
وعلیکم السلام
مشورے کا بہت شکریہ محترمہ !
لیکن ۔۔۔۔۔
اگر آپ کے نزدیک "انصاف" نام کے کسی لفظ کی کوئی قدر بھی ہے تو کیا میں ادباً پوچھ سکتا ہوں کہ آپ یہاں کیوں نہیں آئیں؟
جو رکیک اور بلاثبوت الزامات ، باقاعدہ میرا نام لے کر مجھ پر لگائے گئے ۔۔۔۔ کیا محفل کے کسی ایک ناظم نے وہاں اپنی ذمہ داری نبھائی؟ کوئی سرزنش کی اُن صاحب کی؟
کیا یہ جانبداری نہیں کہلائے گی کہ محفل ٹیم کے رکن کو تو جو چاہے کہنے کی چھوٹ ہے اور عام اراکین کی یہاں سخت گرفت کی جائے گی؟؟

مزید یہ کہ ۔۔۔۔
کیا آپ یہ جتانا چاہتی ہیں کہ اردو شعر و ادب سے میری بہت کم واقفیت ہے؟
میرے علم کے مطابق تو "گریبان میں جھانکنا" ، مشہور محاورہ ہے جو مذکر و مونث دونوں پر بولا جاتا ہے۔
اگر خواتین کے لئے اسی وزن پر کوئی دوسرا محاورہ آپ کے نزدیک معروف ہو تو براہ مہربانی مجھے بھی بتائیے گا ، میں آپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقیناً اپنی کم علمی کا اعتراف کرلوں گا۔
ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ میرا یہ جملہ :
دوسروں کی تنگ ذہنی پر چلانے کے بجائے کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہئے کہ وہی ۔۔۔۔۔۔۔
کسی خاص شخصیت کو مدّنظر رکھ کر نہیں لکھا گیا تھا بلکہ عمومی طور پر تھریڈ پڑھنے والے ہر قاری کو مخاطب کیا گیا تھا۔ یہ تو ایک معروف اندازِ بیان ہے جو ہر صاحبِ علم جانتا ہے۔ ویسے بھی اگر مجھے کسی کو مخاطب کرنا ہی پڑے تو میں باقاعدہ نام لے کر لکھتا ہوں۔

اور ہاں ! اس بات پر بھی ذرا غور فرمائیے گا کہ اس محاورہ کے استعمال پر ، مجھے یہی محاورہ لوٹاتے ہوئے ترکی بہ ترکی جواب بھی تو یوں دیا گیا ہے :
تو باذوق صاحب، مجھے ڈر ہے کہ آپ اور طالبان کے حمایتی سعودیہ جیسے معتنبر طبقے [طالبان بنانے کے لیے پیسہ استعمال کرنے کے بعد] اب اپنے گریبان میں جھانکنے کے قابل نہیں ہیں کہ انہیں سب سے پہلے اپنے جسم کے اندر طالبان جیسی غلاظت نظر آ سکے کہ جسے انہوں نے اپنے جسم سے نہ نگلا تو یہ انکی صحت کے لیے بہت مضر ہو گا اور بہت جلد یہ غلاظت بیماری سے ناسور بن جائے گا۔
کیا ایسا لہجہ "خواتین" کی شان کو بیان کرتا ہے یا گھٹاتا ہے؟؟

علاوہ ازیں ۔۔۔۔ مناسب ہوگا کہ ایسے ہی کچھ نصیحت آمیز مشورے اپنی ہی صنف کو بھی دیا کیجئے گا ، جن کو انتظامیہ میں رہ کر اپنے وقار کی حفاظت کا خیال نہیں ہوتا اور جو اراکین پر یوں بلاثبوت الزامات لگانے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتیں۔

بہرحال ، آپ کا بھی شکریہ کہ ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے اپنی خامیاں بتانے والے لوگ اچھے لگتے ہیں !!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس قسم کی بے کار دلیلوں کا جواب دینے سے خود کو معذور سمجھتا ہوں۔
آپ اپنی بے چینی پر قابو پائیں۔ آپ نے اپنی اصلاح کرکے اچھا کیا ہے۔ دوسروں کو اصلاح کا مشورہ دینے بہتر اپنی اصلاح کرنا ہی ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، آپ نے جس پوسٹ‌ کو شو کیس بنا کر یہاں کے ناظمین کے خلاف ہتک آمیز کمنٹس کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، وہ میری ہی مداخلت پر مدون ہو چکی تھی۔ جب میں نے غیر ضروری پیغامات کو حذف کرنے کی بات کی تھی تو آپ ہی نے مجھے اس سے روکا تھا کیونکہ آپ ان پیغامات کے جواب دینا چاہتے تھے جو کہ آپ نے کبھی نہیں دیا۔ میری گزارش ہے کہ آپ محفل فورم کے ناظمین کو غیر ضروری طنز کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
 

باذوق

محفلین
باذوق، آپ نے جس پوسٹ‌ کو شو کیس بنا کر یہاں کے ناظمین کے خلاف ہتک آمیز کمنٹس کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، وہ میری ہی مداخلت پر مدون ہو چکی تھی۔ جب میں نے غیر ضروری پیغامات کو حذف کرنے کی بات کی تھی تو آپ ہی نے مجھے اس سے روکا تھا کیونکہ آپ ان پیغامات کے جواب دینا چاہتے تھے جو کہ آپ نے کبھی نہیں دیا۔ میری گزارش ہے کہ آپ محفل فورم کے ناظمین کو غیر ضروری طنز کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
معذرت جناب !
مگر میں اتنے عرصہ سے اسی قسم کا اعتراف ریکارڈ پر دیکھنا چاہ رہا تھا !!
اب چونکہ آپ نے واضح‌ طور پر لکھ دیا ہے کہ : آپ کی جانب سے وہ "ہتک آمیز پوسٹ" مدون کی جا چکی ہے ، لہذا اب میری طرف سے مستقبل میں "غیر ضروری" طور پر اس کو اچھالا نہیں جائے گا !!
آپ ہی نے مجھے اس سے روکا تھا کیونکہ آپ ان پیغامات کے جواب دینا چاہتے تھے جو کہ آپ نے کبھی نہیں دیا۔
محترم ! میں غیر ضروری ہنگامہ در ہنگامہ کھڑا کرنے اور اپنے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے کبھی کبھی نظراندازی بھی کر لیا کرتا ہوں ، لیکن اگر آپ کا اصرار ہی ہے تو پھر ۔۔۔
کارِ جہاں دراز ہے ، اُس جواب کا انتظار کریں ۔۔۔۔۔
میری گزارش ہے کہ آپ محفل فورم کے ناظمین کو غیر ضروری طنز کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
ضرور بھائی کیوں‌ نہیں ! دوسری کی بات چھوڑیں ، میں آپ کا خیال ضرور کرتا ہوں۔
صرف اتنی گذارش کہ اراکینِ انتظامیہ کو بھی وضاحت کر دیں کہ "غیر ضروری" طور پر اور "شال میں لپیٹ کر" کئے جانے والے ذاتی حملے کوئی بھی حساس رکن برداشت نہیں کرتا ، ہاں علمی بحث کے ناتے ہر تنقید میرے نزدیک قابلِ قبول ہوتی ہے !

شکریہ اور ہاں‌ ! اس تھریڈ میں یہ میرا آخری رپلائی ہے !!
 
بہت شکریہ باذوق صاحب کہ آپنے یہ اخری ریپلائی کردیا اور مجھے امید ہے کہ اس تھریڈ‌کو بھی اب مقفل کردیا جائے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت جناب !
مگر میں اتنے عرصہ سے اسی قسم کا اعتراف ریکارڈ پر دیکھنا چاہ رہا تھا !!
اب چونکہ آپ نے واضح‌ طور پر لکھ دیا ہے کہ : آپ کی جانب سے وہ "ہتک آمیز پوسٹ" مدون کی جا چکی ہے ، لہذا اب میری طرف سے مستقبل میں "غیر ضروری" طور پر اس کو اچھالا نہیں جائے گا !!

محترم ! میں غیر ضروری ہنگامہ در ہنگامہ کھڑا کرنے اور اپنے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے کبھی کبھی نظراندازی بھی کر لیا کرتا ہوں ، لیکن اگر آپ کا اصرار ہی ہے تو پھر ۔۔۔
کارِ جہاں دراز ہے ، اُس جواب کا انتظار کریں ۔۔۔۔۔

ضرور بھائی کیوں‌ نہیں ! دوسری کی بات چھوڑیں ، میں آپ کا خیال ضرور کرتا ہوں۔
صرف اتنی گذارش کہ اراکینِ انتظامیہ کو بھی وضاحت کر دیں کہ "غیر ضروری" طور پر اور "شال میں لپیٹ کر" کئے جانے والے ذاتی حملے کوئی بھی حساس رکن برداشت نہیں کرتا ، ہاں علمی بحث کے ناتے ہر تنقید میرے نزدیک قابلِ قبول ہوتی ہے !

شکریہ اور ہاں‌ ! اس تھریڈ میں یہ میرا آخری رپلائی ہے !!
باذوق، میں یقیناً یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ نے مجھ سے یہ اعتراف اگلوا کر کونسا مقصد حاصل کر لیا ہے؟ بہرحال ہماری کوشش رہتی ہے کہ غیر جانبداری سے فورم کی نظامت کریں۔ اس سے کسی کو اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔ آپ بھی اپنے بلاگ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ لکھ چکے ہیں۔ اور آپ جو کچھ لکھنا چاہتے ہیں، اپنی مرضی سے لکھیں، میں نے آپ سے کوئی اصرار نہیں کیا ہے، بلکہ میری حتی الامکان کوشش آپ کو نظر انداز کرنے کی ہوتی ہے۔

ایڈٹ:

اطلاعاً عرض ہے کہ وہ پوسٹ میں نے ایڈٹ نہیں کی تھی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
محترم باذوق صاحب،

ہر بچہ اسلام پر پیدا ہونے والا استدلال استعمال کرنے کے بعد جس طرح آپ زبردستی ہر چیز کا انکار کرتے چلے آ رہے ہیں، یہ رویہ بہت منفی ہے۔

کاش کہ اس سب الٹ بازیاں کھانے کی بجائے ایک دفعہ کھل کر کہہ دیا ہوتا کہ یہ قیاس واقعی شیطانی ہے کیونکہ نص کی مخالفت میں کیا جا رہا ہے۔

مگر ادھر حالت یہ کہ اس کو شیطانی قیاس ماننے کی بجائے شرعی قیاس کے دعوے کیے گئے اور ابتک اتنا کچھ ہو جانے کے بعد بھی ایک مرتبہ کھل کر اعتراف نہیں کیا کہ قادیانی حضرات کو اس قیاس کی بنیاد پر مرتد قرار نہیں دیا جا سکتا کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔

کم از کم اب تو سادہ الفاظ میں یہ کہہ دیں کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہونے والا استدلال شیطانی قیاس ہے اور اس بنا پر قادیانی حضرات کی نئی نسل کو مرتد نہیں کہا جا سکتا۔

/////////////////////////////////////

محترم باذوق صاحب نے آ کر یہ شوشہ چھوڑ دیا کہ قادیانی حضرات کی نئی نسل مرتد ہے کیونکہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔

اگرچہ کہ اب انہیں اپنے اس فعل سے انکار ہے، مگر انکے ممدوحین "خاموش مجاہد" جیسے لوگوں کے لیے ایسے شوشے ہی گمراہ ہو کر آگ لگا دینے کے لیے کافی ہیں۔

از خاموش مجاہد:
اب سوال یہ باقی رہا کہ قادیانی کا بچہ مرتد ہے یا نہیں‌؟؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ قادیانی کے گھر مین جو بچہ پیدا ہو گا کیا وہ بڑا ہو کر شیعہ بن سکتا ہے ؟؟

////////////////////////////////

اور جب آپ نے یہ پوسٹ کی تھی:

اور ہاں ، اس پوسٹ میں میں یہ بھی واضح کر چکا ہوں کہ :
مرتد کہنا اور مرتد کو سزا دینا ۔۔۔۔ دو مختلف باتیں ہیں۔

اسکے جواب میں میں نے آپ کو لکھا تھا:

آپ کے دیے ہوئے اس لنک پر کہیں ایک بات بھی نہیں لکھی کہ مرتد کہنا اور مرتد کو سزا دینے میں فرق ہے۔ بلکہ اس میں تو صاف لکھا ہے کہ جو مرتد ہے اسکو سزا میں قتل ہی کرنا ہے [سوائے اسکے کہ کچھ حالات میں توبہ کر کے اس مرتد کی جان چھوٹ سکتی ہے۔

خصوصی طور پر آپ کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جہاں آپ کو براہ راست بات نہیں کرنی ہوتی اور بات کو ٹالنا ہوتا ہے وہاں آپ ایسے ہی لنک دے کر نکل لیتے ہیں۔

بہرحال آپ کو حق ہے کہ آپ ایسے لنک دے کر نکل لیں، لیکن اگر آپ براہ راست گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی اس لنک کی کسی بھی عبارت سے اپنا مدعا ثابت کر دیں کہ جسے مرتد کہا جائے اسے قتل نہ کیا جائے اور ان دونوں چیزوں میں فرق ہے۔

آپ ابھی تک ہمیں براہ راست اس مضمون سے یہ عبارت دکھانے کی بجائے پتلی گلی سے نکلنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔

اس معاملے میں پھر یہی ہوا ہے کہ محترم باذوق صاحب، آپ نے ایک شوشہ چھوڑ دیا ہے جو بہت سے لوگوں کو گمراہ کر کے آگ لگا دینے کے لیے کافی ہے [جیسا کہ ایک ممبر نے آپکی پوسٹ کے بعد لکھا ہے کہ قادیانی حضرات کی نئی نسل مرتد ہے اور اسے لائن میں کھڑا کر کے گولی سے اڑا دینا چاہیے ۔۔۔۔ اگرچہ پوسٹ کا یہ حصہ انہوں نے اب خود ایڈٹ کر دیا ہے یا پھر ایڈمنز نے ایڈٹ کر دیا ہے]

تو سوال آپکے سامنے پھر وہیں آ کر کھڑا ہو گیا ہے کہ بتائیَ کہ آپ نے یہ دعوی کہاں سے کیا ہے؟

محترم باذوق صاحب،

کیا آپ اس سوال کا [بغیر کوئی چکر دیے] سادہ سے جواب دے سکتے ہیں؟ قبل اسکے کے میں پھر سے اسکو آپ کا ایک بار پھر بےتکا قیاس سمجھوں، اور آپ پھر کہہ دیں نہیں نہیں میں تو صرف سوال کر رہا تھا، بہتر ہے کہ آپ خود ہی اپنی پوزیشن واضح کر دیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
حکومت، پولیس، کالج انتظامیہ کیوں مفلوج ہے؟

اسٹیٹ لاء ہے اگر کسی نے کوئی غلط جرم کیا ہے تو پولیس میں یا جو بھی متعلقہ اتھارٹیز ہیں، ان کو رپورٹ کریں۔ اور اگر وہ جواب نہیں دیتے تو انکے خلاف احتجاج کریں۔

۔ بہرحال، طلباء تنظیمیں جو کالج میں غنڈہ گردی کرنے آتی ہیں اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتیں ہیں، ان انتہا پسندوں نے پھر سے غنڈہ گردی کرتے ہوئے تمام قادیانی سٹوڈنٹز کے کمروں کا محاصرہ کر کے انہیں زبردستی کمروں سے باہر نکال کر انکے کمروں کی غیر قانونی تلاشی لینا شروع کر دی۔
[کیا اسلام نے گھر کو پرائیویٹ جگہ قرار نہیں دیا؟ یاد رکھئیے وہ واقعہ جب جناب عمر ابن الخطاب موسیقی کی آواز سن کر گھر کی چار دیواری میں بغیر اجازت چلے گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔ کیا مجھے تفصیل لکھنے کی ضرورت ہے؟ تو سوال یہ ہے کہ اس معاملے میں آپ لوگ جناب عمر ابن الخطاب کو مشعل راہ کیوں نہیں بنا رہے؟
بہرحال، ان انتہا پسند طلباء کو یہ اجازت ہرگز نہ تھی کہ وہ کسی کے گھر کی بنا اجازت تلاشی لیں۔


۔ پھر یہ غنڈے کالج کے تمام قادیانی سٹوڈنٹز کو کھنچتے ہوئے ایک جگہ جمع کر کے نرغے میں لے لیتے ہیں اور انہیں تضحیک کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔


۔ پھر پولیس کو رپورٹ ہوتی ہے اور وہ پانچ بچے کالج پہنچ جاتی ہے۔

مگر پولیس ان انتہا پسند غنڈوں سے اتنی ڈری ہوئی ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے کی بجائے ان تمام کے تمام قادیانی سٹوڈنٹز کو ان انتہا پسندوں کے نرغے میں جوں کا توں چھوڑ کر چلی جاتی ہے جبکہ انہیں ان کے مرضی کے بغیر زبردستی اغوا کر کے نرغے میں لیا ہوا ہے اور کچھ پتا نہیں کب کسی قادیانی سٹوڈنٹ کے منہ سے اپنے دفاع کے لیے غصے و جذبات میں کوئی لفظ نکل جائے اور انتہا پسند اس کو بہانہ بناتے ہوئے حملہ کر کے انہیں مار ڈالیں یا زخمی کر دیں۔


۔ پھر نرغے میں لیکر تضحیک کرنے کی رسم صبح 5 بچے تک ادا کی جاتی ہے۔ صبح پانچ بچے پرنسپل آتا ہے اور اس پر ان انتہا پسندوں کا اتنا دباو ہوتا ہے کہ وہ اور انتظامیہ بنا کسی تحقیق کیے ان تمام کے تمام قادیانی سٹوڈنٹز کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے۔


۔ پھر حکومتِ وقت پر ان انتہا پسندوں کا اتنا دباو ہوتا ہے کہ حکومت وقت ان انتہا پسندوں کے خلاف ایک بھی قدم نہیں اٹھا پاتی۔ اور بجائے اس کیس کی پولیس اویسٹیگیشن کرنے کے جان چھڑانے کے لیے سلمان تاثیر صاحب اسی کالج کے 5 اساتذہ پر مبنی ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں۔
اب یہ بے چارے 5 اساتذہ کیا رپورٹ دیں گے کہ جب پرنسپل اور انتظامیہ پر ان انتہا پسندوں کا اتنا دباو تھا کہ انہوں نے بغیر کسی تحقیق کے ان تمام کے تمام قادیانی سٹوڈنٹز کو کالج سے نکال دیا۔
تو ان بے چارے 5 اساتذہ سے امید رکھنا کہ کسی دباو میں آئے بغیر ان انتہا پسندوں اور کالج پرنسپل اور کالج انتظامیہ کے خلاف کوئی رپورٹ پیش کر سکتے ہیں۔

آخر انصاف کہاں ہے؟

///////////////////////

میں قوم کو بتا دوں کہ حکومت، پولیس اور انتظامیہ کے لیے کالج کے ان چند سو انتہا پسند غنڈوں سے نپٹنا مشکل کام نہیں تھا، مگر کالج کے ان چند سو انتہا پسندوں کے پیچھے قوم میں لاکھوں انتہا پسند ان کے حمایتی اسلحے سے لیس ہوئے بیٹھے ہیں اور موقع ملتے ہی بہانے بہانے کر کے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ناک میں دم کر دیں گے۔

اور یہاں وہی تاریخ دہرائی جاتی جب جامعہ حفصہ والے غاصبانہ قبضہ کر لینے کے باوجود قوم میں موجود ان انتہا پسندوں کی وجہ سے حکومت وقت سے ٹکرا گئے اور آخری وقت تک اپنا غاصبانہ قبضہ چھوڑنے پر راضی نہیں ہوئے۔

اس لال مسجد پر میڈیا کے کردار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کمزور کر کے ان انتہا پسندوں کا یرغمال بنا دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ اب لرزیں گے کہ وہ ان انتہا پسندوں کے سامنے آ کر کسی مظلوم کی مدد کریں۔ کاش کہ قوم نے جامعہ حفصہ کے غاصبانہ قبضے پر پہلے دن سے کھل کر سٹینڈ لے لیا ہوتا تو آج ملک میں یہ انتہا پسند غنڈے اتنے مضبوط نہ ہوتے۔
 
کیا اسلام نے گھر کو پرائیویٹ جگہ قرار نہیں دیا؟ یاد رکھئیے وہ واقعہ جب جناب عمر ابن الخطاب موسیقی کی آواز سن کر گھر کی چار دیواری میں بغیر اجازت چلے گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔ کیا مجھے تفصیل لکھنے کی ضرورت ہے؟ تو سوال یہ ہے کہ اس معاملے میں آپ لوگ جناب عمر ابن الخطاب کو مشعل راہ کیوں نہیں بنا رہے؟

مہوش آپ شاید حواس جیسے لفظ کی کھلی توہین پر اُتر آئی ہیں جو کہ ایک نارمل انسان میں اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جب ہی تو کمار اور چمار کو ایک ذات ثابت کرنے پر تُلی ہوئی ہیں کہاں وہ ناچنے والی طوائف اور کہاں یہ نبوت کے انکاری اگر یہ اُس وقت موجود ہوتے تو خانون یہ بات میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں اور آپ بھی جانتی ہیں کے ان کی داستان بھی نہ ملتی داستانوں میں لیکن مجھے خوشی ہے کہ آپ جذبات رکھتی ہیں لیکن افسوس بھی کے اُن کو استعمال کرنے کے طریقے سے محروم ہیں۔ وجہ دوسروں کی غیر ضروری حمایتی تھپکیاں جس نے عقل پر ایک پردہ ڈال رکھا ہے۔

قانون، قانون اور قانون، اس بارے میں قانون کیا کہتا ہے ملاحظہ ہو
مرزا قادیانی کے اور قادیانیوں کے کفر یہ عقائد
عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ میں نے کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں ۔ سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا،پھر میں نے آسمانِ دنیا کو پیدا کیا ۔
(بحوالہ :کتاب البر یہ ص 78,79،آئینہ کمالات اسلام ص 565,564)
عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ خدا نے مجھ سے کہا ۔(اے مرزا )ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں گو یا آسمان سے خدا اُترے گا۔(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص 95)
عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ دانیال نبی اپنی کتاب میں میرا نا م میکائیل رکھا ہے اور عبرانی میں میکائیل کا لفظی معنیٰ ”خدا کی مانند“کے ہیں ۔(بحوالہ :اربعین 3،صفحہ نمبر 31)
عقیدہ :قرآن مجید خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں ۔(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص 84)
عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ مجھے خدا نے کہا کہ (اے مرزا اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو آسمانوں کو پیدا نہ کرتا ۔(بحوالہ :کتاب :حقیقۃ الوحی ص 99)
عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ مجھے اللہ نے وحی کی کہ ہم نے تجھ کو (اے مرزا )تمام دنیا پر رحمت کرنے کے لئے بھیجا ہے ۔(حقیقۃ الوحیص 82)
عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوئیاں بھی غلط نکلیں اور مسیح ابنِ مریم پر دابۃالا رض اور یا جوج ما جوج کی حقیقت بھی ظاہر نہ ہوئی ۔(معاذاللہ )
عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ خدانے مجھ سے کہا آسمان سے کئی تخت (نبوت کے )اُترے پَرتیرا تخت سب سے اُوپر بچھا یا گیا ۔(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص89)
عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کے پرندوں کے زندہ ہوجانے کا معجزہ بھی درست نہیں ، بلکہ وہ بھی مسمر یزم کا عمل تھا ۔(ازالہ اوہام ص302/6)
عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح عیسیٰ کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مرگئے مگر جو میرے ہاتھ سے جام پئے گا وہ ہر گز نہیں مریگا ۔(ازا لہ اوہام ص2/1)
عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ ابنِ مریم کا ذکر چھوڑو اس سے بہتر ذکر ”غلام احمد قادیانی “ہے ۔
(دافع الباءص20)
عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ جو شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں کافر ہے ۔
(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص 163)
عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ جو ہماری فتح کا قائل نہ ہوگا ،سو سمجھا جائے گا اس کو ولد الحرام (زنا کی اولاد )بننے کا شوق ہے اور وہ حلال زادہ نہیں ۔(معاذاللہ ) (بحوالہ نور الا سلام ص 30)

اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کے یہ پڑھنے کے بعد کیا قادیانیوں کی مزید حمایت موتی سمیٹنے کی جسارت آپ کریں گی اور بائی دا وے آپ نے سلمان رشدی کے بارے میں ایسے سخت الفاظ کیوں استعمال نہیں کئے جان سکتا ہوں؟۔
 

خرم

محفلین
قادیانی اکیلے ہی کافر نہیں ہیں، اسلام کے سوا تمام مذاہب کے ماننے والے اسی دائرہ اختیار میں‌آتے ہیں۔ تو کیا بس بندوق اٹھاؤ اور دھن دھنادھن مکئی کے بھٹے بھنانے لگ پڑو؟ بھائی خدا کا خوف کرو۔ قادیانی اقلیت ہیں اور اقلیت کا تحفظ ذمہ داری ہے اللہ کی طرف سے حکومتِ وقت کی۔ جب آپ انہیں غیر مسلم مانتے ہیں تو بحیثیت اقلیت جو آزادی انہیں اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی ہے وہ تو دیں‌ وگرنہ وہ نہ مان کر نہیں مانتے اور آپ مان کر ہٹ دھرمی کر رہے ہیں۔ باقی جو بھی دلائل آپ آج قادیانیوں کے لئے دے رہے ہیں ان سے شدید تر یہودِ مدینہ کے لئے دئے جا سکتے ہیں جن کے لئے تو اللہ تعالٰی نے اپنے پاک پیغمبر صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرمایا کہ یہ آپ کو اپنے لڑکوں کی طرح پہچانتے ہیں۔
 
محترم باذوق صاحب نے آ کر یہ شوشہ چھوڑ دیا کہ قادیانی حضرات کی نئی نسل مرتد ہے کیونکہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔
اگرچہ کہ اب انہیں اپنے اس فعل سے انکار ہے، مگر انکے ممدوحین "خاموش مجاہد" جیسے لوگوں کے لیے ایسے شوشے ہی گمراہ ہو کر آگ لگا دینے کے لیے کافی ہیں۔

اقتباس:
از خاموش مجاہد:
اب سوال یہ باقی رہا کہ قادیانی کا بچہ مرتد ہے یا نہیں‌؟؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ قادیانی کے گھر مین جو بچہ پیدا ہو گا کیا وہ بڑا ہو کر شیعہ بن سکتا ہے ؟؟

مہوش میرے سوال کا جواب تو آبی نے دینا تھا لیکن میری پوسٹ کو ہی ڈیلیڈ کر دیا گیا ہے ۔۔۔ جواب تو آبی نے دینا تھا ۔۔ ۔۔ اب آپ ہی دیتیں ۔ سوال تو باقی ہے ۔۔؟
ایڈ من نے دھمکی دی ہے پرائیویٹ میسیج کے زریعے کہ اگر ایسے سوالات آئندہ نہ کیے جایئں ۔۔ !!! اصل میں مجھے یہ کہنے کوئی عار نہیں کہ یہاں " قادیانیوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔۔ "
 
خرم
باقی جو بھی دلائل آپ آج قادیانیوں کے لئے دے رہے ہیں ان سے شدید تر یہودِ مدینہ کے لئے دئے جا سکتے ہیں

خرم صاحب آپ یہ بھی تو بتاتے جائیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں " مرتد اور کافر " کے لئے کیا سزا تھی ۔۔۔ ؟؟؟ یہودیوں کو تو مدینے سے نکال دیا گیا تھا کیا ہم پاکستان سے قادیانیوں کو نکال نہ دیں ۔۔ کیا خیال ہے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top