6 وقت بچانے والی چیزیں

فاخر رضا

محفلین
جھٹ سے تو کوئی کام بھی نہ کریں اور آپ نے تو دوست احباب اور رشتے داروں کو بھی شامل کیا ہوا ہے یہاں پر تو زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے ویسے آپ بیوقوفانہ کو تھوڑا واضح کریں تو جواب دینے میں آسانی ہوجائیگی ۔
بیوقوفانہ، سے مراد یہ ہے کہ ایسا کام جو نہ important ہو نہ urgent
 
وقت بچانے کے لیے کچھ میرے اصول:

سمارٹ فون کا کم سے کم استعمال
اپنے کام سے کام رکھنا
تقریبات میں شرکت سے مکمل پرہیز
دفتر میں ایک کام شروع کر کے اس کو ختم کرنا (یہ کافی "ٹرکی" کام ہے کیونکہ ملٹی ٹاسکنگ کے بغیر پیشہ وارانہ زندگی نا مکمل ہے لیکن ارتکاز ہر صورت میں ضروری ہے)۔

مجھے علم ہے کہ ہر کسی کی نظر اب صرف آخری نکتے پر ٹکے گی! :)
بیوی سے لڑائئ خطرناک جملہ ہے راز کی بات سرءعام کہہ دی۔۔ ایسا جلملہ کہنا آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے
ی
 
محمد وارث

لائبریرین
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ ناممکنات میں سے ہے
درست فرمایا آپ نے زیک، میں بعض اوقات ایسی صورتحال میں انٹر کام کا رسیور سائیڈ میں رکھ دیتا ہوں لیکن پھر بھی مداخلت جاری رہتی ہے، اس کا ایک حل میرے پاس یہ بھی ہے کہ دفتر کے اوقات سے پہلے اور بعد جب ہر طرف خاموشی ہوتی ہے میں سکون سے کام کرتا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

فاخر رضا

محفلین
بیوقوفانہ، سے مراد یہ ہے کہ ایسا کام جو نہ important ہو نہ urgent
کیا آپ نے دیکھا ہے کہ لوگ کوئی TV ڈرامہ یا کرکٹ میچ کے لئے تیز گاڑی چلا کر (وقت) بچا رہے ہوتے ہیں. جب کہ ڈرامے کا دیکھنا نہ تو urgent ہے نہ ہی important. لہذا اگر اسے دیکھنے کو بیوقوفانہ کام کہا جائے، جبکہ شاید کوئی اور ضروری کام pending ہو، تو کیا برا ہے
 
فاخر رضا

محفلین
کبھی ہم تفریح طبع، جو انسان کو فریش کرنے کے لیے ضروری ہے، کے لیے ایسا کام کرتے ہیں جو ہمارے دماغ کو مزید بوجھل کردے. اس میں بھی TV شاید سر فہرست ہے
 
اے خان

محفلین
موبائل فون سے جان چھڑوا لیں۔
ہائے ایک وقت تھا کہ جب بابا سےکہتے. کہ بابا مجھے موبائل خرید کر دیں. فلاں کے ساتھ بھی موبائل ہے. اور وہ فلاں دوست کے پاس تو ٹچ والا موبائل ہے. میں تو سادہ سا موبائل مانگ رہا ہوں. بابا پھر آپ کو مجھے ڈھونڈنے کی ضرورت بھی نہیں پڑھے گی. بس ایک کال کرنے پر میں آپ کے سامنے... اس طرح آپ کا وقت بھی ضائع نہیں ہوگا. پھر ایک وقت آیا کہ بابا نے موبائل خرید کر دیا. پھر آہستہ آہستہ خود موبائل خریدنے لگا. اور انٹرنیٹ سے ناطہ جوڑا. اور یوں ہنسی خوشی وقت گزرنے لگا.اب سوچتے ہیں کہ کیسے اس موبائل سے جان چھوٹ جائے. رشتہ داروں اور کچھ دوستوں سے تنگ آکر اکثر موبائل پر فلائٹ موڈ لگا کر گھر کے کسی کونے میں بیٹھ کر اپنا غم غلط کرنے سردار علی ٹکر اور کرن خان کے پشتو گانے وگمہ اور نازیہ اقبال کے ٹپے سنتا ہوں.
 
خان صاحب کی باتیں کوئی پڑھے تو سمجھے کہ کوئی بزرگوار اپنی زندگی کی داستان سنا رہے ہیں۔ جبکہ درحقیقت ساری کہانی چند مہینوں کی ہوتی ہے۔
 
اے خان

محفلین
خان صاحب کی باتیں کوئی پڑھے تو سمجھے کہ کوئی بزرگوار اپنی زندگی کی داستان سنا رہے ہیں۔ جبکہ درحقیقت ساری کہانی چند مہینوں کی ہوتی ہے۔
ہجر میں ایک دن سال کے برابر ہوتا ہے.تو تین چار مہینوں سے ایک صدی بن جائے گی.
 
1 جلدی اٹھنا دیر سے سونا۔ کیونکہ سونے کے لیے آپ کو 6 گھنٹے سے زیادہ کی ضرورت نہیں ۔
شیر 18 گھنٹے سوتا ہے ایک ساتھ انرجی کا استعمال کر کے شکار کرتا ہے پھر سو جاتا ہے
لیکن شکار بیوی ہی کرتی ہے شیر تو فری میں کھاتا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اداس بہت بے قرار گزرے گی.
ارے فکر نہ کریں خان صاحب، ہجر کی چار پانچ صدیاں گزرنے کے بعد سارے ہجر ایک جیسے ہی ہو جاتے ہیں اور ایک آدھ وصال بھی ہجر کے ہزاروں سال کی اداسی اور بے قراری کا مداوا بن جاتا ہے، بس ذرا سا انتظار کر لیں، نہیں تو گھر میں ابھی سے لڑائی ڈال دیں، جلد ہی آپ کی صدیاں پوری ہو جائیں گی۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
وقت بچانے کے لیے کچھ میرے اصول:

سمارٹ فون کا کم سے کم استعمال
اپنے کام سے کام رکھنا
تقریبات میں شرکت سے مکمل پرہیز
دفتر میں ایک کام شروع کر کے اس کو ختم کرنا (یہ کافی "ٹرکی" کام ہے کیونکہ ملٹی ٹاسکنگ کے بغیر پیشہ وارانہ زندگی نا مکمل ہے لیکن ارتکاز ہر صورت میں ضروری ہے)۔
بیوی سے لڑائی

مجھے علم ہے کہ ہر کسی کی نظر اب صرف آخری نکتے پر ٹکے گی! :)
واہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔ کتنا پتہ ہے آپ کو سب کا:rollingonthefloor:
نظر تو سب کی ٹکنی ہی ہے آخر "سنہری اصول" جو ہےo_O:p
 
Top