مہوش میرے سوال کا جواب تو آبی نے دینا تھا لیکن میری پوسٹ کو ہی ڈیلیڈ کر دیا گیا ہے ۔۔۔ جواب تو آبی نے دینا تھا ۔۔ ۔۔ اب آپ ہی دیتیں ۔ سوال تو باقی ہے ۔۔؟
ایڈ من نے دھمکی دی ہے پرائیویٹ میسیج کے زریعے کہ اگر ایسے سوالات آئندہ نہ کیے جایئں ۔۔ !!! اصل میں مجھے یہ کہنے کوئی عار نہیں کہ یہاں " قادیانیوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے ۔۔ "
السلام علیکم محترم جناب خاموش صاحب !
ویسے حقیقت یہ ہے کہ آپ اگر اس تھریڈ میں خاموش ہی رہتے تو بہت سوں کا بھلا ہوجاتا اور ان بہت سوں میں خود آپکو وجود بھی شامل ہوتا مگر ہنوز آپ بولے چلے جارہے ہیں اور اس پر طُرفہ یہ کہ آپ بار بار اپنے سفاہانہ قسم کے سوالات دہرائے چلے جارہے ہیں حالانکہ گذشتہ رپلائیز میں ہم نےصرف آپ کے تالیف قلب کی خاطر ان سوالات کو نظر انداز کیا کیونکہ کبھی کبھی انسان سے مضحکہ خیزی سرزد ہوجاتی ہے اور ان حالات میں چشم پوشی ہی بہتر حل ہوتا ہے ۔ مگر آپ نہ جانے اسے کیا سمجھ بیٹھے ؟اور اپنے تئیں یہ گمان کرلیا کہ شاید آپ کے سوالات کوئی بڑے تیر مار خان قسم کے تھے کہ جن کا ہم سے جواب نہیں بن پایا ۔
میرے عزیز اولا عرض یہ ہے کہ میں نے اس لڑی میں ابتداء ہی سے صرف ایک غلط چیز کی نشاندہی کی ہے اور صرف اسی کو موضوع بحث بنایا ہے اور وہ ہے کہ ہمارا موجودہ نسل قادیانی کو مرتد کہنا ؟
کیونکہ مرتد ایک اسلامی اصطلاح ہے اور جس کسی سے بھی ارتداد ثابت ہوجائے تو پھر حکموت اسلامی کے فرائض میں سے ہے کہ وہ اسے اس ارتداد کی وجہ سے اسلامی حد کو نافذ کرتے ہوئے قتل کردے کیونکہ اسلامی حدود کی پاسداری اسلامی حکومت کے سب سے اہم فریضہ ہے ۔جس طرح اسلامی حدود کی پاسداری ایک بہت اہم مسئلہ ہے بالکل اسی طرح اسلامی حدود کا اطلاق بھی بڑی احتیاط کا متقاضی ہے لہذا مرتدین کی اولاد کو کافر کہا جائے گا نہ کہ مرتد(کیونکہ ان سے اصل میں اسلام ثابت ہی نہیں تو پھر وہ مرتد کیسے؟) اور اگر انکو مرتد قرار دیا جائے تویہ سرا سر غلط ہے اور حقیقت میں اسلامی اصطلاحات کا غلط استعمال ہے لہذا میں نے سارا زور صرف اسی ایک بات کو ثابت کرنے میں لگایا ہے وگرنہ جمیعت نے کیا کیا اور اسے کیا کرنا چاہیئے تھا اس پر براہ راست میں نے ابھی تک کوئی ایک بھی تبصرہ نہیں کیا ۔ آپ کے دیگر سوالات تو اب میرے ذہن میں بھی محفوظ نہیں رہے ہاں یہ ایک سوال جو کہ مہوش بہن کے کوٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ ہے اس کا سردست جواب عرض کردیتا ہوں وگرنہ عموما میں اس قسم کے فضول سوالات کو خلط مبحث کا باعث جان کر نظر انداز کردیتا ہوں ۔ ۔ ۔ آپکا سوال ۔ ۔
اقتباس:
از خاموش مجاہد:
اب سوال یہ باقی رہا کہ قادیانی کا بچہ مرتد ہے یا نہیں؟؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ قادیانی کے گھر مین جو بچہ پیدا ہو گا کیا وہ بڑا ہو کر شیعہ بن سکتا ہے
تو جواب اس کا یہ ہے کہ قادیانی کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ مرتد نہیں بلکہ کافر ہی کہلائے گا (
مرتد نہیں کیونکہ مرتد کے لیے پہلے اسلام کا ہونا ضروری ہے ۔)کیونکہ اس نے ایک ایسے گھر میں آنکھ کھولی کہ جس گھر کے مکینوں کے عقائد اسلام کے مطابق ہی نہیں تھے اگرچہ اس گھر کے مکینوں کا دعوٰی اسلام ہی کا کیوں نہ ہو ۔ اور رہا آپ کا دوسرا سوال کہ قادیانی کے گھر میں جو بچہ پیدا ہو گا کیا وہ بڑا ہو کر شیعہ بن سکتا ہے ۔؟ تو اس کا جواب ہے کہ میرے بھائی ایک قادیانی کیا دنیا کے کسی بھی مذہب کے پیروکار کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ بڑا ہوکر صرف شیعہ ہی کیا یہودی ،عیسائی یا دیگر اور مذاہب میں سے کسی مذہب کو بھی اختیار کرنے میں آزاد ہوتا ہے ۔اب مجھے تو ان سوالوں میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی آپ نہ جانے کیوں ان سوالوں پر اتنا اترا رہے ہیں ؟ اور ہاں یہ بھی کہ میری اصل گفتگو تو محترم باذوق صاحب سے تھی انھوں نے تو میرے سوالات میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا ؟اب اگر آپ نے ان کی جگہ لے لی ہے تو آپ بھی میرے سوالات کا جواب دیجیئے پھر ؟،
اور میں انتظامیہ سے عرض کروں گا کہ ان صاحب کو مجھ پر سوالات کرنے دیجیئے میں ان سوالات کا جواب دینے کا پاپند رہوں گا ۔